واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وزیرستان: پانچ جنگجو ہلاک، اسلحہ برآمد

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-11-09, 06:03 AM   #1
وزیرستان: پانچ جنگجو ہلاک، اسلحہ برآمد
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 16-11-09, 06:03 AM

پاکستان فوج کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں جاری آپریشن راہِ نجات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جھڑپوں میں پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے اتوار کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنڈولہ سراروغہ کے محور پر سکیورٹی فورسز نے احمد وام کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا ہے اور اس دوران شاہوازی، خزنکئی اور ادین سر کے علاقے میں جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں پانچ شدت پسند مارے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نےتیارزہ اور اردگرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، جس میں سکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مکین سے شاہ والی الگڈ تک کے علاقے کو محفوظ بنا دیا ہے اور شاہ والی الگڈ میں سکیورٹی فورسز نے ایک مضبوط چیک پوسٹ بھی قائم کر لی ہے۔

بیان کے مطابق لدھا کے راستے میں موجود بارودی سرنگوں کو صاف کیاگیا ہے اور فوج کو بھاری مقدار میں اسلحہ بھی ملا ہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکار تودہ چینہ تک پہنچ گئے ہیں اور کم نارائی کے علاقے میں بیس گھروں کی تلاشی لی گئی اور اس دوران تین بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیاگیا ہے۔

اس کے علاوہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ سوات کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران بارہ شدت پسندوں کو ہلاک کیاگیا ہے۔ سرچ آپریشن کارکر بانڈہ، لم سنڈ، اشرف بنر اورکڑی شموزئی کے علاقوں میں کیا گیا۔ بیان کے مطابق چار باغ، رورئے اور زراخیلہ کے علاقے میں سات شدت پسندوں نے خود کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا ہے۔

گزشتہ ماہ اکتوبر میں سکیورٹی فورسزنے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں بیت اللہ گروپ کے طالبان کے خلاف محسود قبائل کے علاقے میں کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔اس آپریشن کی وجہ سے علاقے سے تقریباً تمام آبادی نے نقل مکانی کی ہے جبکہ زیادہ تر علاقوں تک فوج بھی پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس آپریشن میں اب تک تین سو سے زیادہ شدت پسند مارے گئے ہیں۔

بی بی سی اردو
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 154
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
Real_Light (16-11-09), سلمان رومی (28-11-09)
پرانا 16-11-09, 06:38 AM   #2
محسن
 
champion_pakistani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,110
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,175 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ ۔
champion_pakistani آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-11-09, 08:04 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,983
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,967 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معلومات کا شکریہ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، ،،،،،،،،،،
عامرشہزاد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-11-09, 09:09 AM   #4
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 598
کمائي: 9,475
شکریہ: 190
352 مراسلہ میں 744 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جو اصل لڑاکا لوگ ہیں وہ بھاگ چکے ہوتے ہیں‌ اور اکثر گھروں‌کی تلاشی لے کر اسلحہ لوگوں اور نشریاتی اداروں کے نمائیندوں‌کے سامنے رکھا جاتا ہے کہ اسلحہ قبضھ کر لیا گیا ہے۔ اسلحہ کی سمجھ رکھنے والے جانتے ہیں کہ ان میں کم کہیں خود کار اور سلسلہ دار ہتھیار ہوتے ہیں جبکہ زیادہ شکاری کے بارہ بور اور 3 ضرب 3 والی بندوقیں ہوتی ہیں جو کہ سرحدی دفاع کے لئے ایک زمانے میں‌ خود تقسیم ہوتی تھیں۔ یہ وہ ہتھیار ہوتے ہیں جو کہ قبائلی اپنے گھروں کی دفاع کے لئے رکھے ہوتے ہیں۔ جو گھر لوگ خالی کر کے جا چکے ہوتے ہیں ان کا سامان زیادہ تر لُوٹا جاتا ہے جس میں سرکاری اہلکار بھی ملوّث رہتے ہیں۔ بعض‌تو کافی حد تک اسکی حوصلہ افزائی کرتےکہ انکا مال لوٹنا جائز ہے۔ یہ وہی مال ۔ہے جو گولہ باری کے خوف سے گھروں‌کو خالی کئے لوگوں‌کا ہوتا ہے اور اس میں صرف اسلحہ نہیں بلکہ گھریلو استعمال کی چیزیں، پیسہ اور زیور بھی ہوتا ہے۔
محمد الیاس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-11-09, 09:09 AM   #5
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 598
کمائي: 9,475
شکریہ: 190
352 مراسلہ میں 744 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جو اصل لڑاکا لوگ ہیں وہ بھاگ چکے ہوتے ہیں‌ اور اکثر گھروں‌کی تلاشی لے کر اسلحہ لوگوں اور نشریاتی اداروں کے نمائیندوں‌کے سامنے رکھا جاتا ہے کہ اسلحہ قبضھ کر لیا گیا ہے۔ اسلحہ کی سمجھ رکھنے والے جانتے ہیں کہ ان میں کم کہیں خود کار اور سلسلہ دار ہتھیار ہوتے ہیں جبکہ زیادہ شکاری کے بارہ بور اور 3 ضرب 3 والی بندوقیں ہوتی ہیں جو کہ سرحدی دفاع کے لئے ایک زمانے میں‌ خود تقسیم ہوتی تھیں۔ یہ وہ ہتھیار ہوتے ہیں جو کہ قبائلی اپنے گھروں کی دفاع کے لئے رکھے ہوتے ہیں۔ جو گھر لوگ خالی کر کے جا چکے ہوتے ہیں ان کا سامان زیادہ تر لُوٹا جاتا ہے جس میں سرکاری اہلکار بھی ملوّث رہتے ہیں۔ بعض‌تو کافی حد تک اسکی حوصلہ افزائی کرتےکہ انکا مال لوٹنا جائز ہے۔ یہ وہی مال ۔ہے جو گولہ باری کے خوف سے گھروں‌کو خالی کئے لوگوں‌کا ہوتا ہے اور اس میں صرف اسلحہ نہیں بلکہ گھریلو استعمال کی چیزیں، پیسہ اور زیور بھی ہوتا ہے۔
محمد الیاس آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پوسٹ, پاکستان, پسند, لوگ, آپریشن, آبادی, اللہ, اردو, خلاف, طالبان, علاقے, صاف, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بلوچستان اور وزیرستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت ملے ہیں، وکی لیکس گلاب خان خبریں 0 09-12-10 05:18 AM
پاکستان سٹیل کی توسیع کی خواہش لیکر وزیراعظم گیلانی تاجکستان روانہ جاویداسد خبریں 0 24-11-10 05:18 PM
وزیرستان پر میزائل حملے سے قبل امریکہ نے ہمیں آگاہ نہیں کیا‘حملوں سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں‘ پاکستان ابن جلال خبریں 2 18-09-08 11:51 PM
وزیرستان پر امریکی حملے 56 افراد شہید بھائی خبریں 1 13-09-08 08:02 PM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 08:45 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:36 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger