واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ انکی ناکامی کاثبوت ہے،درانی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-12-07, 11:51 AM   #1
ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ انکی ناکامی کاثبوت ہے،درانی
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 25-12-07, 11:51 AM

لاہور (جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدر و سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ملکی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان کرکے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ پاکستان مسلم لیگ کی مقبولیت سے خائف ہیں اور انہیں اپنی شکست سامنے نظر آرہی ہے۔ اور یہ خود کو بڑی جماعتیں کہلانے والوں کیلئے مقبولیت کی کمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وہ پیر کے روز مسلم لیگ ہاؤس میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ محمد علی درانی نے کہا کہ ڈیل کے ذریعے مقدمات ختم کرا کر الیکشن پراسیس کا حصہ بننے والی بینظیر بھٹو کا یہ بیان کہ اگر پیپلز پارٹی پہلے اور ن لیگ دوسرے نمبر پر نہ آئی تو وہ یہ سمجھیں گی کہ الیکشن منصفانہ نہیں ہوئے۔ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بینظیر بھٹو الیکشن نہیں سلیکشن چاہتی ہیں ۔ محمد علی درانی نے کہا کہ تمام پارٹیاں‘ ورکرز اور ووٹروں کو یہ مطالبہ کرنا چاہئے کہ بینظیر بھٹو اپنا یہ بیان واپس لیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور بینظیر کا عوام کے ساتھ رویہ ایسا رہا تو انہیں چاہئے کہ 9 جنوری کو اپنے سامان کی پیکنگ ضرور کرلیں کیونکہ یہ نام نہاد قائدین موسم سرما کی چھٹیاں منانے پاکستان آئے ہوئے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ یہ گرمیوں کی چھٹیاں بھی پاکستان میں گزاریں اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی سوچ اور پالیسیوں میں تبدیلیاں لائیں۔محمد علی درانی نے کہا کہ ماضی کی روایات کو ختم کرکے الیکشن صاف‘ شفاف اور منصفانہ منعقد کئے جارہے ہیں۔ جس کے دو مراحل مکمل ہو چکے ہیں اور اب تیسرا مرحلہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ محمد علی درانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عوام کی اکثریت کی یہ رائے ہے کہ آئندہ وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی ہو لیکن اس کا فیصلہ مجاز فورم (قومی اسمبلی) ہی کریگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین آج (منگل) سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز مزار قائد سے کرینگے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 332
Reply With Quote
جواب

Tags
فورم, پاکستان, وزیر, نیوز, نواز شریف, نظر, مکمل, آج, جواب, علی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پیپلزپارٹی مرکز اور سندھ میں ایم کیوایم کے بغیر حکومت برقرار رکھ سکتی ہے گلاب خان خبریں 2 26-08-10 02:54 PM
پیپلزپارٹی فرانس کی جانب سے سینٹرل ایگز یکٹو اور فیڈرل کونسل کے فیصلوں کا خیر مقدم خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:18 AM
نوازلیگ اورپیپلزپارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونے کا امکانات ختم عبدالقدوس خبریں 0 17-12-07 02:38 PM
نوازلیگ اورپیپلزپارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونے کا امکانات ختم خرم شہزاد خرم خبریں 0 17-12-07 08:27 AM
فضل الرحمن سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات ہوئی ہے،امین فہیم خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 10:40 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:44 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger