واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وزیراعظم نے کلیئرنس کے بغیر امریکیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-02-11, 03:55 AM   #1
وزیراعظم نے کلیئرنس کے بغیر امریکیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 02-02-11, 03:55 AM

پاکستانی سفیر نے مراسلے میں متعلقہ حکام کو ریفر کئے بغیر ویزے جاری کرنے کا اختیار دیا: دستاویز میں انکشاف
لاہور (میک لودھی) دی نیوز کو دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم گیلانی نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کو پاکستانی سکیورٹی ایجنسی کی کلیئرنس کے بغیر ویزے جاری کرنے کا اختیار دیا تھا اور سفارتخانے نے 3 روز میں 500 سے زائد ویزے جاری کر دےئے۔
حکومت پاکستان کی طرف سے امریکا میں پاکستانی سفیر کو دفتر خارجہ کو بائی پاس کرتے ہوئے ویزے جاری کرنے کی اجازت کے بعد سے گزشتہ سال جولائی سے پاکستان آنے والے امریکی عہدیداروں کا سیلاب آ گیا ہے۔
اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے میں سی آئی اے کے اہلکاروں سمیت نہ صرف عملے کی تعداد 280 سے بڑھ کر ایک ہزار تک ہو چکی ہے بلکہ دنیا بھر میں مروجہ طریقہ کار کے مطابق سفارتخانے نے اپنے عہدیداروں کی فہرست بھی دفتر خارجہ کو فراہم نہیں کی ہے۔ سفارتی عملے میں یہ اضافہ دونوں ملکوں کے درمیان بغیر کسی معاہدے کے ہوا ہے۔
دی نیوز کی طرف سے اپنی تحقیقات کے لئے حاصل کردہ وزارت داخلہ کی ایک دستاویز کے مطابق ”وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ واشنگٹن میں امریکی سفیر کو مذکورہ ویزا درخواستیں پاکستان میں متعلقہ حکام کو ریفر کئے بغیر ایک سال کا مو¿ثر ویزا جاری کرنے کا اختیار ہو گا یہ فوری نافذ العمل ہے“۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ”امریکا میں پاکستانی سفارتخانے یہ ویزے اسلام آباد میں وزیراعظم آفس کو آگاہ کرتے ہوئے جاری کرے گا“ اس مراسلے کے اجرا کے 3 روز کے اندر امریکا میں پاکستانی سفیر نے 500 امریکی اہلکاروں کو ویزے جاری کئے لیکن اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ وہ اتنی جلدی میں کیوں تھے تاہم وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق یہ پریکٹس جاری ہے۔ دی نیوز نے ان 436 اہلکاروں کی ایک فہرست حاصل کی ہے جن کو جولائی 2010ءمیں ویزے جاری کئے گئے‘ آمد کا مقصد ”آفیشل بزنس“ ”اسائنمنٹ“ ’این جی او ڈیوٹی‘ ’یو ایس ایڈ‘ ’یو ایس آرمی اسائنمنٹ اور ’ڈائن کارپس‘ ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والی مختلف سکیورٹی ہدایات کے باعث حالیہ مہینوں میں شاید ہی کسی امریکی بزنس مین یا عام امریکی نے پاکستان کا رخ کیا ہو۔ کسی بزنس ڈیل کے لئے اگر امریکی شہری ملاقات کے خواہشمند ہوتے ہیں تو پاکستانی ہم منصبوں کو عرب امارات یا دوسرے ملکوں میں دعوت دی جاتی ہے۔
سفیر کو اختیار دےنے کے وزیراعظم کے خط کے ذریعے چند ہی ماہ پہلے بنائی جانے والی پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی۔
اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں پہلے ہی توسیع ہو رہی ہے۔ سی ڈی اے وزارت خارجہ امور کو درمیان میں لائے بغیر 8.2 ایکڑ (164 کنال) اراضی 500 ڈالر فی مربع گز کے حساب سے زمین فروخت کر چکی ہے۔
امریکی سفارتخانے کے پاس پہلے ہی ڈپلومیٹک انکلیو میں 31.9 ایکڑ کا وسیع علاقے ہے ابتدا میں مارچ 2009ءمیں امریکی سفارتخانے نے وزارت خارجہ کی مرضی کے بغیر سی ڈی اے سے براہ راست مذاکرات کے ذریعے اضافی 18.5 ایکڑ اراضی برائے نام قیمت پر خریدنے کی کوشش کی تھی اس میں سے 10 ایکڑ ڈپلومیٹک انکلیو سے باہر واقع تھی یہ دراصل گرین بیلٹ تھا اور سی ڈی اے نے اس کے لیز کے لئے 15000 روپے فی مربع گز کی پیشکش کی تھی تاہم متعلقہ حکام کی مداخلت پر 18.5 ایکڑ اضافی اراضی کی فروخت روک دی گئی اور 1000 ڈالر فی مربع فٹ کے حساب سے صرف 8.5 ایکڑ اراضی کی بھی پیشکش کی گئی۔ اکتوبر 2010ءمیں امریکی سفارتخانے نے 8.5 ایکڑ اراضی 500 ڈالر فی مربع گز کے حساب سے حاصل کرنے کے لئے دوبارہ دفتر خارجہ اور سی ڈی اے سے رابطہ کیا۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ سی ڈی اے نے یہ درخواست وزارت خارجہ کو اعتماد میں لئے بغیر ہی منظور کر لی‘ کچھ حکومتی عہدیداروں کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ معمول کے طریقہ کار کو بائی پاس کر کے توسیع کے امریکی ایجنڈے میں معاونت کریں۔ انتہائی اہم سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ امریکی سفارتخانہ معمولی سفارتی آداب پر عمل کئے بغیر کیوں اتنے بڑے پیمانے پر توسیع کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانہ بڑے پیمانے پر تعمیرات شروع کر چکا ہے اور ڈپلومیٹک انکلیو میں اپنا کنٹرول بڑھانے کے منصوبے بنائے ہوئے ہے پہلے ہی 3 گیٹ تعمیر کرنے کے لئے فنڈز دےئے ہیں اور ایک سکیورٹی ایجنسی کے گارڈز کی تعیناتی چاہتا ہے۔ سفارتخانے جانے والی سڑک پر 3 چیک پوسٹوں کے قیام کے علاوہ دروازوں پر سکیورٹی کیمرے اور سکینرز بھی نصب کئے جا رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ 500 غیر ملکی مزدوروں کی شکل میں پاکستان آنے والے ہیں۔ کراچی میں امریکی قونصلیٹ جنرل کے لئے 20.5 ایکڑ اراضی پر جدید سہولتوں سے آراستہ ایک بڑے قلعے جیسا کمپلیکس تعمیر کیا جا چکا ہے جو سندھ اور بلوچستان میں سرگرمیوں کا مرکز ہو گا۔ امریکا گوادر‘ کوئٹہ اور ملتان میں بھی قونصلیٹ قائم کرنے کے لئے اراضی حاصل کر رہا ہے۔
جب اس رپورٹ پر تبصرے کے لئے کہا گیا تو امریکی سفارتخانے نے اپنے ترجمان کورٹنی اے کریمر کے تحریری بیان کے ذریعے بتایا کہ ”امریکی حکومت تمام پاکستانی ویزا قوانین کی پابندی کرتی ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کی اہمیت کے پیش نظر اپنا سٹاف بڑھایا ہے اور اسی لئے نئی تعمیرات کرے گا۔ یہ اضافہ پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ جامع امریکی شراکت داری کا اظہار ہے۔ اضافی عملہ اور نئی عمارت بہتر قونصلر خدمات اور پاکستان کو سول معاونت کے تقاضے پورے کرنے میں مدد دے گی۔
امریکی حکومت نے پاکستانی حکومت سے مشاورت کی ہے اور ترقیاتی منصوبے کے دوران تمام سفارتی ضوابط کی پابندی کی ہے۔ نئے سفارتخانے کی تعمیر کا منصوبہ موجودہ سفارتخانے کی جگہ لے گا۔ منصوبے کی تکمیل پر سفارتخانہ ملازمین اور دیگر امریکی وپاکستانی شہری جو ویزا وغیرہ کے لئے سفارتخانے کی سہولیات سے استفادہ کرتے ہیں کے لئے پرکشش اور محفوظ جگہ ہو گی اس منصوبے سے تعمیراتی کام سے متعلق ہزاروں پاکستانیوں کو ملازمت اور روزگار ملے گا جب نیا سفارتخانہ کھل جائے گا تو ڈپلومیٹک انکلیو کے گیٹ کی نگرانی وکنٹرول اسلام آباد پولیس کے پاس ہی ہو گا۔
”21 جنوری کو کراچی میں امریکی قونصلیٹ نئے مقام پر منتقل ہو گیا ہے جس سے ہمیں اپنی قونصلر خدمات بڑھانے میں مدد ملے گی اس منصوبے کی کئی سالوں سے منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔ امریکی حکومت اضافی قونصلیٹ کے قیام کے لئے اراضی حاصل نہیں کر رہی۔
جب یہ رپورٹ امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی کو ردعمل کے لئے بھجوائی گئی تو سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ ”پاکستانی سفارتخانہ اسلام آباد سے ملنے والی ہدایات اور پالیسی کے تحت امریکی حکومت کے اہلکاروں کو ویزے جاری کرتا ہے۔ سفیر یا کوئی بھی سفارتی عہدیدار اپنی مرضی سے ویزے جاری نہیں کرتا“۔
”اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں توسیع پاکستان میں امریکی سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سے ہے جو پاکستانی حکومت کی مرضی سے کی جا رہی ہیں۔ مزید یہ کہ پاکستان میں امریکی سفارتکاروں اور عہدیداروں کی تعداد میں اضافہ اس لئے بھی ہے کہ یہ پاکستان میں بہت کم مدت کے لئے آتے ہیں اور اس میں بہت زیادہ ٹرن اوور ہے“۔
پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے جاری ہونے والے ویزوں کے لئے واشنگٹن کو وزارت داخلہ‘ خفیہ ایجنسیوں اور وزارت داخلہ کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے جولائی 2010ءمیں جاری کئے گئے ویزوں میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو ہلیری کلنٹن کے دورہ پاکستان پر ان کے ساتھ آئے تھے۔ بہت سی ویزا درخواستیں 5 ماہ تک زیرالتوا رہیں پھر ہلیری کے دورے کے موقع پر ان کو ویزے جاری کئے گئے۔ یہ افسوسناک بات ہے کہ کچھ لوگ دو دوست ممالک میں ویزوں کے اجرا کے معاملے پر سنسنی پھیلاتے ہیں اور یہ حقیقت نظر انداز کر دےتے ہیں کہ تقریباً 10 لاکھ پاکستانی امریکا میں کام کرتے ہیں اور سیکڑوں لوگ سفارتی یا آفیشل یا بزنس ویزا پر امریکا کا دورہ کرتے ہیں“۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,236 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 53
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
rabab (02-02-11)
جواب

Tags
color, فروخت, کوئٹہ, کوشش, کراچی, پولیس, پاکستان, پاکستانی, واشنگٹن, وزیراعظم, لوگ, نیوز, نظر, موقع, موجودہ, منتقل, منصوبہ, معلوم, تحریری, خلاف, دوست, سٹاف, سال, ضوابط, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
شمالی وزیرستان کو آنے اور جانےوالے تمام راستے غیر اعلانیہ طور پر بند گلاب خان خبریں 0 06-01-11 04:22 AM
طالبان کو آزاد انہ کارروائیوں کی اجازت کا سب سے پہلا شکار پاکستان ہو گا،امر مسٹر گرزلی خبریں 0 20-06-08 09:45 PM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 08:45 PM
جنوبی وزیرستان میں غیر ملکیوں کے خلاف مسلح لشکر کی کارروائی ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 09:41 PM
پاکستان سے بھی غیرملکی سرمایہ کاری کی اجازت ہونی چاہیے،بھارت ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 12:08 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:33 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger