واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ن لیگ زرداری کی نئی ٹیم بن گئی،شہباز شریف کارکنوں کو گھیراؤ جلاؤ کی ہدایت دیتے رہے،پرویز الٰہی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-01-08, 10:23 AM   #1
ن لیگ زرداری کی نئی ٹیم بن گئی،شہباز شریف کارکنوں کو گھیراؤ جلاؤ کی ہدایت دیتے رہے،پرویز الٰہی
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 01-01-08, 10:23 AM

ن لیگ زرداری کی نئی ٹیم بن گئی،شہباز شریف کارکنوں کو گھیراؤ جلاؤ کی ہدایت دیتے رہے،پرویز الٰہی



لاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر اور مرکزی رہنما چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ یہ کتنے شرم کی بات ہے کہ ن لیگ زرداری کی بی ٹیم بن گئی ہے ان کیلئے بہتر ہو گا کہ وہ اب مسلم لیگ کا نام ہٹا دیں ،انہوں نے کہا کہ 3دن انتخابی مہم معطل کرنے کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔انہوں نے کہا کہ3روزہ سوگ کے دوران شہباز شریف کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ کی ہدایت دیتے رہے ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے تین دنوں میں ملک میں جس غنڈہ گردی اور لوٹ مار کا مظاہرہ کیا گیا ہے اس کا ذمہ دار کون ہے؟ سارے ملک میں 160 بینک لوٹے اور جلائے گئے‘ سیکڑوں دکانیں جس میں زیورات کی دکانیں‘ پٹرول پمپ اور مسلم لیگ کے بہت سے دفاتر کو نذر آتش کیا گیا۔ یہ گھناؤنا کام ن لیگ والوں کا کیا دھرا ہے۔ آج وہ این اے 127 میں پاکستان مسلم لیگ کی کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے جس میں این اے 127 سے مسلم لیگی امیدوار عبد العلیم خان‘ محمد فیاض بھٹی‘ وارث محمود‘ صبا صادق اور فیضان غنی سمیت مسلم لیگی کارکن اور خواتین اور مسیحی برادری بڑی تعداد میں شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ سوگ منانے والوں نے اربوں روپے کا نقصان کردیا۔ لوٹ مار کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پورے ملک میں 600 بنکوں کی برانچوں میں آگ لگائی گئی اور توڑ پھوڑ ہوئی‘ پانچ ٹیکسٹائل ملیں کوٹری میں جلائی گئیں‘ تین شوگر ملوں کو آگ لگائی گئی‘ سیکڑوں زیورات کی دکانیں لوٹی گئیں‘ 19 ریلوے انجن جلائے گئے‘ لاتعداد بوگیاں جلائی گئیں اور اربوں روپے کا قومی نقصان ہوا۔ ملک بھر میں مسلم لیگ کے بے شمار دفاتر کو آگ لگا دی گئی۔ میں پوچھتا ہوں کہ ان مسافروں کا کیا قصور ہے جنہیں ٹرینوں سے اتار کر ٹرینوں کو آگ لگا دی گئی اور وہ بے یار و مددگار اسٹیشنوں پر پڑے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ شہباز شریف خود فون کر کے اپنے کارکنوں کو یہ کہتے رہے کہ ڈنڈے لیکر باہر آ جاؤ پاکستان مسلم لیگ کے دفاتر پر حملہ اور گھیراؤ جلاؤ شروع کر دو۔ ایک طرف وہ جمہوریت کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف ان کا رویہ یہ ہے۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 331
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, لوٹے, آج, خواتین, روزہ, زرداری, صادق, صبا, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے: کامران champion_pakistani کرکٹ 1 27-08-09 08:32 PM
صدر بش کا فون،پرویز مشرف کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان عبدالقدوس خبریں 1 02-06-08 04:44 PM
اصل مقابلہ تر قیاتی کاموں اور بینظیر کر پشن میں ہوگا،پرویز الٰہی عبدالقدوس خبریں 0 25-12-07 11:47 AM
نواز شریف کیساتھ شیر ہے جو بے نظیر کے اشاروں پر ناچتا ہے،پرویز الٰہی خرم شہزاد خرم خبریں 0 19-12-07 07:33 AM
ہماری ٹیم کو خودکش حملے کا جو کیس ملا،حل کیا،بینظیر کی تنقید سے پیش رفت متاثر ہوگی،اظہر فاروقی عبدالقدوس خبریں 0 27-10-07 09:50 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:44 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger