واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وزراء اور پارٹی عہدیدار ریمنڈ سے متعلق بیان نہ دیں، صدرزرداری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-02-11, 05:00 AM   #1
وزراء اور پارٹی عہدیدار ریمنڈ سے متعلق بیان نہ دیں، صدرزرداری
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 03-02-11, 05:00 AM

اسلام آباد (طاہرخلیل) صدر آصف علی زرداری نے تمام وفاقی وزیروں اور پارٹی عہدیداروں کو ریمنڈ ڈیوس کے بارے میں بیان بازی پر پابندی لگا دی ہے۔ صدر نے یہ فیصلہ پی پی پی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا جس میں لاہور میں دو شہریوں کے قتل میں ملوث امریکی باشندے ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پی پی پی کور گروپ کا اجلاس رات بھر جاری رہا اور اجلاس علی الصبح چار بجے کے بعد اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس میں پی پی پی اور مسلم لیگ ن کے تعلقات کے حوالے سے بھی مفصل بات ہوئی اور یہ فیصلہ کیاگیا کہ ن لیگ کا ساتھ کسی صورت نہیں چھوڑیںگے۔ اگر ساتھ چھوڑنا بھی پڑا تو پی پی پی کے وزراءصوبائی حکومت سے الگ ہوجائیں لیکن پی پی پی کے ارکان ن لیگ کے اتحاد سے الگ نہیں ہوںگے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ریمنڈ ڈیوس کےخلاف قانونی کارروائی کے مضمرات سے آگاہ کیا۔ وزیرخارجہ نے اس بات کا نوٹس لیا کہ ہروزیر اور ہر پارٹی عہدیدار اس معاملے پر بیان دے رہا ہے جس سے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ وزیرداخلہ رحمن ملک نے وضاحت کی کہ وہ اپنے دائرہ کار سے باہر نہیں دیتے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرزرداری نے کابینہ کی تحلیل کے حوالے سے غیرضروری خبروں کا نوٹس لیا اور کہاکہ اس سے وزیراعظم پر دباﺅ بڑھتا ہے۔ کابینہ میں ردوبدل کافیصلہ وزیراعظم خود کریںگے۔ وزیرداخلہ نے کور کمیٹی کے شرکاءکو امن وامان کے بارے میں بریف کیا۔ کور کمیٹی کے شرکاءنے صدر زرداری اور وزیراعظم گیلانی کی قیادت میں اظہار خیال کیا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں وزیرخارجہ نے ڈیڑھ گھنٹے تک بریفنگ دی اور بیشتر وقت پاک امریکا تعلقات پر صرف کیا وزیرخارجہ اجلاس کے شرکاءکو باور کراتے رہے کہ اگر امریکی باشندے کو رہا نہ کیاگیاتو اس سے پاک امریکا تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔ ایک مرحلے پر جب یہ بات آگے بڑھی تو وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہاکہ امریکی باشندے کے خلاف قانونی کارروائی کو روکا گیا تو پھر اس کا شدید ردعمل بھی ہوسکتا ہے اور حکومت کےخلاف مظاہرے بھی ہوسکتے ہیں ہمیں اس صورتحال سے بچنا چاہیے اور قانون کے مطابق کارروائی کو جاری رکھنا چاہیے۔ صدر نے اس مرحلے پر مداخلت کی اور کہاکہ امریکی باشندے کے بارے میں بیانات صرف وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ ہی دیں گے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,236 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 114
Reply With Quote
پرانا 03-02-11, 05:15 AM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,187
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شئیرنگ کا شکریہ بھائی ۔
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا
گلاب خان (03-02-11)
جواب

Tags
ہوسکتا, ہے۔, پاک, وقت, وزیراعظم, وضاحت, لگا, لاہور, چاہیے۔, چار, ملک, متاثر, مطابق, اسلام, بازی, خود, دیں, رات, زرداری, شدید, علی, صورتحال, صدر, صدر زرداری, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وزارتوں اور عہدوں کے لالچی نہیں، نظریاتی ترجیحات کیلئے حکومت کا حصہ ہیں، فضل الرحمن گلاب خان خبریں 9 02-07-10 11:01 AM
اعلیٰ عدلیہ کے باقی ماندہ معزول جج ریٹائرڈ ہوچکے ہیں، وزارت قانون ابن جلال خبریں 0 16-10-08 02:11 PM
نگراں وزرأ انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن عبدالقدوس خبریں 0 25-12-07 11:48 AM
2 وزراء الیکشن لڑ رہے ہیں، عام انتخابات شفاف تصور نہیں ہونگے، عالمی مبصر عبدالقدوس خبریں 0 17-12-07 02:39 PM
وزراء الیکشن لڑ رہے ہیں، عام انتخابات شفاف تصور نہیں ہونگے، عالمی مبصر خرم شہزاد خرم خبریں 0 17-12-07 08:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:32 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger