واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


واشگٹن شہر کا خاکہ فرانسیسی ماہر تعمیرات لفانت نے بنایا تھا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-02-09, 09:08 PM   #1
واشگٹن شہر کا خاکہ فرانسیسی ماہر تعمیرات لفانت نے بنایا تھا
طارق راحیل طارق راحیل آف لائن ہے 23-02-09, 09:08 PM

واشگٹن شہر کا خاکہ فرانسیسی ماہر تعمیرات لفانت نے بنایا تھا

واشنگٹن ڈی سی دنیا بھر میں اپنی انفرادیت ، تاریخی مقامات کے حوالے سے جانا جاتا ہے ۔۔یہی وجہ ہے کہ ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں سیاح واشنگٹن ڈی سی کے انہی تاریخی مقامات دیکھنے کے امریکہ کا رخ کرتے ہیں۔ آج ہم آپکو یہ بتائیں گے کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کا نقشہ کیسے بنا یا گیا اور اس پر عمل کرنے میں کن دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

1791 میں جارج واشنگٹن نے امریکہ کا دارالخلافہ تعمیر کرنے کے لیے ایک سول انجنیر کا انتخاب کیا۔ یہ سول انجنیر تھے پیری چارلس لفانت۔ ان کا تعلق فرانس سے تھا اور وہ امریکہ کی جنگ آزادی میں بھر پور کردار ادا کر چکے تھے مگر جس عہدے کے لیے ان کا اب انتخاب کیا گیا تھا اس کی وجہ سے ان کو تاریخ میں ایک اہم مقام ملنے والا تھا۔

واشنگٹن ڈی سی کی تعمیر کے لیے وسائل محدود تھے۔ اسی دوران تھامس جیفرسن اور لفانت کے درمیاں اختلافات بھی پیدا ہونا شروع ہے گے۔ جیفرسن یہ چاہتے تھے کہ محدود وسائل کی بنا پر صرف سرکاری عمارات کی تعمیر کی جائے جبکہ لفانت ایک پورا شہر بسانا چاہتے تھے۔

لفانت کے تیار کیے ہوے منصوبےکے مطابق واشنگٹن ڈی سی کا مرکز کیپٹل ہل کی عمارت کو بننا تھا جسےوہ جینکنز ہل نامی پہاڑی پر تعمیر کرنا چاہتے تھے۔

امریکی صدر کے لیے یہ جس قسم کی رہائش گاہ ان کے ذہن میں تھی، وہ موجودہ وائٹ ہاؤس سے پانچ گنا بڑی تھی اور اس میں بڑی تعداد میں فوارے اور باغات بھی تھے۔
شہر کا نقشہ بنانے کے ہی مرحلے میں لفانت کے باقی انتظامیہ سے اختلافات بڑھتے گئے اور جارج واشنگٹن نے انہیں ان کے عہدے سے برخاست کر دیا۔

لفانت کے منصوبے کو پھر اینڈریو ایلی کاٹ نے شکل دی اور لفانت کے بھر پور احتجاج کے باوجود وہ اس میں تبدیلیاں کرتے رہے۔

کیونکہ چارلس لفانت کو تنخواہ دیے بغیر نوکری سے فارغ کیا گیا تھا اس وجہ سے ان کی باقی زندگی غربت میں گزری اور ان کا انتقال بھی کسمپرسی کی حالت میں ہوا۔

1901 میں مک ملن کمشن نے نیشنل مال نامی باغ بنانے کا منصوبہ بنایا جو کئی میل پر محیط تھا۔ اس باغ کی تعمیر کے لیے کمیشن نے لفانت کے پرانے نقشے نکالے اور ان پر عمل کرتے ہوئے واشنگٹن کا نیشنل مال بنایا ۔

آخر فرانسیسی حکومت کے اصرار پر لفانت کی خدمات تسلیم کیا گیا اور ان کی میت کو آرلنگٹن کے قومی قبرستان میں منتقل کیا گیا جہاں امریکہ کے قومی ہیروزکی قبریں ہیں۔
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں
اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ
www.tariqraheel.blogspot.com

 
طارق راحیل's Avatar
طارق راحیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
شکریہ: 4,003
1,197 مراسلہ میں 2,402 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 212
Reply With Quote
طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا گیا
arslansun (24-02-09)
پرانا 24-02-09, 07:39 AM   #2
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,775
شکریہ: 53,120
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: واشگٹن شہر کا خاکہ فرانسیسی ماہر تعمیرات لفانت نے بنایا تھا

اچھی خبر تھی مگر کی مرحوم کے لواحقین کو بھی کچھ دیا گیا؟
shafresha آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-02-09, 07:04 AM   #3
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,812
شکریہ: 4,003
1,197 مراسلہ میں 2,402 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: واشگٹن شہر کا خاکہ فرانسیسی ماہر تعمیرات لفانت نے بنایا تھا

پوچھ کر بتا دوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
نوکری, موجودہ, منتقل, منصوبہ, آج, انتظامیہ, امریکہ, احتجاج, خبر, زندگی, سال, شہر, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سلمان تاثیر کا تعلق تعلیم یافتہ عاشق رسول گھرانے سے تھا گلاب خان خبریں 16 08-01-11 04:53 AM
القاعدہ سے تعلق کا الزام، سپین اور تھائی لینڈ سے8 پاکستانی گرفتار گلاب خان خبریں 3 03-12-10 03:11 PM
فرانسیسی مصنف کے لیے نوبل انعام زین۔zf خبریں 0 10-10-08 12:28 PM
بے نظیر قتل کی تحقیقات کیلئے حریری طرز کے عالمی کمیشن کا قیام مشکل ہے،فرانسیسی وزیر خارجہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 03-01-08 08:31 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger