واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وزارت پٹرولیم کی ضد سے ملکی معیشت کو 256.6 ارب روپے کا نقصان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-12-10, 05:32 AM   #1
وزارت پٹرولیم کی ضد سے ملکی معیشت کو 256.6 ارب روپے کا نقصان
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 23-12-10, 05:32 AM

2009 میں ”فیول بیجنگ“ کے تحت خام تیل 60 ڈالر فی بیرل مل سکتا تھا جس کی قیمت اب 90 ڈالر سے زائد ہے
اسلام آباد (خالد مصطفی) وزارت خزانہ کے سینئر حکام نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ 2009 میں اگست اور ستمبر کے دوران جب بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 42 ڈالر فی بیرل تھی وزارت پیٹرولیم کی ضد اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام کے غیر فیصلہ کن رویئے کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں استحکام نہیں رہا اور ملکی معیشت کو 256.6ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، کئی بین الاقوامی بینکوں نے پاکستان کو سروس اخراجات کے ساتھ خام تیل 60 ڈالر فی بیرل تک فراہم کرنے کی یقین دہائی کرائی تھی۔ ”فیول بیجنگ“ ایک خاص طرح کا معاہدہ ہے جو تیل درآمد کرنے والے ممالک اور فضائی کمپنیاں تیل کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کیلئے کرتی ہیں۔ یہ معاہدہ ایک طرح کا جوا ہوتا ہے اور بعدازاں تیل کی قیمت بڑھنے یا کم ہونے کی صورت میں انہیں پہلے سے ہی طے شدہ قیمت ہی ادا کرنا ہوتی ہے۔ اب تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے زائد ہو چکی ہے اگر اس وقت حکومت نے بین الاقوامی بینکوں کی جانب سے پیش کی گئی 60 ڈالر فی بیرل کی قیمت پر معاہدہ کر لیا ہوتا تو ملک کو 3ارب امریکی ڈالر کا فائدہ ہوتا اور عوام اور تھرمل بجلی پیدا کرنے کیلئے بھی تیل کی قیمت قابل برداشت ہوتی۔ جس کا مطلب یہ ہوا کہ بروقت فیصلہ نہ لینے سے 3ارب امریکی ڈالر کا نقصان ہوا اور پاکستان کو 25 ڈالر فی بیرل نقصان ہو رہا ہے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین سے اس سلسلے میں رابطہ کرکے جب پوچھا گیا کہ تیل کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ”فیول بیجنگ“ کا معاہدہ کیوں نہیں کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کی تجویز تھی کہ تیل کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے تاہم وزارت پیٹرول اور وزارت خزانہ کے چند اعلیٰ حکام اس میں بڑی رکاوٹ کے طور پر سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کے سپیشل سیکرٹری خزانہ آصف باجوہ سمیت وزارت پیٹرولیم کے حکام اسکے ذمہ دار ہیں کیونکہ انہوں نے ”فیول بیجنگ“ کی یہ کہہ کر مخالف کی تھی کہ سری لنکا کو اس معاہدے کے بعد نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شوکت ترین نے بتایا کہ سری لنکا نے 110 ڈالر فی بیرل پر معاہدہ کیا تھا جبکہ بعدازاں تیل کی قیمت 33 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ تاہم بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 42 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے پر ہم تیل کی قیمت کو مستحکم کرنا چاہتے تھے لیکن بعض حکام کو یہ خوف تھا کہ اگر تیل کی قیمت میں مزید کمی آئی تو اس کی ذمہ داری کون لے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کا اس وقت یہی خیال تھا کہ تیل کی قیمت میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہو گا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,236 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 94
Reply With Quote
جواب

Tags
color, فیصلہ, ہوتا, ہے۔, گئی, گا۔, پہلے, پاکستان, وقت, وزیر, لیا, نیوز, ملکی, مصطفی, آئی, اضافہ, اعلیٰ, تجویز, جوا, جائے, دی, سامنے, سری لنکا, طور, عوام


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حکومت آج پٹرول بم گرانےوالی ہے، 6.40 روپے اضافے کی تجویز گلاب خان خبریں 0 31-12-10 03:38 AM
گیس5روپے یونٹ۔پٹرول 5روپے لٹر مہنگا جاویداسد خبریں 12 14-06-10 02:35 AM
3ماہ پٹرول صارفین سے 30ارب روپے کا جگا کی وصولی جاویداسد خبریں 6 10-06-10 12:01 PM
پٹرول 10 روپے سستا عبدالقدوس خبریں 13 19-11-08 06:16 PM
پٹرول چار روپے اور ڈیزل تین روپے مہنگا کرنے کی تجویز champion_pakistani خبریں 1 17-04-08 01:47 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:32 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger