واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وارث شاہ: پنجاب کا داستان گو شاعر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-07-09, 11:29 AM   #1
وارث شاہ: پنجاب کا داستان گو شاعر
وجدان وجدان آف لائن ہے 26-07-09, 11:29 AM

پنجابی زبان کے معروف ترین قصے ”ہیر رانجھا“ کے مصنف وارث شاہ کے عرس کی تقریبات ہر برس ساون کے مہینے میں منائی جاتی ہیں۔ شیخوپورہ کے قریب جنڈیالہ شیر خان نام کے ایک گاؤں میں جہاں وارث شاہ کا مزار ہے، تین روز تک جاری رہنے والی ان تقریبات میں گھوڑوں کا ناچ، کبڈی میچ، پنجابی مشاعرہ،ہیر رانجھے کا قصہ گا کر سنانے کا مقابلہ اور نوٹنکی کے انداز میں ہیر رانجھا کا کھیل پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ایک بہت بڑے میلے کا انعقاد ہوتاہے۔

وارث شاہ بھارتی پنجاب میں بھی از حد مقبول شاعر ہیں اور ہیر رانجھے کا قصہ وہاں بھی زباں زد عام ہے۔پنجابی زبان کی معروف بھارتی شاعرہ امرتا پریتم نے تقسیم ہند کے وقت پنجاب میں جو قتل عام ہوا اس پر دکھ بھری اپنی شاعری میں وارث شاہ کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ اپنی قبر سے نکل کر دیکھ تیرے پنجاب کا کیاحال ہے۔ امرتا پریتم کا یہ مصرع کسے یاد نہیں؟
”اج آکھاں وارث شاہ نوں ہن قبروں وچوں بول“

وارث شاہ کے قصہ ہیر رانجھا پر پاکستان اور بھارت میں کئی فلمیں بھی بن چکی ہیں ان میں سے سب سے مشہور اگرچہ پنجابی زبان میں بنائی جانے والی پاکستانی فلم ہیر رانجھا ہے مگر بھارت میں اسی نام سے ہندی میں جو فلم بنی تھی وہ بھی کئی لحاظ سے منفرد تھی اور اس فلم کے مصنف معروف شاعر کیفی اعظمی نے تمام فلم منظوم تحریر کی تھی یعنی نغموں کے ساتھ ساتھ فلم کے تمام مکالمے بھی اشعار کی شکل میں تھے۔

پنجابی زبان کے سکالر شفقت تنویر مرزا نے کہا کہ ہیر رانجھا کا قصہ ویسے ہی ایک مقبول قصہ تھا مگر یہ قصہ وارث شاہ نے جس بحر میں لکھا اور جس مخصوص دھن میں گایا جانے لگا اس سے شاعر اور یہ قصہ دونوں امر ہوگئے۔ انھوں نے بتایا کہ جس دور میں وارث شاہ نے یہ قصہ تحریر کیا وہ پنجاب کے لیے ایک آزمائشی دور تھا۔ مغلوں کا زوال ہوچکا تھا اور اشرافیہ انحطاط کا شکار تھی اور ان کے بقول یہی وجہ ہے کہ وارث شاہ کے کردار معاشرے میں جبر کی طاقتوں کے خلاف نبردآزمادکھائی دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ وارث شاہ کی پیدائش اٹھارویں صدی کے آغاز میں ہوئی اور یہ صدی ختم ہورہی تھی جب ان کا انتقال ہوگیا۔ اٹھارویں صدی کے وسط میں وارث شاہ نے یہ بے مثل قصہ تحریر کیا۔

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پنجابی کے سابق چیئرمین ڈاکٹر شہباز ملک نے کہا کہ وارث شاہ کی ہیر پر بہت سے طلباو طالبات ایم اے کی سطح پر ریسرچ کرچکے ہیں اور کئی نے ڈاکٹریٹ بھی کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آچکی ہے کہ آج کل جو قصہ ہیر رانجھا پڑھا جاتا ہے اس میں کئی دیگر پنجابی شعراء نے اپنا کلام شامل کردیا تھا۔ ڈاکٹر شہباز ملک کا کہنا تھا کہ قصہ ہیر رانجھا کا یہ مشہور شعر”ڈولی چڑھدیاں ماریاں ہیر چیکاں۔۔۔مینوں لے چلے بابلا لے چلے“، دراصل وارث شاہ کا شعر نہیں ہے بلکہ ہدایت اللہ نام کے ایک اور مصنف کا ہے جس نے انیسویں صدی میں قصہ ہیر رانجھا کی تدوین کرتے ہوئے اس میں اپنے اشعار بھی شامل کردیے اور ساتھ ہی یہ نشاندہی بھی کردی کہ یہ اشعار ان کے ہیں۔

ڈاکٹر شہباز ملک نے کہا کہ اتنی وضاحت سے نشاندہی کے باوجود یہ اشعار وارث شاہ ہی سے منسوب گائے جاتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر شہباز نے کہاکہ وارث شاہ کو صوفی شاعر کہنا درست نہیں، وہ ایک داستان گو شاعر تھے ۔انھوں نے بتایا کہ وارث شاہ کے پورے قصے میں تصوف کی کوئی واضح جھلک نہیں ملتی اور ان کے بقول رانجھا جب جوگی بن جاتا ہے اور بال ناتھ جوگی کے ساتھ اس کے جو مکالمے وارث شاہ نے اشعار میں تحریر کیے ہیں ان سے کچھ لوگ جو وحدت الوجود کا فلسفہ نکالنے کی کوشش کرتے ہیں اس سے کسی کو وارث شاہ کے صوفی ہونے کا قائل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر شہباز ملک کا کہنا تھا کہ وارث شاہ نے ایک عشقیہ داستان تحریر کی اور وہ امر ہوگئی۔

Attached Images
 


 
وجدان's Avatar
وجدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 232
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, قصہ, لوگ, مقابلہ, آج, اللہ, اشعار, تحریر, جواب, خلاف, خان, شاعری, صوفی, صدی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: پاکستانی خبریں 2 23-02-12 06:09 PM
اکتالیس فیصد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد کنعان دیس ہوئے پردیس 4 12-12-09 11:55 PM
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 11-10-08 11:03 PM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 08:45 PM
السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے Zullu230 تعارف 9 21-07-07 10:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:46 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger