واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وائرس: بینک تفصیلات چوری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-11-08, 12:51 PM   #1
وائرس: بینک تفصیلات چوری
وجدان وجدان آف لائن ہے 05-11-08, 12:51 PM

(بی بی سی رپورٹ)
تقریبا پانچ لاکھ آن لائن بینک اکاؤنٹ، کرڈیٹ کارڈ اور ڈیبِٹ کارڈ کی تفصیلات ایک وائرس کے ذریعے چوری کر لی گئی ہیں۔
اس وائرس کو سائبر کرائم میں اب تک کا سب سے خطر ناک وائرس کہا جا رہا ہے۔

سائنووال ٹروجن (Sinowal Trojan) نامی وائرس کو آر ایس اے کی جانب سے پکڑا گیا ہے۔ آر ایس اے فارچیون 500 کمپنیوں کے نیٹورک کے تحافظ میں مدد فراہم کرتی ہے۔

آر ایس اے کا کہنا ہے کہ ٹروجن وائرس نے پوری دنیا میں کمپیوٹروں کو متاثر کیا ہے۔ آر ایس اے کے سکیورٹی ڈویزن کے سئین بریڈی کے مطابق اس کا اثر پوری دنیا پر ہوا ہے اور تقریبا دو ہزار ڈومین متاثر ہوئے ہیں۔

ٹروجن کے بارے میں فروری دو ہزار چھ میں پتہ چلا تھا۔ اس کے بعد سے مسٹر بریڈی کا کہنا ہے کہ امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا اور پولینڈ کے دو لاکھ ستر ہزار سے زیادہ بینک اکاؤنٹ اور دو لاکھ چالیس ہزار کریڈٹ اور ڈیبِٹ کارڈ متاثر ہوئے ہیں۔

آر ایس اے نے اسے انٹرنیٹ کنکشن کے لیے سب سے خطر ناک قرار دیا ہے۔ اپریل دو ہزار سات ميں گوگل کے تحقیق کاروں نے پینتالیس لاکھ ویب صفحات کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ نتیجہ نکالا کہ ان صفحات میں سے دس فیصد وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

تحقیق کاروں نے 2008 میں کہا کہ ہر دن اس وائرس سے چھ ہزار نئے صفحات متاثر ہوتے ہیں۔ اس وائرس سے بچنے کے لیے طریقۂ کار بھی کافی آسان ہے۔ انٹرنیٹ سکیوریٹی سے متعلق کمپنی فورٹینیٹ کے ڈیرک مینکی کہتے ہیں کہ ویب پر جانے کے بعد سوچ سمجھ کر ہی کسی لِنک پر کلِک کرنا چاہیے۔

آر ایس اے نے کہا ہے کہ وہ پوری دنیا کے بینکوں اور معاشی اداروں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور انہیں سنول وائرس کے بارے میں بتا رہا ہے۔ اور اس نے اس وائرس کے بارے میں قانونی ایجنسیوں کو بھی بتا دیا ہے۔

 
وجدان's Avatar
وجدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 201
Reply With Quote
جواب

Tags
color, images, کارڈ, گوگل, ویب, وائرس, انٹرنیٹ, صفحات


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اس پر تفصیل چاہیئے رضی عمومی بحث 9 15-06-11 03:08 PM
گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو سرکاری محافظ نے قتل کردیا (تفصیلی خبر) گلاب خان خبریں 1 05-01-11 06:58 AM
مسجد اقصیٰ پر تازہ حملہ عبداللہ آدم خبریں 0 28-02-10 04:49 PM
صدر زرداری کے مقدمے کی تفصیلات طلب محمدعمر خبریں 0 09-12-09 06:46 PM
’صدر زرداری کے مقدمے کی تفصیلات طلب‘ راجہ اکرام خبریں 0 09-12-09 05:13 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:45 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger