واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وزیرستان میں امریکی طیاروں کی بمباری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-07-08, 04:35 PM   #1
وزیرستان میں امریکی طیاروں کی بمباری
وجدان وجدان آف لائن ہے 11-07-08, 04:35 PM

جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے انگور اڈہ میں افغانستان میں موجودامریکی فوج کی جانب سے فائر کئے گئے مارٹر گولے گرے ہیں جس سے چار فوجی اور دو شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے امریکی طیاروں نے پاکستانی حدودمیں پرواز کیں۔ جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

افغانستان میں فوج کی جانب سے فائر کئے گئے چھ گولے زیبہ چیک پوسٹ پر پاکستانی علاقے میں‌گرے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق مارٹر حملوں میں چار سیکورٹی اہلکار اور دو شہری زخمی ہوئے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کا پندرہ رکنی جرگہ مولانا شجاع الملک کی قیادت میں خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ کے لئے روانہ ہو گیا ہے جہاں وہ لشکر اسلام اور انصار اسلام کے نمائندوں سے مذاکرات کرے گا۔

وفد کے شرکا نے روانگی سے پہلے پشاور میں لشکر اسلام اور انصار اسلام کے نمائندوں سے ملاقات بھی کی جس میں انہوں نے ثالثی کی کوششیں قبول کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ جرگے کے تیراہ پہنچنے کے بعد وہاں عارضی فائر بندی کا امکان ہے ۔

جرگہ اراکین تیراہ میں دونوں گروہوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے ۔ جس کے بعد جرگہ اراکین ہنگو پہنچیں گے جہاں ۔۔ اورکزئی ایجنسی۔۔ اور کرم ایجنسی کی صورتحال سے متعلق جرگے کئے جائیں گے ۔

تحریک طالبان کے ترجمان مولوی عمر نے دعوٰی کیاہے کہ طالبان کی کمان میں کمانڈو اور خودکش حملے کی خواہش رکھنے والی خواتین بھی زیر تربیت ہیں۔ طالبان قیادت خواتین کے حیا اور پردہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے خود کش حملوں کی اجازت نہیں دے رہی ہے ۔

امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیکل مولن نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں غیر ملکی جنگجووٴں کی آمد میں تیزی آئی ہے ۔ جن میں القاعدہ ارکان بھی شامل ہیں۔

کابل میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی سرزمین پر عسکریت پسندوں کے خلاف موثر اور بھرپور کارروائی کرنی ہوگی۔ امریکی افواج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں گذشتہ برس کی نسبت رواں سال غیر ملکی جنگجووٴں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے سرحدوں پر صورتحال سنگین ہوگئی ہے ۔

ایڈمرل مائیکل مولن نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے عسکریت پسندوں سے امن مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ عسکریت پسند اسلحہ پھینکنے پر رضا مند نہیں۔ امن مذاکرات کی آڑ میں وہ آزادی سے سرحد پار کارروائیاں کررہے ہیں۔

امریکی ایڈمرل نے کہا کہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں جنگجووٴں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں جس کی وجہ سے مشرقی افغانستان میں نیٹو اور افغان فوج پر گذشتہ برس کی نسبت رواں سال حملوں میں شدت آئی ہے ۔ ایران کی جانب سے میزائل تجربات پر انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری ایران پر سیاسی اور سفارتی دباوٴ میں اضافہ کرے

 
وجدان's Avatar
وجدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 215
Reply With Quote
وجدان کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
پوسٹ, پاکستانی, نظر, ایران, الزام, اسلام, خواتین, خودکش, خلاف, سال, طالبان, صورتحال, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پشاور کے سکول طلبہ کی وزیرستان میں فوجی جوانوں کے ساتھ عید حیدر خبریں 1 29-11-09 05:32 PM
وزیرستان پر میزائل حملے سے قبل امریکہ نے ہمیں آگاہ نہیں کیا‘حملوں سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں‘ پاکستان ابن جلال خبریں 2 18-09-08 11:51 PM
جنوبی وزیرستان میں 29 بچوں کے والدین کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی خواہش ابن جلال خبریں 1 16-07-08 02:16 PM
وزیرستان میں دو اہلکاروں کا اغوا!!!!!!! وجدان خبریں 0 27-12-07 09:38 AM
سوات  شانگلہ  کرم ایجنسی اور وزیرستان میں 301 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 11:20 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:36 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger