واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وزیرستان: انیس مغوی اہلکار رہا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-08-07, 12:52 PM   #1
وزیرستان: انیس مغوی اہلکار رہا
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 28-08-07, 12:52 PM

جنوبی وزیرستان میں محسود قبیلے سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طالبان نے انیس مغوی سرکاری اہلکاروں کو رہا کر دیا ہے۔ پولیٹکل افسر شائستہ خان کے مطابق اغواکاروں نے مغویان کو جرگہ کے حوالے کر دیا ہے۔
پیر کو محسود قبیلے کی تین بڑی ذیلی شاخوں پر مشتمل جرگے ’درے محسود‘ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ مغویان کو اگلے چوبیس گھنٹوں میں رہا کرا لیا جائے گا۔ مغویان کو ابھی حکومت کے حوالے نہیں کیا گیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی مولانا معراج الدین کا کہنا ہے کہ مغوی اہلکاروں کی رہائی غیر مشروط طور پر عمل میں آئی ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت سے انہوں نے سراروغہ امن معاہدے کی پاسداری کا تقاضا ضرور کیا ہے۔
سے قبل بھی کئی مرتبہ ایسی اطلاعات سامنے آئیں کہ اغوا کاروں نے ان اہلکاروں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے اور ان کی رہائی مرحلہ وار طریقے سے ہوگی لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔

اس جرگے نے اس سے قبل اتوار کو صدر مقام وانا میں پولیٹکل ایجنٹ سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد پولیٹکل ایجنٹ سے منسوب ایک اخباری بیان میں یہ کہا گیا تھا کہ حکومت دس افراد کو رہا کرنے کے طالبان کے مطالبے کو مان رہی ہے۔
تاہم جرگہ رکن سینیٹر صالح شاہ نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ ان کا اصرار تھا کہ رہائی قبائلی جرگے کے احترام میں کی گئی ہے۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق مغویان کو منگل کو جرگہ کے حوالے کیا جانا تھا اور اس کے بعد وہ وانا میں پولیٹکل انتظامیہ کے پاس پہنچیں گے۔

یاد رہے کہ نو اگست کو جنوبی وزیرستان سے ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس کے سولہ اہلکاروں کو اغواء کر لیا گیا تھا، جن میں سے ایک کی بعد میں لاش ملی تھی۔ اس واقعہ کے دو ہفتے بعد چوبیس اگست کو لدھا کے مقام سے فوج کے ایک لیفٹیننٹ کرنل اور ان کے محافظ، ایک تحصیلدار اور صوبیدار کو بھی اغواء کر لیا گیا تھا۔

طالبان نے ہلاک کیے جانے والے سپاہی کی ویڈیو بھی عمر سٹوڈیو کے نام سے جاری کی تھی۔

جنوبی وزیرستان کے محسود جنگجو مبینہ طور پر جن دس افراد کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے اطلاعات کے مطابق انہیں حکومت نے خودکش حملوں کی تیاری یا عبداللہ محسود کے ساتھی ہونے کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے۔

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 443
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستانی, معراج, الزام, انتظامیہ, خودکش, خان, طالبان, صالح, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وزیرستان: چوبیس گھنٹوں میں پانچ حملے، چالیس ہلاک یاسر عمران مرزا خبریں 5 29-12-10 10:03 PM
مغوی صحافی اسد قریشی گھر پہنچ گیا جاویداسد خبریں 1 09-09-10 06:02 PM
مغوی جہاز میں دو دن کا تیل رہ گیا :پاکستانی کپتان جاویداسد خبریں 0 25-08-10 11:13 PM
افغانستان، مغوی باشندوں کی رہائی کے لئے کل دوپہر 12بجے تک کی حتمی ڈیڈ لائن خرم شہزاد خرم خبریں 0 04-01-08 09:12 AM
مغوی اہلکار گردن زدنی کی ویڈیو منتظمین خبریں 0 26-08-07 05:36 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger