واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وزیراعظم نے مسرت ہلالی کو پہلی خاتون محتسب مقرر کردیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-12-10, 05:29 AM   #1
وزیراعظم نے مسرت ہلالی کو پہلی خاتون محتسب مقرر کردیا
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 23-12-10, 05:29 AM

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان ہائوس تبدیلیوں کے بارے میں افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے قومی اسمبلی میں تبدیلی کے بارے میں جو باتیں ہو رہی ہیں وہ لوگوں کی خواہشات پر کوئی قدغن نہیں لگائی جا سکی۔ انہوں نے یہ بات خواتین کی تنظیم آشا کے زیراہتمام ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہی۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ناراضگی سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اب تک ہر ایشو پر ہماری حمایت کی ہے۔ جمہوریت کی حمایت کی ہے۔ وزیراعظم کے انتخاب، سپیکر کا الیکشن 18ویں ترمیم اور 19ویں ترمیم سمیت ہر معاملے پر انہوں نے ہمیں سپورٹ کیا ہے۔ مولانا سے جو ہمارے معاملات ہیں وہ ہمارا ذاتی ایشو ہے۔ اس پر میں کوئی بات نہیں کرونگا۔ علامہ حامد سعید کاظمی اور اعظم خان ساتی کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ اب عدالت میں ہے۔ اس لئے میں اس پر تبصرہ نہیں کرونگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قومی معاملات پر ملک کی ساری سیاسی قیادت متحد ہے۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے خواتین کو درپیش مشکلات اور مسائل کے ازالہ کے لئے ملک کی پہلی خاتون محتسب کے تقرر کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس عہدے پر مالاکنڈ سے تعلق رکھنے والی مسرت ہلالی کو تعینات کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے 22 دسمبر کو سرکاری سطح پر ورکنگ ویمن کے قومی دن کے طور پر منانے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کارکن خواتین کے خلاف امتیازات کے خاتمے کے لئے کوشاں تنظیم ”آشا“ کے زیراہتمام منعقد ہونے والی ”ورکنگ ویمنز اسمبلی“ میں شرکت میرے لئے کئی اعتبار سے اہم بھی ہے اور باعث افتخار بھی ہے۔ آج کی اس تقریب میں نہ صرف چاروں صوبوں سے، بلکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تک سے آنے والی پرعزم اور جفاکش خواتین شرکت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور فعال جمہوریت کا بلاتعطل تسلسل انسانی حقوق کی یقینی فراہمی کی واحد ضمانت ہے۔ یہ دونوں ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔ وطن عزیز کی عورت کے جذبہ جرات کے اعتراف کے طور پر پہلی بار موجودہ حکومت نے اس سال 12 فروری کے دن کو سرکاری سطح پر ”پاکستانی عورت کے قومی دن“ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تاکہ آنے والی نسلوں کے حافظے میں یہ قربانی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور اقتدار میں اہم فیصلے کئے گئے جو خواتین خصوصاً ورکنگ ویمن کے لئے بھی اہم ثابت ہوئے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی ہی کے پہلے عہد میں محترمہ بے رعنا لیاقت علی خان کو پہلی خاتون گورنر مقرر کیا گیا اور پھر 35سال بعد موجودہ حکومت نے 2009ءمیں مرحومہ ڈاکٹر شمع خالد کو گلگت بلتستان کی گورنر مقرر کر کے یہ اعزاز بھی برقرار رکھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ سب اس شکایت سے بخوبی واقف ہیں کہ قوانین تو بنا دیئے جاتے ہیں لیکن ان پر عملدرآمد پس پشت ڈال دیا جاتا ہے۔ خواتین ورکنگ ویمن سے آپ کی حکومت کی یہ commitment ہے کہ ہم ایسا بالکل نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ ورکنگ ویمن کے تحفظ اور ترقی کی خاطر ہراساں کے اس قانون کے مکمل نفاذ کی خاطر میں یہ اہم اعلان بھی کرنا چاہتا ہوں کہ اس قانون کے تحت ملک میں پہلی خاتون محتسب کا تقرر کیا جا رہا ہے اور اس اہم عہدے پر ملک کے پسماندہ علاقے مالاکنڈ سے محترمہ مسرت ہلالی کو تعینات کیا جا رہا ہے۔ وہ تمام وفاقی محکمے جن میں ہراساں سے متعلق قانون پر عملدرآمد نہیں کیا گیا وہ ایک ماہ کے اندر اندر اس سے متعلق ضابطہ اخلاق کا نفاذ یقینی بنائیں میں نے متعلقہ محکموں کو یہ ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ اس ضمن میں مجھے جلد از جلد رپورٹ پیش کریں۔ میری یہی ہدایات تمام صوبائی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کے لئے بھی ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی تمام ورکنگ ویمن کو سلام پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔ قومی اسمبلی کی سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ پیپلزپارٹی کے پارٹی منشور میں ہے کہ خواتین کو حقوق دیئے جائیں یہ شمع ذوالفقار علی بھٹو نے روشن کی تھی۔ وفاقی وزیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ادھورے مشن کو مکمل کرتا ہے۔ وزیراعظم کی خصوصی معاون شہناز وزیر علی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے قانون سازی کی ملازمتوں میں کوٹہ مختص کیا اور ریکارڈ اقدامات اٹھائے۔ آشا کی ڈاکٹر فوزیہ سعید نے کہا کہ ہم جنسی طور پر ہراساں کئے جانے سے تحفظ کا قانون بنانے پر حکومت کے شکرگزار ہیں۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,236 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 84
Reply With Quote
جواب

Tags
وزیراعظم, لیاقت علی خان, نیوز, مکمل, موجودہ, منشور, مسائل, مشعل, آج, اسلام, بے نظیر, ترمیم, جواب, جلد, خواتین, خلاف, خان, ذوالفقار, ذوالفقار علی بھٹو, زندگی, سال, عورت, علی, عدالت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وزیراعلیٰ پنجاب تقریب میں جذباتی ہوگئے جوش خطابت میں مائیک توڑ ڈالا گلاب خان خبریں 0 25-12-10 04:25 AM
احتساب ــــــ پرانا خواب فیصل ناصر سیاست 5 07-10-10 03:00 PM
احتساب کے بہانے آنے والے جرنیل چوروں سے مل کر 10 سال حکومت کرتے ہیں، وزیراعظم گیلانی گلاب خان خبریں 0 30-08-10 03:22 AM
نجی ٹی وی چینل کا سابق وزیر اعظم پر توہین آمیز رویہ اختیار کرنے اور رپورٹنگ ٹیم کو حبسِ بے جا میں رکھنے کا الزام خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:46 AM
وزیر اعلیٰ پر توہین عدالت کا الزام عبدالقدوس خبریں 6 29-07-07 04:29 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:33 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger