واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


واشنگٹن پوسٹ میں جیو کا ذکر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-11-07, 08:33 AM   #1
واشنگٹن پوسٹ میں جیو کا ذکر
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 26-11-07, 08:33 AM

واشنگٹن (نیر زیدی / نمائندہ جنگ) واشنگٹن پوسٹ نے ایک تفصیلی خبر میں جیو ٹی وی کے اسٹریٹ شوز کی عوام میں مقبولیت کا ذکر کیا ہے اور لکھا ہے کہ جیو کی یہ کوشش عوام تک صحیح معلومات پہنچانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے جنگ گروپ کے اس عزم کا بھی ذکر کیا ہے کہ وہ پریس کی خود مختاری کے محاذ پر ڈٹا رہے گا خواہ اسے کروڑوں ڈالر کا نقصان ہی کیوں نہ ہو۔ پاکستان کے دیگر دو ٹی وی چینلوں کے بارے میں پوسٹ نے لکھا ہے کہ دونوں نے حکومت سے افہام وتفہیم کے بعد نشریات شروع کی ہیں۔ دبئی سے نشریات کرنے والے چینل نے ایک غیر سرکاری معاہدے کے تحت اپنے Talk Shows بند کرنے کا وعدہ کیا ہے اور ایک ہفتے سے اس پر کوئی ٹاک شو نظر نہیں آیا ہے۔ کراچی کے ایک بزنس گروپ کی چینل کے ٹاک شو پر بھی پابندی ہے۔ دبئی کے چینل کے ایک نامہ نگار نے پوسٹ کو بتایا کہ ان پر دباؤ کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ان کے کئی نامہ نگاروں کو حراست میں لے لیا گیا تھا اور ان پر بین الاقوامی دباؤ تھا کہ وہ نشریات مکمل طور پر بند نہ کریں۔ پوسٹ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پریس کلب کے باہر Capital Talk کے میزبان جناب حامد میر کا شو علاقے میں جمہوری قوتوں کا محور بن گیا ہے اور وہ ملک میں چند حقیقی جمہوری سرگرمیوں میں سے ایک کی صدارت کرتے نظر آتے ہیں۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 459
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پوسٹ, پاکستان, واشنگٹن, نیر زیدی, نظر, مکمل, جیو ٹی وی, خبر, دبئی, صحیح, صدارت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یو ایس بی ڈاس بوٹ اور گھوسٹ استعمال کرنا معظم سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 27 26-04-12 05:06 AM
فیڈ برنر پر پوسٹ ریکوسٹ کیسے بھیجی جائے؟ عبدالقدوس Ask Experts ماہرین کی رائے 5 24-02-11 09:45 AM
پوسٹ میں یو ٹیوب کی "پلے لسٹ " ڈالنا نورالدین Ask Experts ماہرین کی رائے 3 22-11-10 06:25 PM
کس تھریڈ / پوسٹ کی رپورٹ کرنا محمدعدنان پاک نیٹ ٹیوٹوریلز 3 03-11-10 12:43 AM
جماعت اسلامی اور نام نہاد لندن پوسٹ اخبار کا ایم کیو ایم پر الزام جھوٹا ثابت فرحان دانش خبریں 27 06-01-10 12:30 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger