واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وزیرستان: چوبیس گھنٹوں میں پانچ حملے، چالیس ہلاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-12-10, 01:16 AM   #1
وزیرستان: چوبیس گھنٹوں میں پانچ حملے، چالیس ہلاک
یاسر عمران مرزا یاسر عمران مرزا آف لائن ہے 29-12-10, 01:16 AM

آج ہی پاک نیٹ پر یہ خبر بھی شائع ہوئی کہ بحریہ نے بغیر پائیلیٹ طیارے تباہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ، لیکن جب روز بروز پاکستان پر ہونے والے حملوں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے تو پاکستان کا ان ٹیکنالوجیز حاصل کرنے کا کیا فائدہ ہے؟

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں منگل کو امریکی ڈرون طیاروں نے تین حملے کیے جن میں بائیس افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ اس طرح گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پانچ ڈرون حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد چالیس ہوگئی ہے جبکہ سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق شمالی وزیرستان میں صدر مقام میران شاہ سے تقریباً پندرہ کلو میٹر مغرب کی جانب افغان سرحد کے قریب تحصیل غلام خان کے علاقے سیر خیل میں منگل کی صبح ایک ڈرون حملہ ہوا جس میں ایک احاطے پر دو میزائیل داغے گئے۔


اس حملے میں جس احاطے کو نشانہ بنایا گیا اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مقامی طالبان کمانڈر حافظ گل بہادر کے گروپ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا ٹھکانہ تھا۔ پولیٹکل انتظامیہ کے اہلکاروں نے مزید بتایا کہ حملے میں احاطے میں قائم رہائشی عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ اس کے صحن میں کھڑی ایک گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔ اس حملے میں سات افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ اس حملے کے ایک گھنٹے بعد جب لوگ ملبے سے لاشیں نکلنے میں مصروف تھے تو عین اسی جگہ پر ایک اور میزائیل آ کر لگا جس کے نتیجے میں مزید بارہ افراد مارے گئے۔

ان حملوں کے ایک گھنٹے کے بعد صدر مقام میران شاہ کے قریب ایک گاڑی ڈرون سے داغے گئے میزائیل کا نشانہ بنی۔ اس حملے میں مزید تین افراد لقمہ اجل بن گئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ منگل کو بغیر پائلٹ کے طیارے نے مبینہ طور پر شدت پسندوں کے ٹھکا نوں پر یکے بعد دیگرے کئی میزائیل داغے۔


اس طرح صرف منگل کو ہونے والے تین حملوں میں مرنے والوں کی تعداد بائیس ہو گئی۔ جبکہ گزشتہ دو دنوں میں ڈرون حملوں میں مرنے والوں کی تعداد چالیس تک پہنچ گئی ہے۔اس علاقے میں زیادہ تر ٹھکانے افغان طالبان کمانڈر جلال الدین حقانی کے بتائے جاتے ہیں اور حملے بھی زیادہ تر ان کے ہی ٹھکانوں پر ہوئے ہیں۔ اس علاقے میں ایک سال قبل بھی پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جلال الدین حقانی کے ایک مدرسے کو تباہ کردیا گیا تھا۔ جس میں سینکڑوں طلبا زیر تعلیم تھے۔ اس کار روائی کے بعد طلبا دوسرے علاقوں میں منتقل ہوگئے تھے۔حکام یہ بھی بتاتے ہیں کہ ہلاک ہونے والوں میں کسی اہم شخصیت کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔ اس سے پہلے پیر کو ہوئے دوحملوں میں اٹھارہ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اس میزائل حملے کے بعد شمالی اور جنوبی وزیرستان میں اس سال ہونے والے ڈرون حملوں کی تعداد ایک سو سے زیادہ ہوگئی ہے۔

بی بی سی سے اقتباس
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com

 
یاسر عمران مرزا's Avatar
یاسر عمران مرزا
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 250
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (29-12-10), محمد عاصم (29-12-10), عبداللہ آدم (29-12-10)
پرانا 29-12-10, 02:13 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مراسلات: 301
کمائي: 7,143
شکریہ: 256
262 مراسلہ میں 945 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عام لوگوں کو مروایا جا رہا ہے۔ پتا نہیں سب کی بولتی کیوں بند ہوئی ہوئی ہے۔
طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے طلحہ کا شکریہ ادا کیا
پرانا 29-12-10, 02:26 AM   #3
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,189
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دراصل کچھ لوگ ان مرنے والوں کا شمار انسانوں میں کرنے کے لئے تیار ہی نہیں ہیں

اللہ ہم پر رحم کرے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
پرانا 29-12-10, 12:07 PM   #4
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,042
شکریہ: 24,031
4,992 مراسلہ میں 14,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

خبردار!

ان دھشت گردوں کو کسی نے انسان کہا تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک میزائل تمہارے گھر پر بھی مار دیا جائے گا
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
پرانا 29-12-10, 03:36 PM   #5
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,854
کمائي: 278,152
شکریہ: 1,155
6,270 مراسلہ میں 14,160 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

شیئرنگ کا شکریہ یاسر بھائی
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-12-10, 10:03 PM   #6
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,680
کمائي: 52,586
شکریہ: 5,149
1,533 مراسلہ میں 5,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اللہ کی لعنت ہو کفار عیسائی دہشت گردوں پر اور ان کے ایجنٹوں پر
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
عارف اقبال (30-12-10), عبداللہ آدم (29-12-10)
جواب

Tags
images, pakistan, پہلے, پاک, پاکستان, نام, منتقل, مطابق, آج, انتظامیہ, بارہ, تعلیم, خان, خبر, سیر, سال, طور, طالبان, علاقے, عمارت, غلام, صبح, صحن, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ یاد آنے والا شخص Zullu230 گپ شپ 91 23-05-09 08:32 AM
ایس کیو ایل 24 گھنٹوں میں سیکھئے شازل آئیں کمپیوٹر سیکھیں 22 11-01-09 12:10 AM
آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 08:10 AM
وزیرستان: انیس مغوی اہلکار رہا چاچا کمال خبریں 0 28-08-07 12:52 PM
آل پاکستان فٹبال: ایس ایس جی سی کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی خرم شہزاد خرم فٹبال 0 08-08-07 12:58 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:37 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger