واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


نیٹوحملہ، میجر سمیت دس پاکستانی فوجی ہلاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-06-08, 04:01 PM   #1
نیٹوحملہ، میجر سمیت دس پاکستانی فوجی ہلاک
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 11-06-08, 04:01 PM

پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں افغان سرحد کے قریب نیٹو کی فوج کے ایک راکٹ حملے میں دس پاکستانی فوجیوں سمیت بیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے پاکستانی فوج کا ایک افسر بھی شامل ہے۔
پاکستان فوج کے ترجمان نے افغانستان میں موجود کثیر الاقومی فوج کی طرف سے اس حملے کی شدت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جاری تعاون کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

پاکستان فوج کے ترجمان نےاس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس میں پاکستانی فوج کا ایک افسر بھی ہلاک ہو گیا ہے۔

اسلام آباد میں موجود بی بی سی کی نمائندہ باربرا پلیٹ کے مطابق بظاہر یہ ہلاکتیں نیٹو فوج کی طرف سے ہونے والے ایک راکٹ حملے کے باعث ہوئیں۔

باربرا پیلٹ نے مزید بتایا کہ سرحدی علاقے سے پاکستانی فوجیوں کی لاشیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور کے فوجی ہوائی اڈے پر پہنچ گئے ہیں۔

سرحد پر نیٹو افواج اور شدت پسندوں میں شدید جھڑپ کے بعد نیٹو افواج نے راکٹ فائر کئے جن میں سے ایک پاکستانی سرحد کے اندر قائم پاکستان کے نیم فوج دستوں فرنٹیر کانسٹیبلری کی ایک فوجی چوکی پرگرا۔

ابتدائی طور پر بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کہہ رہے تھے کہ یہ کارروائی امریکی فوج کی طرف سے کی گئی اور اس میں پاکستانی فوج کا ایک میجر بھی شامل ہیں۔

افغانستان میں کثیرالاقومی فوج ایساف کے ترجمان بریگیڈئر جنرل کارلوس برانکو نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے نمائندے عبدالحئی کاکڑ کو بتایا کہ ان کی افواج پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے جواب میں انہوں نے بھی فائرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ اس جھڑپ میں ان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ انہیں دوسری طرف ہلاک ہونے والے افراد کے بارے میں کوئی علم نہیں۔

طالبان تحریک کے ترجمان مولوی عمر نے واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ منگل کی شام افغان اور نیٹو فورسز نے پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر ساٹھ سے زائد طالبان نے ان پر حملہ کر دیا۔

مولوی عمر نے دعویٰ کیا کہ حملے کے بعد نیٹو فورسز نے فضائی مدد طلب کی جس نے پاکستانی علاقے میں موجود طالبان جنگجوؤں پر بمباری کی۔ اس بمباری کی زد میں ایک پاکستانی چیک پوسٹ بھی آگئی اور ایک میجر سمیت پاکستانی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ بمباری میں آٹھ طالبان جنگجو بھی ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 312
Reply With Quote
محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا
Real_Light (12-06-08)
پرانا 11-06-08, 04:08 PM   #2
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,979
کمائي: 48,967
شکریہ: 7,292
5,961 مراسلہ میں 15,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیٹوحملہ، میجر سمیت دس پاکستانی فوجی ہلاک

اچھی بات ہے
پتا نہیں ہم کب آزاد ہونگے
محمدخلیل آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 11-06-08, 04:34 PM   #3
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: www.alkamunia.com
مراسلات: 10,442
کمائي: 38,194
شکریہ: 8,508
4,556 مراسلہ میں 9,750 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیٹوحملہ، میجر سمیت دس پاکستانی فوجی ہلاک

چلو اب تو انہیں بھی احساس ہوگا کہ مرنے والوں‌کا دُکھ کیسا ہوتا ہے
میاں شاہد آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پوسٹ, پاکستان, پاکستانی, ڈاٹ, اردو, جواب, خلاف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ریمنڈسرگودھا،ملتان،لاہور میں جاسوسی نیٹورک چلارہا تھا ALI-OAD خبریں 0 08-02-11 08:12 AM
معلومات درکار ہیں : برائے وائرلیس انٹرنیٹ نیٹورک راجہ صاحب Ask Experts ماہرین کی رائے 0 11-04-09 10:50 PM
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 11-10-08 11:03 PM
پاکستان کواقتصادی ترقی اور استحکام سمیت کئی چیلنجز کاسامنا ہے،نوید قمر تہر عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:42 AM
آفریدی کی پاکستان ٹیم میں عدم شمولیت ناقابل یقین ہے، شاستری عبدالقدوس کرکٹ 0 03-12-07 03:09 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:42 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger