واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


نیپال میں ماؤنوازوں کو برتری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-04-08, 04:38 PM   #1
نیپال میں ماؤنوازوں کو برتری
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 14-04-08, 04:38 PM

نیپال میں آئین ساز اسمبلی کے انتخابات میں اب تک جو نتائج حاصل ہوئے ہیں ان میں ماؤنوازوں کی سیاسی جماعت نے برتری حاصل کر لی ہے۔
پیر کی صبح تک جاری کیے گیے 189 نشستوں کے نتائج میں 106 نیپال کی کمیونسٹ پارٹی (ماؤنوازوں) کو حاصل ہوئی ہے۔

پارٹی کے چیئرمین پشپ کمل دہل عرف پراچنڈ کٹھمنڈ کے دس نمبر حلقے سے فاتح قرار دیئے جا چکے ہیں۔

نیپالی کانگریس کو دس نشستیں حاصل ہوئی ہیں جبکہ نیپال کی کمیونسٹ پارٹی (متحدہ مارکسی لینن ) کو 13 سے زائد نشستیں ملی ہیں۔

مدھیشی جن آدھیکار فورم یعنی مقامی عوامی حقوق کی جماعت کو پانچ سیٹیوں پر کامیابی ملی ہے۔وہیں دو نشستوں پر نیپال مزدور کسان پارٹی نے فتح حاصل کی ہے۔

جن نشستوں کے رجحانات حاصل ہو رہے ہیں ان میں دو تہائی پرماؤنوازوں کو برتری حاصل ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق جس قسم کے رجحانات مل رہے ہیں اس سے بظاہر ماؤنوازوں کو آئین ساز اسمبلی میں اکثریت حاصل ہو جائے گی۔

ووٹوں کی گنتی کا کام سست رفتار سے جاری ہے کیونکہ کچھ نشستوں کو چھوڑ کر کہيں بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال نہیں ہوا ہے۔

ماؤنواز رہنما پرچنڈ نے جیت حاصل کرنے کے بعد کہا ہے کہ ان کی پارٹی امن کے معاہدے کو ہی آگے بڑھائے گی۔انہوں نے مزيد کہا کہ ان کی پارٹی نیپال کے پڑوسی ممالک ، ہندوستان اور چین سے بہتر تعلقات قائم رکھنا چاہے گي۔

پراچنڈ نے مزيد کہا کہ اکثریت حاصل ہونے پر ماؤنواز آئین ساز اسمبلی میں سبھی کو ایک ساتھ لےکر چلیں گے اور نیپال کی اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع تلاش کرنا ان کی پہلی ترجیح ہوگي۔

نیپال میں انیس سو ننانوے کے بعد یہ پہلا الیکشن ہے۔

یہ الیکشن آئین ساز اسمبلی کے لیے ہے جو ملک کا نیا آئین ترتیب دے گی اور توقع ہے کہ ملک سے بادشاہت کا خاتمہ کرے گی جس کے لیے ماؤنواز دس سال سے مسلح تحریک چلا رہے تھے۔

نیپال کی آئین ساز اسمبلی چھ سو ایک ارکان پر مشتمل ہو گی جن میں دو سو چالیس کا انتخاب براہِِ راست ہو گا جبکہ تین سو پینتیس کا انتخاب پارٹیوں کی طرف سے حاصل کردہ ووٹوں کی بنیاد پر ہوگا۔ اس کے علاوہ چھبیس ارکان کو عبوری کابینہ کی طرف سے نامزد کیا جائے گا۔

ماؤنواز باغیوں کا اصل گڑھ ترائی کا علاقہ ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ماؤنواز پارٹی بیلٹ پیپر کے ذریعہ اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ساٹھ فیصد لوگوں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ پولنگ کا عمل کم و بیش پر امن رہا اور اکیس ہزار میں سے صرف 33 میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

نیپال میں پر امن پولنگ پر خوشیاں منائی جارہی ہیں۔ ملک کے بڑے انگریزی روزنامے کٹھمنڈو پوسٹ نے شہ سرخی لگائی ہے کہ ’نیپال نے دنیا اور خود کو بھی حیرت زدہ کر دیا۔‘

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی پر امن الیکشن کرانے پر نیپال کو مبارکباد دی ہے۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 276
Reply With Quote
پرانا 14-04-08, 04:40 PM   #2
Senior Member
 
TapalDanaDar's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 583
کمائي: 3,626
شکریہ: 194
226 مراسلہ میں 385 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: نیپال میں ماؤنوازوں کو برتری

اچھی خبر ہے انفارمیشن میں اضافہ ہو گیا ہے
TapalDanaDar آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 14-04-08, 04:50 PM   #3
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,081
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب

ٹپال دانے دار والے بھائی ۔۔۔آپ اتنی جلدی اتنی بڑی خبر کس طرح پڑھ لیتے ہیں۔چائے کا کمال ہے کیا؟؟؟؟
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فورم, کمال, پوسٹ, چین, بھائی, بادشاہت, تلاش, جیت, جواب, حکم, خبر, رفتار, سال, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پی آئی اے کی 101حج پروازوں میں صرف ایک بروقت پہنچی جاویداسد خبریں 3 04-12-10 08:53 PM
دوران پرواز ہوائی جہازوں کے پروں کی شکل میں تبدیلی کی ٹیکنالوجی پر کام وجدان دلچسپ اور عجیب 0 21-07-08 04:19 PM
کترینہ فلمسازوں کیلئے خوش قسمتی کی علامت بن گئیں محمدعدنان فلمی دنیا 0 14-04-08 07:12 PM
پاکستان کی خاتون خلا باز کو خلاء میں لے جانے والے خلائی جہازوں کے ماڈلز کی نمائش وجدان خبریں 0 29-01-08 10:01 AM
حج پروازوں کی آمد میں تاخیر کا نوٹس لیا جائے، عاطف بلو خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:09 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:43 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger