واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


واضح شکست دیکھ کر بینظیر پھرن لیگ کی کشتی میں سوار ہونا چاہتی ہیں،پرویز الٰہی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-12-07, 08:46 AM   #1
واضح شکست دیکھ کر بینظیر پھرن لیگ کی کشتی میں سوار ہونا چاہتی ہیں،پرویز الٰہی
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 05-12-07, 08:46 AM

لاہور (جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے پارٹی کے عہدیداروں سے کہا ہے کہ لاہور میں انتخابی مہم کو مزید تیز کریں تا کہ بہتر نتائج حاصل کئے جا سکیں۔ وہ منگل کو پارٹی کے لاہور سے ٹکٹ حاصل کرنے والے لیگی امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں میاں محمد اظہر‘ ہمایوں اختر‘ مونس الٰہی‘ میاں اسلم اقبال‘ خواجہ طاہرضیاء‘ طارق بانڈے‘ میاں آصف اور دیگر ٹکٹ ہولڈر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کا ماحول لاہور سے تیز ہو گا تو باقی صوبے میں بھی ماحول تیز ہو جائے گا۔ انہوں نے امیدواروں سے کہا کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں زیادہ سے زیادہ کارنر میٹنگز کریں اور لوگوں سے رابطے کو مزید تیز کریں تا کہ الیکشن کے دوران کسی قسم کی کوئی کمی نہ رہے۔ چوہدری پرویزالٰہی نے کہا میثاق جمہوریت کو’ مذاق جمہوریت ‘بنانیوالی پیپلزپارٹی (ن) لیگ کو بھی ڈبو کرچھوڑے گی، بینظیر سے گٹھ جوڑ کرنیوالا کوئی رہنما مسلم لیگی نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ انتخابات سے بائیکاٹ کی باتیں کر رہے ہیں ان لوگوں نے بائیکاٹ نہیں کرنا ہے اس لئے میدان میں انکا بھرپور مقابلہ کریں۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پاس نہ تو کوئی پروگرام ہے نہ کوئی ایجنڈا اور نہ ہی کوئی ہوم ورک ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی تاریخ کی سب سے بڑی دھاندلی کی موجد پیپلزپارٹی اپنے پرانے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے لیکن عوام ان کی ریکارڈ دھاندلی سے بخوبی واقف ہیں اس لیے آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کا اپنا شیرازہ بکھر جائے گا۔ چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ بینظیر بھٹو کو الیکشن میں اپنی واضح شکست دکھائی دے رہی ہے جس کی وجہ سے وہ ن لیگ کی کشتی پر ایک دفعہ پھر سواری کرنے کیلئے پر تول رہی ہے لیکن میثاق جمہوریت کو مذاق جمہوریت بنانے پیپلز پارٹی والی ن لیگ کو بھی اپنے ساتھ ہی ڈبو کر چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ملک بنانے اور اسے مستحکم کرنے والی جماعت ہے لہٰذا پیپلزپارٹی کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے والا کوئی لیڈر کم از کم مسلم لیگی نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسلم لیگی کارکن ملک کے وسیع تر مفاد میں ان سیاسی مہاجرین کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کے ہاتھوں کو مضبوط کریں گے۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 391
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, نیوز, مقابلہ, صوبے, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان مسلم لیگ نظریاتی جماعت ہے ،ملک کو فلاحی ریاست بنائیگی،پرویز الٰہی ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 12:00 PM
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی تعداد میں کمی چاہتے ہیں،پاکستان عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 08:10 AM
جنرل پرویز ڈوبتی کشتی میں سوار ہیں، جسٹس وجیہہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:29 AM
میں،پرویز مشرف اور شوکت عزیز نشانہ بنے،شجاعت ،پرویز الٰہی اور اعجاز الحق پر حملے کیوں نہیں ہوئے،بینظیر خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 10:55 AM
جنرل پرویز اوربینظیر ایک ہی کشتی کے سوار ہیں، فضل الرحمن عبدالقدوس خبریں 0 25-10-07 08:34 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:29 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger