|
ن لیگ نے پنجاب میں پی پی کو حکومت سے علیحدہ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا

20-02-11, 05:27 AM
لاہور (پرویزبشیر) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں پیپلزپارٹی کو حکومت سے علیحدہ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ پیپلزپارٹی کو دس نکاتی ایجنڈے کے حوالے سے دی گئی تاریخ کے گزرنے کے بعد اس کا باضابطہ اعلان اور عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق فی الحال وہ مرکزی حکومت کو گرانے کے لئے کوئی اقدام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی اور وہ کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہتی جس سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچے یا افراتفری پھیلے البتہ آئندہ آنے والے دنوں میں مسلم لیگ (ن) نے پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|