|
وزیراعظم اسمبلی اجلاسوں سے وزیرقانون کی مسلسل غیرحاضری کا نوٹس لیں، ڈپٹی سپیکر

04-02-11, 04:06 AM
اسلام آباد (نامہ نگارخصوصی) قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں قانون اور پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر بابراعوان کی مسلسل غیرحاضری کے بارے میں جمعرات کو ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی نے نہ صرف سختی سے نوٹس لیا بلکہ ایوان میںموجود وزیراعظم کی توجہ باضابطہ طورپر اس جانب مبذول کرائے ہوئے ان سے درخواست کی کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں۔ جمعرات کو ایوان میں بعض ارکان کی جانب سے پیش کی جانے والی ایک تحریک التواءکے بارے میں جب رائے لینے اور فوری توجہ کے ایک نوٹس کا جواب دینے کے لئے جب ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی نے متعلقہ وزیر کی حیثیت سے ڈاکٹر بابراعوان کوایوان میں جواب دینے کےلئے کہا تو وہ ایوان میں موجود نہیں تھے جس پر انہوں نے پہلے حکومتی جماعت کے چیف ویپ سے شکوہ کیا کہ قانون اور پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر ایوان میں نہیں آتے آپ بتائیں کہ اس کا کیا حل ہے پھر انہوں نے وزیراعظم کو توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ وزیرقانون کی عدم دستیابی کے باعث بعض مسائل پیدا ہورہے ہیں وہ رواں سیشن کے اجلاسوں میں صرف ایک مرتبہ ایوان میں آئے ہیں اور ان کی وجہ سے ایوان کی اہم کارروائی جو ان کی وزارت سے متعلقہ تھی موخر کرنی پڑی ہے اس کو حل ہونا چاہیے جس پر وزیراعظم نے وزیر پارلیمانی امور کو فوری طورپر ایوان میں طلب کرلیا تاہم وزیرقانون ایوان میں آئے ضرور لیکن وہ سپیکر کے سٹاف سے کچھ گفتگو کرکے کچھ ہی دیر بعد واپس چلے گئے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,236 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|