واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وزیراعظم نے غریبوں کے لئے گیس بلوں کا ریلیف پیکج تیار کرنے کی ہدایت کردی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-03-11, 05:35 AM   #1
وزیراعظم نے غریبوں کے لئے گیس بلوں کا ریلیف پیکج تیار کرنے کی ہدایت کردی
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 10-03-11, 05:35 AM

صارفین کو گیس کی بلاتعطل سپلائی یقینی بنائی جائیگی، شکایات کے ازالہ کیلئے ہاٹ لائنز قائم اور تیل و گیس کے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں، وزیراعظم
تعلیم سب کیلئے کے چیلنج سے عہدہ برآ ہونے کے لئے سیاسی و سماجی امتیازات سے بالاتر ہو کر اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، اجلاس سے خطاب
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اِس عزم کو دوہرایا ہے کہ عوام بالخصوص گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کےلئے گیس کی بلاتعطل سپلائی کو یقینی بنایا جائےگا۔ اُنہوں نے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کو ہدایت کی ہے کہ صارفین کی شکایات سننے کےلئے ہاٹ لائنز قائم کی جائیں اور اُنکی شکایات کا جلداز جلد ازالہ کیا جائے۔ اُنہوں نے یہ ہدایت وزیراعظم ہاﺅس میں گیس کی دستیابی اور سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دی۔ اجلاس میں بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اِضافے کے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے وزارت پٹرولیم کو ہدایت کی کہ غریب لوگوں کو گیس کے بلوں میں ریلیف دینے کےلئے پیکیج بنایا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ بےنظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملک گیر غربت سروے کیا جا رہا ہے لہٰذا اِس سروے کے مکمل ہونے تک پیکیج کو بھی حتمی شکل دےدی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو عام آدمی کے مسائل کے بارے میں کس قدر تشویش ہے‘ اس کا اندازہ اِس اَمر سے لگایا جا سکتا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 23 فیصد اضافہ ہو چکا ہے لیکن حکومت نے صارفین پر صرف 4.9 فیصد بوجھ منتقل کیا ہے۔ حکومت مالی مشکلات کے باوجود 18.1 فیصد بوجھ خود برداشت کر رہی ہے جس کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تیل و گیس کی سپلائی یقینی بنانے کےلئے شروع کئے گئے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ قبل ازیں سیکرٹری پٹرولیم و قدرتی وسائل نے وزیراعظم کو گھریلوو تجارتی صارفین کو گیس کی بلاتعطل سپلائی یقینی بنانے کےلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اِدہر پسماندہ علاقوں میں تعلیمی نظام و منصوبہ بندی کے موضوع پر بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئندہ نسلوں اور ملک کے وسیع تر مفاد میں ”تعلیم سب کیلئے“ کے چیلنج سے عہدہ برآ ہونے کیلئے سیاسی و سماجی امتیازات سے بالاتر ہو کر اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ ملک میں مطلوبہ شرح خواندگی کے حصول اور معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کیلئے مختلف سطحوں پر تعلیمی شعبہ کی منطقی پلاننگ کرنا ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2011ءکو تعلیم کا سال قرار دیا گیا ہے کیونکہ ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کیلئے تعلیم کا فروغ کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ آئین کے آرٹیکل 25اے کے تحت ریاست پانچ سے سولہ برس کے دوران کے بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے اور تعلیم کی فراہمی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور اساتذہ کی کارکردگی جانچنے اور اُنکے اِحتساب کا بھی میکانزم بننا چاہئے۔ تحصیل کی سطح پر شرح خواندگی کے اہداف حاصل کئے جائیں 2015ء کے لئے متعین کئے گئے میلینیم ترقیاتی اہداف حاصل کئے جائیں تعلیمی اداروں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے اور وہاں انسپکشن کی جائے جہاں عمارت دستیاب ہے وہاں سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے اساتذہ کی تربیت کیلئے کورسز کرائے جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد تعلیم اب صوبائی سبجیکٹ بن چکا ہے وفاقی حکومت صرف پالیسی گائیڈ لائن دیگی۔ ٹاسک فورس کی شریک چیئرپرسن بیگم شہناز وزیر علی نے پسماندہ علاقوں خصوصاً جنوبی پنجاب کے علاقوں میں تعلیم کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,236 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 201
Reply With Quote
پرانا 12-03-11, 11:31 PM   #2
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,510
شکریہ: 5,869
3,229 مراسلہ میں 6,948 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہا ہا
یہ تو اپلائی بھی ہو چکا ہے
وہ علاقے جہاں دو دو ماہ گیس بند رہی بالکل بھی نہیں آئی وہاں بھی 600-800 کی گیس بل آرہے ہیں
__________________
اب تو اتنی بھی میسر نہیں مے خانے میں
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کوششوں, وزیراعظم, نیوز, مفت, مکمل, منتقل, منصوبہ, مسائل, آدمی, بچوں, ترمیم, تعلیم, جلد, حل, خصوصی, سال, عزم, غریب, غریبوں, غربت, صوبائی, صورتحال, صارفین, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بینظیر قتل کیس تفتیشی ٹیم گرفتار پولیس افسروں سے معلومات حاصل نہیں کر سکی گلاب خان خبریں 0 27-12-10 04:11 AM
وزیراعظم کی طرف سے این آر او زدہ لوگوں کو سرکاری عہدے چھوڑنے کی ہدایت جاویداسد خبریں 1 26-09-10 12:17 PM
سندھ پولیس کی شر پسندوں اور بھتہ خوروں کیخلاف محدود آپریشن کی تیاری عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 03:58 AM
وزیراعظم کل اے پی این ایس کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:58 AM
آئی ایس آئی نے اپنے ہی تیار کردہ عسکریت پسندوں کا کنٹرول کھو دیا، نیو یارک ٹائمز شیخ ہمدان سیاست 2 16-01-08 01:53 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:32 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger