|
نیپال میں بھارتی سفیر کی گاڑی پر پتھراﺅ‘ جوتوں اور سیاہ جھنڈیوں سے استقبال

25-10-10, 05:06 AM
(ثناءنیوز ) نیپال میں بھارتی سفیر راکیشن سود کی کار پر ماﺅ نوازوں نے پتھراﺅ کیا اور انہیں سیاہ جھنڈیاں دکھائیں جبکہ بھارت نے اس واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے۔ ہندوستان نے کھٹمنڈو سے کہا کہ اس معاملہ کی تحقیقات کی جائے ۔ نئی دہلی میں نیپال کے سفیر رکما شمشیر رانا کو وزارت خارجہ نے ہندوستان کی تشویش سے آگاہ کیا۔ ہندوستانی سفیر برائے نیپال راکیش سود نے حال ہی میں نیپال کے شمالی پہاڑی علاقہ کا دورہ کیا تھا جہاں ماﺅ نوازوں نے احتجاج کے ساتھ ان کا استقبال کیا تھا اور ان میں سے بعض ا فراد نے انہیں سیاہ جھنڈیاں دکھائی تھی۔ ایک شخص نے ہندوستانی سفارت خانہ کے عہدیداروں پر جوتا بھی پھینکا تھا بعض نے سفیر کی گاڑی پر پتھراﺅ کیا تھا۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|