واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


نیٹو حملے میں 24 ہلاک، حکومت اور فوج کا احتجاج

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-11-11, 08:45 PM   #1
نیٹو حملے میں 24 ہلاک، حکومت اور فوج کا احتجاج
شمشاد احمد شمشاد احمد آف لائن ہے 26-11-11, 08:45 PM

پاکستانی فوج کے مطابق قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب سلالہ کے علاقے میں دو پاکستانی چوکیوں پر نیٹو کے ہیلی کاپٹروں نے بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس میں کم سے کم چوبیس سکیورٹی اہلکار ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے ہیں۔

حکومتِ پاکستان اور پاکستانی فوج نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے امریکی سفیر کو دفترِ خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا ہے جبکہ برسلز میں نیٹو حکام سے بھی تحریری طور پر احتجاج کیا گیا ہے۔

نیٹو نے کہا ہے عین ممکن ہے کہ سرحدی چوکی پر پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت میں اس کا ہیلی کاپٹر ملوث ہو۔ نیٹو کے ترجمان بریگیڈیئرجنرل کارسٹن جیکبسن نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا۔

پشاور میں ایک اعلٰی فوجی اہلکار نے نامہ نگار دلاورخان وزیر کو بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب مہمند ایجنسی کے صدر مقام غلنئی سے قریباً پچاس کلومیٹر دور مغرب کی جانب تحصیل بائیزئی کے علاقے سلالہ میں پیش آیا اور ایساف اور نیٹو کے ہیلی کاپٹروں نے ایسی دو پاکستانی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جو سرحد پر دہشت گردی کی روک تھام کے لیے قائم کی گئی ہیں۔

اہلکار نے بتایا کہ نیٹو کی بمباری سے دوردراز پہاڑی سلسلوں پر واقع یہ دونوں چوکیاں تباہ ہوگئیں اور ہلاک ہونے والوں میں ایک میجر اور کیپٹن بھی شامل ہیں۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اس واقعے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں اور زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کا احتجاجپاکستانی وزراتِ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی کی ہدایت پر امریکی سفیر کو دفترِ خارجہ طلب کیا گیا جہاں ان سے اس بلااشتعال حملے پر شدید احتجاج کیا گیا۔

بیان کے مطابق صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور حکومتِ پاکستان ان حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے اور یہ نہ صرف ناقابلِ قبول اور پاکستان کی سالمیت اور بلکہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعے پر وزیراعظم نے کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ ایساف کی اس دانستہ اور ناقابلِ قبول حرکت کی مذمت کرتے ہیں جس میں پاکستانی فوجیوں کی جانیں گئیں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فوجی سربراہ نے ہدایت کی ہے اس غیرذمہ دارانہ قدم کے موثر جواب کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں جبکہ نیٹو اور ایساف سے اس معاملے پر شدید احتجاج کیا گیا ہے جس میں اس جارحیت کے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ اور نیٹو کے طیاروں نے اس سے پہلے بھی کئی بار پاکستان کے سرحد کے اندر کارروائیاں کی ہیں جن میں سکیورٹی فورسز کے علاوہ عام شہری بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

کچھ عرصہ پہلے قبائلی جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا سے تیس کلومیٹر دور افغان سرحد کے قریب امریکی طیاروں نے پاکستان کے اندر کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان کے اندر اکیس افراد کو ہلاک کردیا تھا جس میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔

حملے پر عوامي رد عمل

بي بي سي


نوٹ۔۔۔‌تعجب ہے‌كل رات كو حملہ ہوا ہے اور ابھي تك خبر يہاں نہيں لگي۔۔۔‌نہ ہي ہماري ڈيجيٹل ٹيم نے شيئر كي ہے۔۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔

Last edited by شمشاد احمد; 26-11-11 at 08:52 PM..

 
شمشاد احمد's Avatar
شمشاد احمد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 874
Reply With Quote
15 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (01-12-11), پاکستانی (27-11-11), ھارون اعظم (26-11-11), یاسر عمران مرزا (26-11-11), ملک اظہر (28-11-11), محمد عاصم (28-11-11), مرزا عامر (26-11-11), ایکسٹو (26-11-11), ابن آدم (28-11-11), احمد نذیر (26-11-11), حیدر (26-11-11), حسن قادری (30-11-11), رضی (27-11-11), سیفی خان (28-11-11), شھزادباجوہ (30-11-11)
پرانا 26-11-11, 09:04 PM   #2
Senior Member
مقبول
 
بلال الراعی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: Gujrat
عمر: 27
مراسلات: 195
کمائي: 5,881
شکریہ: 820
158 مراسلہ میں 527 بارشکریہ ادا کیا گیا
بلال الراعی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ والا کام تو مشرف کے دور میں بھی نہیں تھا ہوا۔کیا ہماری فوج اتنی کمزور ہو چکی ہے یا کیانی بھی مشرف کی طرح غدار ہے۔
__________________
اللّٰھُمَّ صَلِّی عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَماَصَلَّيتَ عَلٰی اِبْرَاھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاھِيمَ اِنَّكَا حَمِيدُمَّجِيدُُُ --
اَلَّھُمَّ بَارِك عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکتَ عَلٰی اِبرَا ھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبرَاھِيمَ اِنَّكَ حَمِيدُ مَّجِيدُُُ
بلال الراعی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے بلال الراعی کا شکریہ ادا کیا
شمشاد احمد (26-11-11), عبدالقدوس (27-11-11)
پرانا 26-11-11, 09:21 PM   #3
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,382
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

چوڑیاں پہننے والے میجروں، کمانڈروں اور کیپٹنوں‌کا یہی انجام ہے۔
خود بھی مر رہے ہیں اور ہمیں بھی ایک دن مروائیں گے۔
کیا ان میں اتنی بھی جرات نہیں کہ جوابی حملہ کر کے اتنے ہی فوجی ان کے بھی مار آئیں۔ جب سہولتوں کی باری آتی ہے تو سب سے زیادہ آرمی لیتی ہے، بجٹ کی بات آتی ہے تو سب سے زیادہ انہی کا ہے۔

بہت سے لوگوں کو برا لگ سکتا ہے لیکن میرے پاس ان کے لیے اس سے اچھا لفظ کوئی نہیں
ل ع ن ت
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
ننھا بچہ (27-11-11), ملک اظہر (28-11-11), wajee (27-11-11), بلال الراعی (26-11-11), حیدر (26-11-11), شمشاد احمد (26-11-11), عبدالقدوس (27-11-11), عبداللہ آدم (26-11-11)
پرانا 26-11-11, 09:24 PM   #4
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ ان کی مغفرت فرمائے ۔ اور نئی زندگی میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے- شہیدوں کو جنت کا سفر مبارک
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (26-11-11), wajee (27-11-11), حیدر (26-11-11), رضی (27-11-11), شمشاد احمد (26-11-11), عبدالقدوس (27-11-11)
پرانا 26-11-11, 09:30 PM   #5
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں
چوڑیاں پہننے والے میجروں، کمانڈروں اور کیپٹنوں‌کا یہی انجام ہے۔
خود بھی مر رہے ہیں اور ہمیں بھی ایک دن مروائیں گے۔
کیا ان میں اتنی بھی جرات نہیں کہ جوابی حملہ کر کے اتنے ہی فوجی ان کے بھی مار آئیں۔ جب سہولتوں کی باری آتی ہے تو سب سے زیادہ آرمی لیتی ہے، بجٹ کی بات آتی ہے تو سب سے زیادہ انہی کا ہے۔

بہت سے لوگوں کو برا لگ سکتا ہے لیکن میرے پاس ان کے لیے اس سے اچھا لفظ کوئی نہیں
ل ع ن ت


یاسر بھائی کیا کہ رہے ہو خدا کا خوف کرو جو تھوڑی بہت بھیک مل رہی ہے وہ بھی بند ہو جائے گی
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حسنین ایوب کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (26-11-11), حیدر (26-11-11), شمشاد احمد (26-11-11), عبدالقدوس (27-11-11)
پرانا 26-11-11, 09:31 PM   #6
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,190
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آئندہ کبھی ایسا ہوا تو سختی سے نمٹا جائے گا
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (26-11-11), ملک اظہر (28-11-11), مرزا عامر (26-11-11), حیدر (26-11-11), شمشاد احمد (26-11-11), عبدالقدوس (27-11-11), عبداللہ آدم (26-11-11)
پرانا 26-11-11, 09:40 PM   #7
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 96,037
شکریہ: 52,538
11,185 مراسلہ میں 35,277 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یار بھائی کی تجویز بہت اچھی ہے۔ کہ یہ لوگ بھی منہ اندھیرے میں جوابی کاروائی میں دو چار پھڑکا دیں۔ اور پھر کہہ دیں اوہ غلطی ہو گئی۔ تب تو ہم کہیں کہ کیانی اور مشرف بے غیرت اور ہمارے 6 لاکھ سے زائد فوجی جوان با غیرت۔

یہ لوگ صرف بوڑھے بگٹی کو مار سکتے ہیں۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (27-11-11), ننھا بچہ (27-11-11), ملک اظہر (28-11-11), مرزا عامر (26-11-11), wajee (27-11-11), بلال الراعی (26-11-11), شمشاد احمد (26-11-11), عبدالقدوس (27-11-11)
پرانا 26-11-11, 09:42 PM   #8
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہم لوگ صرف تبصرہ کر رہے ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ آرمی کے حلقوں میں اس کا کتنا دکھ ہو گا ۔ اس کا ہمیں اندازہ نہیں
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
حیدر (26-11-11), رضی (27-11-11), شمشاد احمد (26-11-11)
پرانا 26-11-11, 09:59 PM   #9
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,693
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عامر بھائي يہ تبصرے اس دكھ سے كہيں زيادہ ہيں۔۔۔ اور يہ تمام تبصرہ اپنے اپنے غم اور افسوس كا اظہار ہي ہيں۔۔۔۔
ميرا آج پاك نٹ پر آنے كا ارادہ نہيں تھا آج چھٹي تھي سوچا كہ جلدي سو جاؤں گا۔۔۔۔ شام كو يہ افسوس ناك خبر سني تو بہت دكھ ہوا۔۔۔ سمجھ نہيں آيا كہ كيا كروں۔۔۔اس رہي سہي كسير مزيد ايك رپورٹ اور ايك تبصرے نے پوري كر دي۔
رپورٹ يہ تھي كہ اس حملے سے‌قبل كب كب اور كہاں كہاں نيٹو حملوں ميں ہمارے فوجي جوان شہيد ہوئے ہيں۔۔۔‌
اس خبر پر تبصرہ يوں آيا كہ۔۔۔۔‌نيٹو كي بزدلانہ كاروائي پاكستاني فوجي چوكي پر حملہ۔۔۔

پاك نٹ پر نہ چاہنے‌كے باوجود يہ بزدلانہ كا لفظ مجھے لے آيا۔۔۔۔۔۔ يار كوئي حد ہوتي ہے۔۔۔۔

Last edited by شمشاد احمد; 26-11-11 at 10:01 PM.
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
پرانا 26-11-11, 10:09 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مراسلات: 269
کمائي: 5,568
شکریہ: 190
214 مراسلہ میں 506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ سانحہ بھی گزر جائے گا کچھ دنوں بعد سب بھول جائیں گے کبھی ریمنڈ ڈیوس دن دھاڑے پاکستانیوں کو قتل کر دیتا ہے تو کبھی پاکستان کی بیٹی عافیہ کو عمر قید کی سزا آخر کب پاکستانی حکمرانوں میں غیر ت آئے گی ؟ کب ان کا ضمیر جاگے گا ؟
کب ہماری عوام حکومت کے خلاف جہاد کرے گی کب ہماری عوام باطل کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے گی ؟
فوج کا حال تو اس گدھے کی مانند ہے جس پر سوائے وزن (Atom Boom)کے اور کچھ نہیں دو چار دن مزمتی بیان دے کر چپ ہو جائیں گے
اللہ تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس عطا کرے آمین
اجمل آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے اجمل کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (27-11-11), مرزا عامر (26-11-11), wajee (27-11-11), حسنین ایوب (26-11-11), شمشاد احمد (26-11-11), طاھر (27-11-11)
پرانا 26-11-11, 10:16 PM   #11
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : اجمل مراسلہ دیکھیں
یہ سانحہ بھی گزر جائے گا کچھ دنوں بعد سب بھول جائیں گے کبھی ریمنڈ ڈیوس دن دھاڑے پاکستانیوں کو قتل کر دیتا ہے تو کبھی پاکستان کی بیٹی عافیہ کو عمر قید کی سزا آخر کب پاکستانی حکمرانوں میں غیر ت آئے گی ؟ کب ان کا ضمیر جاگے گا ؟
کب ہماری عوام حکومت کے خلاف جہاد کرے گی کب ہماری عوام باطل کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے گی ؟
فوج کا حال تو اس گدھے کی مانند ہے جس پر سوائے وزن (Atom Boom)کے اور کچھ نہیں دو چار دن مزمتی بیان دے کر چپ ہو جائیں گے
اللہ تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس عطا کرے آمین



بھائی یہاں کی عوام کو پیٹ اور لوڈ شیڈنگ کے چکر میں الجھایا ہوا ہے عوام کچھ نہیں کرسکتی یہ تو صرف ٹیکس کی صورت میں نوٹ چھاپنے کی مشینیں ہیں
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-11-11, 10:18 PM   #12
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 96,037
شکریہ: 52,538
11,185 مراسلہ میں 35,277 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
۔۔۔۔‌نيٹو كي بزدلانہ كاروائي پاكستاني فوجي چوكي پر حملہ۔۔۔
یہ تبصرہ تو واقعی احتجاج کے قابل ہے۔ امریکہ اور نیٹو کو چاہیے کہ اس پر اس تبصرہ نگار سے سرکاری طور پر احتجاج کریں کہ ہم نے درجنوں فوجی مار دئیے تم لوگوں کے اور پھر بھی ہم ہی بزدل ہیں۔ بزدل ہو گے تم ، بزدل ہو گی تمہاری فوج، بزدل ہو گی تم پوری قوم۔ ہم یعنی امریکہ و نیٹو والے قطعاً بزدل نہیں ہیں۔


ویسے اہلیان پاک نیٹ یاد رکھیں۔ اب جب بھی "کلمہ حق، آوارہ اجنبی، اجل کنول، اُداس ساحل، فواد ڈیجیٹل ، اللہ کے بندے، اے نواز" فورم پر آئیں سب نے یک زبان ہو کر بس یہی پوچھنا ہے کہ ان فوجیوں کا قصور کیا تھا۔
ریمنڈ ڈیوس کو مثالی سزا دینے کے بعد اب ان سورماؤں کو کیا سزا دی جا رہی ہے۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (26-11-11), یاسر عمران مرزا (27-11-11), ملک اظہر (28-11-11), مرزا عامر (26-11-11), wajee (27-11-11), شمشاد احمد (26-11-11), عبدالقدوس (27-11-11), عبداللہ آدم (26-11-11)
پرانا 26-11-11, 10:34 PM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مراسلات: 269
کمائي: 5,568
شکریہ: 190
214 مراسلہ میں 506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حسنین ایوب مراسلہ دیکھیں
بھائی یہاں کی عوام کو پیٹ اور لوڈ شیڈنگ کے چکر میں الجھایا ہوا ہے عوام کچھ نہیں کرسکتی یہ تو صرف ٹیکس کی صورت میں نوٹ چھاپنے کی مشینیں ہیں
جہاد میں ہر طرح کی مشکلات اور مصائب سے دوچار ہونا پڑتا ہے تبھی حق کی جیت ہو گی
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
اجمل آف لائن ہے   Reply With Quote
اجمل کا شکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب (28-11-11)
پرانا 26-11-11, 10:50 PM   #14
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,693
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : اجمل مراسلہ دیکھیں
یہ سانحہ بھی گزر جائے گا کچھ دنوں بعد سب بھول جائیں گے کبھی ریمنڈ ڈیوس دن دھاڑے پاکستانیوں کو قتل کر دیتا ہے تو کبھی پاکستان کی بیٹی عافیہ کو عمر قید کی سزا آخر کب پاکستانی حکمرانوں میں غیر ت آئے گی ؟ کب ان کا ضمیر جاگے گا ؟
کب ہماری عوام حکومت کے خلاف جہاد کرے گی کب ہماری عوام باطل کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے گی ؟
فوج کا حال تو اس گدھے کی مانند ہے جس پر سوائے وزن (Atom Boom)کے اور کچھ نہیں دو چار دن مزمتی بیان دے کر چپ ہو جائیں گے
اللہ تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس عطا کرے آمین
حكومت كے جہاد كرنے كا مطلب عرف عام ميں جہاد نہيں بغاوت كہلاتا ہے۔۔۔۔۔ كيا سمجھے جي
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 26-11-11, 11:09 PM   #15
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,693
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دفاعي كميٹي نے شمسي ا يئر بيس اور نيٹو سپلائي لائن بند كرنے كا فيصلہ كر ديا۔۔۔ 15 دن شمسي ايئر بيس بند كرنے فيصلہ
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (26-11-11), یاسر عمران مرزا (27-11-11), مرزا عامر (26-11-11), سیفی خان (27-11-11)
جواب

Tags
color, فوری, کلومیٹر, گئی, پاکستانی, وزیر, وزیراعظم, قدم, منتقل, ممکن, مطابق, امریکہ, احتجاج, تحریری, جواب, خواتین, خلاف, خبر, طور, طلب, علاقے, عرصہ, صدر, صدرِ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
افغانستان میں نیٹو کے تین فوجی ہلاک ahadar002 خبریں 1 25-04-11 11:25 AM
افغانستان: ایک دن میں 8 نیٹو فوجی ہلاک ahadar002 خبریں 5 19-04-11 12:10 AM
نیٹو آئل ٹینکر تاوان کے لئے اغوا ہو رہے ہیں ALI-OAD خبریں 0 17-01-11 09:16 AM
طا لبا ن کا امریکی وردیوں میں نیٹو فوجی اڈوں پرحملہ جاویداسد خبریں 4 30-08-10 01:25 AM
نیٹو کو قبایلی علاقے میں کاروائی کی کھلی چھوٹ بھائی خبریں 0 13-09-08 08:06 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:42 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger