واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وزیراعلیٰٰ کے رویے پر پیپلز پارٹی کے پانچ صوبائی وزراء مستعفی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-03-09, 02:05 AM   #1
وزیراعلیٰٰ کے رویے پر پیپلز پارٹی کے پانچ صوبائی وزراء مستعفی
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 26-03-09, 02:05 AM

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے رویے کے خلاف پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے پانچ صوبائی وزراء نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے پانچ صوبائی وزراء جن میں پی پی پی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر میر صادق عمرانی، جان علی چنگیزی ،آغا عرفان کریم ،اسفند یار خان کاکڑاور بابوامین عمرانی شامل ہیں ،نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے رویے کے خلاف مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ وزراء آج صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے دورہ کوئٹہ کے دوران استعفے پیش کریں گے ۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء اوروفاقی وزیر نبیل احمد گبول نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزراء کی جانب سے استعفیٰ کا فیصلہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے ،شریک چیئرمین کے دورہ کوئٹہ کے دوران مسئلہ حل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر کے دورہ کے حوالے سے آئے ہیں نہ کہ کسی وزیرکا مسئلہ حل کرنے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پیپلز پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے ۔ مستعفی ہونے کا اعلان کرنے والے وزراء نے کسی سے صلاح مشورہ یا ذکر نہیں کیا۔ معاملہ آج صدر کی آمد سے قبل حل کرلیا جائے گا۔ وزراء کو میڈیا پر بات نہیں کرنی چاہیئے ۔
مستعفی ہونے کا اعلان کرنے والے وزیر بابو امین عمرانی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ وزیراعلیٰ نے گزشتہ ایک سال میں وزراء کو نظر انداز کیا اور اپنے منظور نظر لوگوں کو نوازا ۔
جبکہ صوبائی وزیر سردار ثناء اللہ زہری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی شخصیت کی وجہ سے ان کی حمایت کی ہے انہوں نے ہمیشہ افہام و تفہیم سے فیصلے کئے ہیں ۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماء صوبائی وزیر صادق عمرانی اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے اس سے پہلے بھی کئی معاملات پر اختلافات سامنے آئے ہیں۔

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 153
Reply With Quote
جواب

Tags
کوئٹہ, نظر, آج, اللہ, حل, خلاف, خان, خصوصی, زہری, زرداری, سال, سردار, صوبائی, صلاح, صادق, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مستعفی وزراء کو نئی کابینہ میں نہ لینے کا مطلب ناپسندیدگی نہیں، صدر، وزیراعظم گلاب خان خبریں 2 12-02-11 02:52 AM
رائے ونڈ‘ پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ کے سیکرٹری اطلاعات نے استعفیٰ دیدیا ALI-OAD خبریں 0 10-12-10 09:02 PM
پنجاب اسمبلی : گورنر کی مبینہ گمشدگی پر دلچسپ صورتحال‘ پیپلز پارٹی کا احتجاج ALI-OAD سیاست 0 09-12-10 08:52 AM
وزیر اعظم کی کار پر حملے کیخلاف پیپلز پارٹی کا احتجاج champion_pakistani خبریں 1 04-09-08 07:15 PM
پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم اور وزراء کے خلاف جمع کرائے جانے والے ریفرینسز اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیئے عبدالقدوس سیاست 0 05-11-07 09:07 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger