03 فرروی 2012 44 : 15
خیبر ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر ایجنسی کی تحصیل وادی تیرہ میں بم دھماکے سے مسجد مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے تاہم کوئیجانی نقصان نہیں ہوا۔ بم وادی ٹیرہ کے دورافتادہ علاقے ضیاءالدین میں واقع ایک مسجد میں نصب کیا گیا تھا جہاں 300 کے قریب نمازی جمعہ پڑھنے آتے ہیں تاہم مقامی لوگ پہلے ہی تین روز سے کسی دہشت گرد کاروائی کے خوف سے مسجد نہیں آ رہے تھے اور دھماکے کے وقت مسجد میں کوئی موجود نہیں تھا۔ علاقے میں مختلف دہشت پسندوں گروہوں کے درمیان فسادات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
Daily (Roznama) Pakistan, Latest and Breaking News, the best newspaper of its kind, which is being simultaneously published from Lahore, Rawalpindi/Islamabad, Karachi, Peshawar and Multan.