|
نیپال:بادشاہ باعزت طریقے سے دستبردار ہوجائیں،سابق ماؤ باغیوں کا مطالبہ

16-04-08, 07:16 AM
نیپال:بادشاہ باعزت طریقے سے دستبردار ہوجائیں،سابق ماؤ باغیوں کا مطالبہ
کھٹمنڈو … نیپال میں ہونے والے حالیہ تاریخ ساز انتخابات میں مسلسل کامیابیاں حاصل کرنے والے ماؤکے ایک سینئر لیڈر نے بادشاہ مطالبہ کیا ہیکہ وہ باعزت طریقے سے دستبردارہوجائیں۔ماؤ کے دوسرے بڑے لیڈر بابو رام بھاٹاری نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بادشاہ کیلئے سب سے بہترین راستہ یہی ہے کہ وہ باعزت طور پر اپنی شکست تسلیم کرے اور جمہوری ملک بنانے کی راہ ہموار کرے۔یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گذشتہ ہفتے ہونے والی پولنگ کی گنتی میں سابق ماؤباغیوں کو مسلسل برتری حاصل ہورہی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ 601نشستوں پر مشتمل قومی اسمبلی میں ماؤ کو واضح برتری حاصل ہوجائے گی جونیپال کے آئین کو دوبارہ سے مرتب کرے گی ۔ماؤ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ان کا پہلا کام شاہ گیندراکو ہٹانا اور 240سالہ بادشاہت کو ختم کرنا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|