واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وزارت خارجہ کا قلمدان شیری رحمن کو سونپے جانے کا امکان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-04-11, 06:16 AM   #1
وزارت خارجہ کا قلمدان شیری رحمن کو سونپے جانے کا امکان
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 14-04-11, 06:16 AM

اسلام آباد (صالح ظافر) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے وفاقی کابینہ کے مزید قلمدان سنبھال لئے ہیںاور اب خارجہ امور کے ساتھ ساتھ ان کے پاس وفاقی قانون و انصاف اور پارلیمانی امور اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارتیں بھی آگئی ہیں۔ وزیراعظم کو کم از کم امورخارجہ اور قانون و انصاف کےلئے 2وفاقی وزیر تلاش کرنے کےلئے خصوصی محنت کرنا پڑے گی۔ سابق وزیرخارجہ کا تعلق قومی اسمبلی جبکہ قانون و انصاف کے وزیر سینیٹ سے تعلق رکھتے تھے۔ قابل اعتبار ذرائع نے ’جنگ‘ کو بتایا کہ ٹیکسٹائل کے وزیر مخدوم شہاب، جن کے پاس ہاﺅسنگ اور ورکس کا اضافی چارج بھی ہے، کے نام پر وزارت خارجہ کےلئے غور کیا جارہا تھا لیکن اب ان کا نام اس فہرست میں شامل نہیں۔ جبکہ سابق وزیرخارجہ سردار آصف احمد علی کے نام پر بھی دفترخارجہ کے لئے غور کیا جارہا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شیری رحمن کا نام وزارت خارجہ کے امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے، وہ آج کل امریکا میں ہےں اور آئندہ ہفتے واپس وطن آئیں گی۔ انہوں نے صدر سے ہونےوالے اہم ملاقاتوں میں وفاقی دارالحکومت میں موجود دونوں ایوانوں کا اعتماد حاصل کرلیا ہے۔ اس اہم عہدے کے لئے آفتاب شعبان میرانی کے نام پر بھی غور کیا گیا لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دفترخارجہ کی اہم ذمہ داری شیری رحمن کو سونپ دی جائے گی۔ دلچسپ انداز میں قومی اسمبلی کی ایک خاتون رکن بیگم نسیم اختر چوہدری وفاقی وزیرقانون و انصاف جبکہ ٹیکنالوجی و پارلیمانی امور کی وزارت سینیٹر میاں رضا ربانی کو سونپی جاسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق نسیم چوہدری قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن ہیں اور انہوں نے حکومتی مفادات کا بھرپور انداز میں تحفظ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر کاظم خان، سابق جسٹس فخرالنساءکھوکھر اور مہرین انور راجہ کے نام بھی قانون و انصاف امور کےلئے زیرغور ہیں۔ وزیراعظم کابینہ کے حجم میں اضافے کے خواہشمند نہیں لیکن قمر زمان کائرہ کو کوئی عہدہ دیا جاسکتا ہے۔ ذریعے نے اشارہ کیا کہ وزیرقانون و انصاف کی رخصتی ایک بڑا گیم ہے ان کو باہر کا راستہ دکھا کر بڑی ذہانت سے ترقی دے دی گئی ہے، وزیراعظم نے منگل کی شام ان سے کہا کہ عدالت میں حکومت کی جانب سے پیش ہونے کےلئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,236 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 156
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (14-04-11)
پرانا 14-04-11, 06:42 AM   #2
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,510
شکریہ: 5,869
3,229 مراسلہ میں 6,948 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ھا ھا
ایک اور ھلیری کلنٹن
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتا, ہے۔, وزیراعظم, قمر, نام, مطابق, آج, انفارمیشن ٹیکنالوجی, انداز, احمد, اسلام, تلاش, جانے, جائے, خصوصی, دی, راستہ, سردار, شعبان, طور, علی, عدالت, غور, صالح, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سوچنے کی بات: آپ بھی سوچیں حیدر گپ شپ 29 30-10-11 06:19 PM
روزانہ 30 منٹ کی چہل قدمی آنت سیپ شعبہ طب 2 03-01-11 04:45 PM
ذیابیطس (شوگر) کےمریضوں کے لئے حیرت انگیز انسولین تیار۔۔ روزانہ انجکیشن لگانے سے نجات جاویداسد دلچسپ اور عجیب 0 17-07-10 10:19 PM
دوزخ وسیم قہقہے ہی قہقے 0 22-10-08 10:41 PM
ایک سگار روزانہ محمدعدنان قہقہے ہی قہقے 1 05-02-08 05:55 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:32 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger