|
وزارتِ خارجہ نے بھی وزیراعظم شوکت عزیز کے بیان حلفی کی تردید کردی

28-10-07, 08:30 AM
وزارتِ خارجہ نے بھی وزیراعظم شوکت عزیز کے بیان حلفی کی تردید کردی
بینظیر پر حملہ:ماسٹر مائنڈ کے بارے میں اہم معلومات مل گئیں،خودکش حملہ آور تیار کرنے والے ملزمان کی نشاندہی کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے جلوس پر حملے میں ملوث ماسٹر مائنڈ کے بارے میں اہم معلومات مل گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق انوسٹی گیشن کی ٹیموں نے تحقیقات کی سمت متعین کرلی ہے اور خودکش حملہ آور تیار کرنے والے ملزمان کی نشاندہی کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولس نے کالعدم تنظیموں کے کئی کارکنوں کو حراست میں لیکر تفتیش کی ہے ان سے بھی معلومات ملی ہیں۔ انوسٹی گیشن کی ٹیمیں نادرا سے حاصل ہونے والی معلومات اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے دوسرے صوبوں میں بھی انوسٹی گیشن کی ٹیمیں جائیں گی اور وہاں کی انوسٹی گیشن کی ٹیموں سے اس سلسلے میں مدد حاصل کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے لیکن وہ وہاں موجود نہیں تھے پولیس کی نظر میں یہ افراد بھی مشکوک ہیں انہیں بھی تلاش کیا جائے گا
بشکریہ
جنگ
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|