واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وادی کشمیر میں اتنی ترقی، سوچا نہ تھا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-10-11, 05:10 AM   #1
وادی کشمیر میں اتنی ترقی، سوچا نہ تھا
ارشد کمبوہ ارشد کمبوہ آف لائن ہے 20-10-11, 05:10 AM

Name:  111019195758_zoya_abbasi_kashmir_304x171_bbc_nocredit.jpg
Views: 31
Size:  15.9 KB
آج کشمیر میں امن ہے، وہاں کے لوگ خوبصورت، پڑھے لکھے، جدید سوچ کے مالک اور باشعور ہیں: ضویا عباسی
گلگت بلتستان میں آنکھ کھولنے والی آمنہ انصاری کا وادی کشمیر جانے کا خواب انتالیس سال کی عمر میں جاکر شرمندہ تعمبیر ہوا۔
آمنہ انصاری کے والد سنہ 1948 میں کارگل سے ہجرت کرکے گلگت بلتستان میں آباد ہوئے تھے۔

آمنہ انصاری نے، جو گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کی رکن ہیں، گزشتہ ماہ وادی کشمیر میں ہونے والی کشمیری خواتین کی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کا موقع ملا۔

سرینگر جانے والی آمنہ انصاری نے وادی کشمیر کے بارے میں صرف اپنے والد سے سن رکھا تھا یا جنت ارضی کے مناظر ٹیلی ویژن پر دیکھے تھے۔

لیکن ذرائع ابلاغ کے ذریعے انھوں نے حالات کی سنگینی کا جو نقشہ ذہین میں بھٹا رکھا تھا انہیں حقیقی صورتحال اس سے مختلف دکھائی دی۔ آمنہ نے کہا:’خوبصورتی کو دیکھیں، ترقی کو دیکھیں، تعلیم کو دیکھیں،‘

ستمبر کے آخر میں وادی کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں دو غیر سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام ہونے والی اس دو روزہ کانفرنس میں گلگت بلتستان سمیت لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب سے پنتالیس خواتین شریک ہوئیں۔

سنہ انیس سو اٹھاسی میں وادی کشمیر میں مسلح تحریک کے آغاز کے بعد یہ اپنی نوعیت کی دوسری کانفرنس تھی۔اس سے پہلے سنہ 2007 میں بھی اسی طرح کی ایک کانفرنس ہوئی تھی۔

ستمبر میں ہونے والی اس کانفرنس میں پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی ایک طالبہ ضویا عباسی نے بھی شرکت کی۔
Name:  111019195055_amina_ansari_kashmir_gilgit_baltistan_226x170_bbc_nocredit.jpg
Views: 31
Size:  15.8 KB
آمنہ انصاری

بھارتی زیر انتظام کشمیر میں اتنی ترقی ہوئی کہ میرے پاس تعریف کے لیے الفاظ ہی نہیں۔ آمنہ انصاری

وہ کہتی ہیں :میری یہی سوچ تھی کہ وہ شورش زدہ علاقہ ہے، بھارتی فوجی لوگوں کو مار رہی ہے، وہاں کوئی زندگی نہیں ہوگی، کوئی رونق نہیں ہوگی، ترقی نہیں ہوگی، لوگ زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہوں گے، وہاں بس تششدد ہوگا۔‘

سرینگر پہنچ کر ضویا نے جو کچھ دیکھا وہ ان کی سوچ کے بالکل برعکس تھا۔

’آج کل وہاں امن ہے، وہاں کے لوگ خوبصورت، پڑھے لکھے، جدید سوچ کے مالک اور باشعور ہیں۔ تعلیمی معیار بہت اچھا ہے، عورتین پڑھی لکھی اور متحرک ہیں، ہر بچہ سکول جاتا ہے، لڑکی سکول جاتی ہے، یہ ایک نسبتاً جدت پسند اور وقت کے ساتھ ساتھ چلنے والی سوسائٹی ہے۔‘

کشمیری طالبہ نے کہا‘ وہاں ترقی بھی ہے، اچھے ہوٹلز ہیں، لیکن سرینگر گنجان آباد ہے اور وہاں تھوڑی گندگی بھی ہے، انفراسٹرکچر بہت زیادہ ہے اور ہر جگہ سکول ہیں۔‘

لیکن لائن آف کنڑول کے اس جانب کی خواتین کا کہنا ہے کہ سرینگر کے لوگوں کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر یا گلگت بلتستان کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں۔

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی رہنے والی منقسم کشمیری خاندان کی ایک اور خاتون ڈاکٹر زاہدہ قاسم جنھوں نے گلمرگ میں ہونے والے اس اجلاس میں شرکت کی اب سے چار سال پہلے وہاں ہونے والی اسی نوعیت کی پہلی کانفرنس میں بھی شریک تھیں۔

‘وہاں کے لوگوں کا خیال تھا کہ یہاں کی خواتین برقعے میں ہونگی، انھیں اٹھنا بھیٹنا آتا ہوگا نہ ہی بولنا۔‘

لیکن ان کا کہنا ہے کہ ہمیں دیکھ کر انھیں یہ احساس ہوا کہ ہم بھی ان ہی کی طرح ہیں۔

گلگت بلتستان کی رکن اسمبلی آمنہ انصاری نے کہا کہ اس پار کے لوگوں کے ذہنوں میں گلگت بلتستان کے بارے میں یہ نقشہ ہے کہ یہ ایک پسماندہ علاقہ ہے، وہاں ترقی نہیں ہے اور نہ ہی لوگوں کو خاص طور پر خواتین کو حقوق حاصل ہیں۔

آمنہ کہتی ہیں ان کے جانے سے یہ فائدہ ہوا کہ لائن آف کنٹرول کے دوسری جانب کے لوگوں کو گلگت بلتستان کے بارے میں واقفیت ہوئی۔

ان کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے گلگت بلستان کے بارے میں وہاں کے لوگوں کی سوچ تبدیل کی۔

کشمیری خواتین معلومات کے فقدان کی بڑی وجہ کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنڑول کوگردانتی ہیں۔
ڈاکٹر نسیمہ جوگیزئی

ہمارے درمیان جو دیوار کھڑی کی گئی ہے اسے گرا دینا چاہیے: ڈاکٹر نسیمہ جوگیزئی
Name:  111019195320_dr_naseema_kashmir_226x283__nocredit.jpg
Views: 31
Size:  33.4 KB
ڈاکٹر زاہدہ کہتی ہیں’ہمارے درمیان جو لائن آف کنڑول بنائی گئی ہے میں سمجھتی ہوں کہ یہ ایک گھر کا بٹوارہ کیا گیا۔‘

پاکستان میں مقیم منقسم کشمیری خاندان کی ایک اور خاتون ڈاکٹر نسیمہ جوگیزئی نے کہا’ ہمیں ایک ہونا چاہیے اور ہمارے درمیان جو دیوار کھڑی کی گئی ہے اسے گرا دینا چاہیے اور ہمارے درمیان باہمی رابطے بڑھنے چاہیں’۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان پچیدہ تعلقات کے پیش نظر دونوں ملک کنٹرول لائن کے آر پار بسنے والے کشمیریوں کی صورت حال کو اپنے اپنے مخصوص زاوایے سے دیکھتے رہے ہیں اور دونوں کی کوشش یہ رہی ہے کہ دوسری طرف کے حالات و واقعات کو منفی پرویپگنڈہ کا موضوع بنایا جائے۔

لیکن عوامی سطح پر مل بھیٹنے کے مواقع کی بدولت ایک دوسرے کے حالات کو پرکھنے کا جو موقع مل رہا ہے اس کی بنیاد پر افہام و تفہیم کے عمل کو ایک بامعنی جذبے کے ساتھ آگے بڑھایا جاسکتا ہے جو، عین ممکن ہے کہ عوام کے لیے مستقبل میں نیک فعال ثابت ہو۔

خبر

__________________
بیاض کمبوہ پڑھنے کے لیے ایڈریس بار میں ٹائپ کریں،
biazekamboh.co.cc
شکریہ والسلام

 
ارشد کمبوہ's Avatar
ارشد کمبوہ
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,297 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 181
Reply With Quote
پرانا 20-10-11, 09:18 AM   #2
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,510
شکریہ: 5,869
3,229 مراسلہ میں 6,948 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کسی نے دیکھنے ہیں پڑھے لکھے جاہل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننھا بچہ آف لائن ہے   Reply With Quote
ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد نذیر (21-10-11)
پرانا 20-10-11, 09:29 AM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,232
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شرم تم کو مگر نہیں آتی
راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
ننھا بچہ (20-10-11), احمد نذیر (21-10-11), بلال الراعی (20-10-11)
جواب

Tags
color, feature, pakistan, کوشش, کنٹرول, کارگل, پاکستان, پسند, واقعات, لوگ, لڑکی, نظر, موقع, ممکن, آج, تعلیم, خواتین, خبر, روزہ, زندگی, سال, علاقہ, عباسی, صورتحال, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی، پاکستان ملوث تھا یا نااہل، کھوج لگارہے ہیں، سی آئی اے عارف اقبال خبریں 3 05-05-11 04:05 PM
اپنی آزادی، اپنا وطن اور اپنے دوست نہیں چھوڑ سکتا، نصیر سومرو گلاب خان خبریں 0 02-04-11 06:43 AM
یکم سے 10ستمبر تک پھر مون سون بارشیں شروع ہونگی، محکمہ موسمیات جاویداسد خبریں 0 27-08-10 12:18 PM
تھر کول پر آئندہ ماہ امریکا میں گول میز کانفرنس ہوگی، راجہ پرویز اشرف کراچ عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:45 AM
وکلاء اور سول سوسائٹی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، جسٹس افتخار عبدالقدوس خبریں 0 24-02-08 12:08 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:46 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger