|
وزیراعظم کی امریکی اور سعودی سفیروں سے ملاقاتیں،مختلف امور پر تبادلہ خیال

19-04-08, 04:11 AM
وزیراعظم کی امریکی اور سعودی سفیروں سے ملاقاتیں،مختلف امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (جنگ نیوز) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سعودی عرب اور امریکی سفیر سے آج ملاقاتیں کیں اس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،جبکہ دونوں سفیروں نے انہیں اپنے ممالک کے دوروں کی بھی دعوت دی ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تمام شعبوں میں قریبی برادرانہ تعلقات ہیں اور پاکستان کی حکومت و عوام سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے لئے گہری عقیدت اور احترام کے جذبات رکھتے ہیں۔ جمعہ کو وزیراعظم ہاؤس میں سعودی عرب کے سفیر علی ایس عواض عسیری سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ا سٹریٹجک پارٹنر ہیں اور دونوں ملک بیشتر عالمی و علاقائی معاملات پر یکساں نقطہ نظر رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات کو مشترکہ عقیدے‘ تاریخ اور ثقافت سے تقویت ملتی ہے۔سعودی سفیر نے خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ اور سعودی عوام کی جانب سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو پاکستان کے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|