|
وزیرستان:بم حملے میں عبداللہ محسود کا جانشین کمانڈر مسعودساتھی سمیت ہلاک

16-12-07, 08:56 AM
سوات (جنگ نیوز) وزیرستان میں کمانڈر عبداللہ محسود کا چچازاد بھائی اورکمانڈر مسعود الرحمان ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ہلاک ہوگئے۔سوات میں عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کل بھی جاری رہا جبکہ سیکورٹی فورسز نے مزید تین جنگجوؤں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام سب ڈویژن وتحصیل سرواکئی کے بروندنانو روڈ پرسابق عسکریت پسند کمانڈر عبداللہ محسود کاچچازاد بھائی اورجانشین مسعود الرحمان اپنے ساتھیوں سمیت اپنے گھرواقع نانو جارہا تھا کہ راستے میں بعض نامعلوم افراد کی جانب سے نصب شدہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے۔حملے میں ان کا ایک ساتھی فاروق بھی ہلاک ہوگیا جبکہ محافظ شدید زخمی ہوگیا۔سوات کی تحصیل کبل اور مٹہ میں حکام نے ایک بار پھر غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کر دیا ہے جبکہ پارہ چنار میں آج سے کرفیو میں آٹھ گھنٹے کی نرمی کردی گئی ہے۔علاقے میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی جاری رہیں۔ ہفتہ کے روز مینگورہ خوازہ خیلہ میں دن کے وقت کرفیو میں نرمی کی گئی، ان علاقوں میں بازار،سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بھی کھلے رہے جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد نے عید کی خریداری بھی کی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے گزشتہ شب فزا گھاٹ چیک پوسٹ پر ایوب پل سے تین عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا۔ جنہیں مزید تفتیش کے لئے مینگورہ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیاہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|