فرنس آئل مہنگا ہونے سے پیداواری کمپنیاں نرخوں میں 7 سے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی مجاز ہیں، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی کی مختلف پیداواری کمپنیوں کے نرخوں میں 7 سے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے نیپرا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق نیپرا نے بجلی کی مختلف پیداواری کمپنیوں کے نرخوں میں 7 سے 52 پیسے فی یونٹ منظوری دی ہے۔ ذرائع کے مطابق جام شورو پاور کمپنی کے یونٹ ون کے ٹیرف میں 41 پیسے اور یونٹ 2 ، 3، 4 کے ٹیرف میں45 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ نیپرا کے ذرائع کے مطابق دیگر پیداواری کمپنیوں کے یکم تا 15 اکتوبر کے ٹیرف میں 7 پیسے جبکہ 16 اور 31 اکتوبر کے ٹیرف میں52 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا ہے ۔ بجلی کی پیداواری کمپنیوں کے ٹیرف میں اضافہ فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافے کی بنیاد پر کیا گیاہے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی