واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


نیٹو کنٹینرز سے بغیر سیل توڑے سامان چوری کرنے والا گروہ گرفتار، فوجی اسلحہ برآمد

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-12-10, 02:00 PM   #1
نیٹو کنٹینرز سے بغیر سیل توڑے سامان چوری کرنے والا گروہ گرفتار، فوجی اسلحہ برآمد
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 03-12-10, 02:00 PM

3 دسمبر 2010
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی پولیس نے فوجی سامان سے بھرے نیٹو کے دو کنٹینرز برآمد کرکے چھ افراد گرفتار کرلئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر رزاق آباد کے گودام میں چھاپہ مارا اور تلاشی کے دوران گودام میں کھڑے کنٹینرز سے فوجی ساز و سامان برآمد ہوا جس کے بعد علاقہ پولیس نے موقع سے چھ افراد گرفتار کرلئے۔ آج نیوز کے مطابق گرفتار شدگان میں ٹریلر ڈرائیور رزاق، وحید، محمد زوار، شاہ گل، خاور اور عزیز شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان پورٹ قاسم سے نکلنے والے نیٹو کنٹینرز غائب کرکے اُن میں سے کچھ سامان چوری کرلیتے تھے اور اِس کے بعد کنٹینرز افغانسان روانہ کردیتے جاتے تھے۔ ملزمان سیل توڑے بغیر کنٹینرز کھولنے کے ماہر ہیں۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں چار سال سے نیٹو کا قیمتی سامان چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کے مطابق کنٹینرز سے برآمد ہونے والے سامان میں نائٹ وژن دوربین، ہائی بیٹری ٹارچ، مورچے بنانے کا سامان، گاڑیوں کے فاضل پرزہ جات اور دیگر قیمتی سامان شامل ہے۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 117
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
رضی (03-12-10), عبدالقدوس (03-12-10)
جواب

Tags
color, ہونے, فوجی, ہے۔, پولیس, ڈیسک, قیمتی, نیوز, چوری, چار, موقع, محمد, مطابق, آباد, آج, افراد, اسلحہ, بھرے, خفیہ, سال, ساز, شاہ, علاقہ, عزیز, غائب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نیٹو آئل ٹینکر تاوان کے لئے اغوا ہو رہے ہیں ALI-OAD خبریں 0 17-01-11 09:16 AM
نیٹو کے اہم اجلاس میں افغانستان سے انخلا پر فیصلہ متوقع ALI-OAD خبریں 0 19-11-10 09:34 PM
تلہ گنگ: نیٹو کے آئل ٹینکرز پر حملہ، عبداللہ حیدر خبریں 0 25-04-10 01:51 AM
غیر نیٹو اتحادی طارق راحیل سیاست 0 31-12-08 10:10 PM
بغیر لائسنس کلاشنکوف پر روس کی نیٹو کو دھمکی وجدان خبریں 0 26-01-08 06:22 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:42 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger