|
نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 32 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

26-11-10, 04:13 AM
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ ‘ آن لائن) نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ اکتوبر کیلئے بجلی کے نرخوں میں 32 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں اکتوبر کے مہینے میں کی گئی ہے جس کا ریلیف صارفین کو آئندہ بلوں میں ملے گا۔ اگست کے مہینے میں فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں 36 پیسے اور ستمبر میں 33 پیسے کا ریلیف دیا گیا تھا۔چیئرمین نیپرا نے ا پنے ریمارکس میں کہا کہ آئندہ 2 سال تک ملک سے لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوسکتی۔ سی پی پی اے اور کے ای ایس سی کے درمیان پاور پرچیز معاہدے کی کاپی بھی طلب کرلی گئی ہے۔ ترجمان پانی و بجلی کے مطابق ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت33پیسے فی یونٹ اگست کے مہینے کےلئے اور36پیسے فی یونٹ ستمبر کےلئے عوام کو ریلیف دیا گیا ہے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|