واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ن لیگ لانگ مارچ چاہتی ہے، انہیں رائیونڈ چھوڑ کر آئینگے:پی پی پنجاب

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-03-11, 04:25 AM   #1
ن لیگ لانگ مارچ چاہتی ہے، انہیں رائیونڈ چھوڑ کر آئینگے:پی پی پنجاب
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 02-03-11, 04:25 AM

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پیپلزپارٹی پنجاب اور اس کی صوبائی پارلیمانی پارٹی نے پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب پنجاب میں امن و امان کی خراب صورتحال، دانش سکولوں کے فراڈ سمیت تمام غیر قانونی، غیر آئینی اقدامات پر حکومت کو بے نقاب کریں گے۔ رائیونڈ کی ”لوٹا فاﺅنڈری“ نے جمہوریت کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔ پیپلزپارٹی پنجاب اور صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس گزشتہ روز صوبائی صدر امتیاز صفدر وڑائچ کی صدارت میں پنجاب اسمبلی کمیٹی روم میں ہوا۔ ایک قرارداد کے ذریعے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے بعد پنجاب اسمبلی کے باہر پارٹی ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب میں آئین اور قانون کے تحت اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ پنجاب میں اس وقت ڈکیتیاں، چوریاں، اغوا برائے تاوان کے واقعات عروج پر ہیں۔ ان پر بات کریں گے۔ دانش سکولوں کے فراڈ پر بھی بات کریں گے اور یہ بھی بتائیں گے کہ صوبے میں غریب عوام کے ہزاروں سکولوں کی چھتیں بھی نہیں۔ اب رائیونڈ کی بھی بات ہو گی۔ انہوں نے کہا ریمنڈ ڈیوس کا واقعہ پنجاب میں ہوا۔ تفتیش پنجاب میں ہو رہی ہے۔ عدالت بھی پنجاب میں ہے۔ اس لئے اب ریمنڈ جانے یا رائیونڈ جانے۔ انہوں نے کہا ہمیں اصل بیماری کا پتہ ہے۔ ن لیگ لانگ مارچ کرنا چاہتی ہے لیکن پنجاب کا رخ بدل چکا ہے۔ پیپلزپارٹی لانگ مارچ روکنا جانتی ہے۔ ہم ان کو رائیونڈ چھوڑ کر آئیں گے۔ پیپلزپارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہم تمام لوٹا فیکٹریاں توڑ دیں گے۔ پیپلز پارٹی اب پنجاب میں عوام کا کیس لڑے گی۔ پریس کانفرنس سے قبل اور اس کے دوران پیپلزپارٹی کے ارکان نے ”لوٹا فاﺅنڈری ہائے ہائے“ ، ”لوٹا کریسی نہیں چلے گی“ ، ”رائیونڈ لوٹا فیکٹری بند کرو“ کی زبردست نعرے بازی کی۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 188
Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, ہے،, کرتے, وقت, واقعات, وزیراعظم, چھوڑ, آصف زرداری, اغوا, بے, بازی, بدل, جانے, خصوصی, دیں, زرداری, عوام, عدالت, عروج, غریب, صفدر, صوبے, صوبائی, صدارت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کان کے دھوکے میں نہ رہیں، انسانی جلد بھی سنتی ہے ، ایک حیرت انگیزتحقیقی انکشاف گوہر دلچسپ اور عجیب 1 23-12-09 03:44 PM
یہ میں بھی کیا ھوں اسے بھول کر بھی اسی کا رھا The Great احمد فراز 0 28-08-09 08:57 PM
یہ میں بھی کیا ھوں اسے بھول کر بھی اسی کا رھا The Great شعر و شاعری 0 25-08-09 01:39 PM
شمالی علاقہ جات میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے عبدالقدوس خبریں 0 05-02-08 09:23 AM
آزاد کشمیر میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے عبدالقدوس خبریں 0 05-02-08 09:16 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:44 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger