واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وزیراعظم گیلانی 80 رکنی وفد کے ساتھ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، 5 رشتہ دار بھی شامل ہوں گے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-09-11, 03:49 AM   #1
وزیراعظم گیلانی 80 رکنی وفد کے ساتھ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، 5 رشتہ دار بھی شامل ہوں گے
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 16-09-11, 03:49 AM

سائیڈ لائنز پر سوائے ایرانی صدر کے، کوئی اہم ر ہنما ملنے کو تیار نہیں، میڈیا کے 13 ارکان بھی سرکاری خرچ پر وفد میں شامل
ملک سیلاب اور ڈینگی بخار کی تباہ کاریوں کا شکار ہے، حکومت کی شاہ خرچیاں رکنے میں نہیں آرہیں
کراچی (نمائندہ جنگ) ایک ایسے موقع پر جب پاکستان سیلاب کی تباہ کاریوںاورڈینگی بخار کی ہلاکت خیزیوں کا شکار ہے اس دوران وزیراعظم یوسف رضا گیلانی تقریباً ایک ہفتے تک 80 ا فراد پر مشتمل قافلے کےساتھ نیویارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے بیرون ملک ہونگے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتی مشن کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائنز پر سوائے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے ، کوئی بھی اہم عالمی رہنما پاکستانی وزیراعظم سے ملنے پر آمادہ نہیں ہوسکا جبکہ امریکی صدر اوباما کے پاس ملنے کےلئے وقت نہیں ہے۔ وزیراعظم نے اس دورے میں اپنے 5 اہل خانہ کو بھی ساتھ لے جانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ان کی اہلیہ، دو بیٹے، بیٹی اور نواسہ شامل ہیں، ان کے علاوہ 4 وفاقی وزرائ، 10 ارکان پارلیمنٹ اور 4 اعلی حکام بھی وفد میںشامل ہونگے لیکن ذاتی، وزیراعظم سیکریٹریٹ اسٹاف سے ارکان اور سیکورٹی ٹیم کو ملا کر وفد کا حجم 80 کی نفری تک پہنچ جاتا ہے ان میں میڈیا کے 13 ارکان بھی شامل ہیں جو ریاست کے خرچ پر سفر اور قیام کرینگے۔ سن 2008ءمیں منتخب جمہوری حکومت کے قیام کے بعد جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے جانے والا یہ سب سے بڑا وفد ہوگا۔ 2008ءاور 2009ءمیں صدر آصف علی زرداری نے نسبتاً چھوٹے وفود کے ساتھ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کی تھی جبکہ 2010ءمیں پاکستان کی نمائندگی اس وقت کے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کی جس کا قومی خزانے پر زیادہ بوجھ نہیں پڑا جبکہ اب وزیراعظم گیلانی کے ساتھ جانے و الے وفد میں ان کے ملٹری سیکریٹری بریگیڈیئر طاہر علی ملک اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ غیر ضروری ارکان وفد پاکستان کی نمائندگی موثر بنانے میں مدد گار ثابت نہی ہوسکتے کیونکہ جنرل اسمبلی اجلاس میں ان کا کوئی سرکاری کردار نہیں ہوگا۔ یہ وفد نیویارک میں پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل میں قیام کرے گا جہاں میڈیا سینٹر اور کوآرڈی نیشن رومز بھی بنائے جائیں گے جبکہ وزیراعظم اور وزراءکے قیام و طعام کے اخراجات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔ روز ویلٹ ہوٹل کا ہر کمرہ پاکستانی ٹیکس دہندگان کو یومیہ 350 ڈالرز کا پڑے گا جبکہ وزیراعظم کے یومیہ قیام کے اخراجات 40 سے 50 ہزار ڈالرز تک متوقع ہیں۔ وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 23 ستمبر کو طے ہے۔ یہ تمام تراخراجات اس وقت حق بجانب ہوسکتے ہیں جب وزیراعظم اورا ن کے و فد کی سرگرمیاں اس کے مطابق ہوں۔ لیکن ذرائع کے مطابق اس سال متعدد اہم ممالک کے سربراہ پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات نہیں کریں گے کیونکہ سانحہ ایبٹ آباد کے بعد ماحول پاکستان کے حق میں سازگار نہیں رہا جبکہ بہت سے عالمی رہنماﺅں پر ٹیکس دہندگان کے خرچ پر اتنا بڑا وفد لانے کا خراب تاثر مرتب ہوگا جبکہ اس کے برخلاف حکومت پاکستان سیلاب زدگان کے لئے امداد مانگتی پھر رہی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن نے وزیراعظم کے لئے جو شیڈول مرتب کیا ہے اس میں صدر سوئٹزرلینڈ، وزیر اعظم نیپال، ایرانی صدر، وزیراعظم بیلاروس، صدر پولاﺅ، صدر افغانستان اور صدر سری لنکا سے ملاقاتیں شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ذرائع کے مطابق صدر باراک اوباما وزیراعظم گیلانی سے ملنے کےلئے دستیاب نہیں ہونگے کیو نکہ اس کے لئے امریکی صدر کے پاس وقت نہیں ہے۔ وزیراعظم سے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن ملاقات کریں گی جن سے پاکستانی ہم منصب حنا ربانی کھر کی ملاقات بھی متوقع ہے لیکن دنیا کے اہم ممالک چین، سعودی عرب، بھارت اور برطانیہ کے رہنماﺅں سے وزیراعظم گیلانی کی ملاقاتیں اب تک شیڈول میں شامل نہیں ہیں۔ وزیراعظم گیلانی نے سیلاب کی شروعات کے وقت قازقستان اور ایران کے دورے کئے جبکہ اس سے قبل چین اور سعودی عرب بھی گئے تھے۔ مبصرین نے اس بات پر حیرانی کا اظہار کیاہے کہ وزیراعظم گیلانی جنرل اسمبلی اجلاس کے لئے پاکستانی وفد کی قیادت ایک ایسے وقت کررہے ہیں جب ملک میں تباہ کن اور ہلاکت خیز سیلاب کے بعد امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے پاکستان میں ان کی کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ امریکا تک کا سفرکرنے میں انہیں صرف جنرل اسمبلی سے خطاب، نیپال، پولاﺅ اور بیلاروس جیسے ممالک کے رہنماﺅں سے ملنے کا موقع ملے گا وہ امریکی صدر سے مل سکیں گے اور نہ ہی اہم مقصدحاصل کرسکیں گے جس سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ آیا ان کا یہ طویل اور گراں دورہ اپنی وقعت رکھتا ہے یا نہیں۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,236 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 151
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (18-09-11), نیلم خان (16-09-11), احمد نذیر (17-09-11), عبدالقدوس (17-09-11)
پرانا 16-09-11, 04:05 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,137
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ماشاء اللہ

اللہ مزید ترقی کی توفیق عطا فرمائے
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (16-09-11), حسن قادری (16-09-11), خالد حسین (10-02-12)
پرانا 16-09-11, 06:55 AM   #3
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,131
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لگتا ھے جناب کا خاندانی دورہ ھے ،۔، اللہ ان غریب وزیروں سے بچاے جن کے پاس جہاز کا کرایہ بھی نھیں ہو تا عوام کےپیسوں پر سفر کرتے ھیں
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
حسن قادری کا شکریہ ادا کیا گیا
فکری (17-09-11)
پرانا 16-09-11, 08:28 AM   #4
Senior Member
مقبول
 
بلال الراعی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: Gujrat
عمر: 27
مراسلات: 195
کمائي: 5,881
شکریہ: 820
158 مراسلہ میں 527 بارشکریہ ادا کیا گیا
بلال الراعی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لعنت ھے ایسے وزیراعظم پر۔۔غیرت نام کی کوئ چیز ھی نھیں‌اس میں۔
بلال الراعی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے بلال الراعی کا شکریہ ادا کیا
فکری (17-09-11), حسن قادری (17-09-11)
پرانا 17-09-11, 05:20 AM   #5
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
کمائي: 94,264
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,236 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ

میڈیا میں تنقید، وزیراعظم گیلانی نے دورہ امریکا منسوخ کردیا
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
فکری (17-09-11), حسن قادری (17-09-11)
پرانا 17-09-11, 06:47 AM   #6
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,131
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کیا شرما گے ھیں جناب،۔،۔،۔،۔،۔
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
حسن قادری کا شکریہ ادا کیا گیا
فکری (17-09-11)
پرانا 17-09-11, 09:25 AM   #7
Senior Member
مقبول
 
فکری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مراسلات: 185
کمائي: 3,102
شکریہ: 504
155 مراسلہ میں 421 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لگتا ھے میڈیا سے ڈر گے ھیں،،۔۔
فکری آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, کوششوں, کلنٹن, کراچی, پاکستان, پاکستانی, وقت, وزیراعظم, میڈیا, موقع, متوقع, مطابق, اقوام متحدہ, جانے, حنا, دنیا, زرداری, سفر, سری لنکا, علم, عالمی, صدر, صدر،, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لاہور: وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے سکیورٹی اہلکاروں میں تلخ کلامی گلاب خان خبریں 0 21-08-11 03:34 AM
گلوں کے ساتھ ہر ہر خار میں بھی اک سبق ہو گا نیلم خان شاعری اور مصوری 3 19-08-11 06:05 AM
نوجوانوں کا مستقبل خطرہ میں ۔وزیر خزانہ کے ساتھ مذاکرات ناکام۔ چھ یونیورسٹیوں کی بندش کا خدشہ جاویداسد خبریں 0 18-09-10 03:34 PM
پشاور کے سکول طلبہ کی وزیرستان میں فوجی جوانوں کے ساتھ عید حیدر خبریں 1 29-11-09 05:32 PM
وزیراعظم کل اے پی این ایس کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:58 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:33 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger