واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وزیرستان: ڈرون حملے میں پانچ شدت پسند ہلاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-01-12, 02:33 AM   #1
وزیرستان: ڈرون حملے میں پانچ شدت پسند ہلاک
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 24-01-12, 02:33 AM

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ایک گاڑی پر امریکی ڈرون حملے میں پانچ غیر ملکی شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ نے بی بی سی کے نامہ نگار دلاور خان وزیر کو بتایا کہ پیر کی صبح ڈرون حملہ میرانشاہ سے کوئی تیس کلومیٹر دور مغرب کی جانب تحصیل کے علاقے دیگان میں ہوا ہے۔

اس حملے کے نتیجے میں پانچ غیر ملکی ہلاک ہوئے ہیں جن کا تعلق ترکمانستان سے بتایا جاتا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ڈرون حملے میں جس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ دیگان کے علاقے سے دتہ خیل کی جانب جا رہی تھی۔

حملے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی جس سےگاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ قریب ہی واقع ایک مکان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق اس حملے میں ہلاک ہونے والے شدت پسند مقامی نہیں تھے۔

مقامی لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ جس وقت یہ حملہ ہوا اس وقت فضا میں تین ڈرون طیارے پرواز کر رہے تھے۔

مقامی آبادی کے مطابق اس حملے کے بعد طالبان کمانڈر حافظ گل بہادر کے شدت پسندوں کی لاشوں کو نامعلوم جگہ منتقل کر دیا ہے۔

مقامی لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ جس وقت یہ حملہ ہوا اس وقت فضا میں تین ڈرون طیارے پرواز کر رہے تھے

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں کئی سالوں سے شدت پسندوں کے خلاف ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد یہ تیسرا حملہ ہے۔

گزشتہ سال چھبیس نومبر کو مہمند ایجنسی میں افغان سرحد پر واقع سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو کے حملے پر پاکستان کی حکومت نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان میں نیٹو افواج کے لیے پاکستان کے راستے جانے والی رسد کو بھی بند کر دیا تھا اور اس کے علاوہ بلوچستان میں شمسی ائر بیس بھی امریکہ سے خالی کرا لی تھی۔

قبائلی علاقوں میں گزشتہ کئی سالوں سے امریکی جاسوس طیاروں کے حملے ایک معمول بن چکا ہے۔

پاکستان میں پہلا ڈرون حملہ اٹھارہ جون دو ہزار چار کو جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کے قریب ہوا تھا جس میں طالبان کمانڈر نیک محمد مارے گئے تھے۔


وزیرستان: ڈرون حملے میں پانچ شدت پسند ہلاک
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,236 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 81
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
Mohammad Abdullah (30-01-12)
پرانا 25-01-12, 01:19 PM   #2
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2012
مقام: Lahore
مراسلات: 12
کمائي: 222
شکریہ: 33
5 مراسلہ میں 6 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

غیر ملکی شدت پسندوں کا حملہ میں مارا جانا ایک اچھی خبر ہے۔ یہ غیر ملکی شدت پسند ہمارے ملک میں کیوں ہیں؟ جائین اپنے ملکوں کو جہنم بنائین؟
Ijaz Tahir آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-01-12, 02:21 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مقام: Peshawar
مراسلات: 397
کمائي: 6,087
شکریہ: 133
139 مراسلہ میں 236 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شمالی وزیرستان دہشت گردوں کا گڑہ سمجھا جاتا ہے جہان دنیا بھر کے دہشت گرد موجود ہیں اور جن کی وجہ سے حکومت پاکستان کی رٹ اس علاقہ میں موثر نہ ہے۔ ان لوگوں نے ملک کی خودمختاری اور سیکورٹی کو چیلینج کر رکھا ہے جس کی ان دہشت گردوں کو اجازت نہ دی جاسکتی ہے۔
قبائلی علاقوں میں ہونے والی دہشت گردی میں غیر ملکی ملوث ہیں،یہ بات جناب وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہی ہے انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں غیر ملکی مقامی لوگوں کی مدد سے دہشت گردی کر رہے ہیں.یہ لوگ اپنی تخریبی کاروائیوں سے پاکستان کے استحکام کو کمزور کرنے کے مرتکب ہو رہے ہین، وہ پاکستان کی اقتصادیت ، سیکورٹی اور سالمیت کو براہ راست خطرہ ہین ،جس کی ان لوگوں کو اجازت نہین دی جاسکتی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو بڑا نقصان پہنچا ہے کیونکہ خودکش بم حملوں کے باعث سرمایہ کی بیرون ملک منتقلی ہوئی اور حکومت کی پرکشش مراعات کے باوجود سرمایہ کار پاکستان مین سرمایہ کاری کیلئے راغب نہ ہوئے، انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاکستان کے عوام نے دہشت گردی کے خاتمہ کا تہیہ کر رکھا ہے. ملک بھر مین دہشت گردی کے واقعات کے ۸۰ فیصد تانے بانے وزیرستان سے ملتے ہین۔ 35000 سے زیادہ بے گناہ لوگ پاکستان میں دہشت گردی کی بھینٹ چڑہ چکے ہین اور پاکستان کی میعشت کو اب تک 70 بلین ڈاللر کا نقصان سہنا پڑا ہے جس کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری میں بے تہاشہ اضافہ ہو گیا ہے اور لوگوں کے معیار زندگی پراس کے برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
ناروے کی اوسلو یونیورسٹی سے منسلک تحقیق کار فرحت تاج جن کا تعلق بھی پاکستان کے صوبۂ پختونخوا سے ہے، کہتی ہیں کہ میڈیا میں پایا جانے والا یہ عمومی تاثر غلط ہے کہ ڈرون حملوں میں بڑی تعداد میں عام شہری ہلاک ہو رہے ہیں۔ فرحت تاج کا کہنا ہے کہ آزاد میڈیا کو قبائلی علاقوں تک رسائی حاصل نہیں ہے اور کئی صحافیوں کو ان علاقوں میں صرف اس لیے قتل کر دیا گیا کہ انہوں نے کسی حد تک آزادانہ صحافت کرنے کی کوشش کی۔ پاکستانی و آزاد میڈیا میں پایا جانے والا یہ عمومی تاثر غلط ہے کہ ڈرون حملوں میں بڑی تعداد میں عام شہری ہلاک ہو رہے ہیں۔ آزاد میڈیا پاکستانی میڈیا کی خبروں پر ہی انحصار کرتا ہے، جو خبرین گھڑتے ہیں، اور اس کے علاوہ بھی جن ذرائع کی مدد لیتا ہے وہ بھی قابل اعتبار نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر رپورٹیں غلط معلومات پر مبنی ہوتی ہیں۔ فرحت تاج کے مطابق ڈرون حملوں کے بارے میں میڈیا کی سوچ میں ابھی تک تبدیلی نہیں آئی اور وہ پاکستان کے لوگوں کو ’اب بھی گمراہ کر رہا ہے‘۔
وزیرستان کے قبائلی علاقوں کے اکثر لوگوں کی رائے ہے کہ ڈرون حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر شدت پسند ہیں۔ ان حملوں کو وہاں کے رہائشی اپنے لیے خطرہ محسوس نہیں کرتے کیونکہ اور یہ حملے اپنے ہدف کو ہی نشانہ بناتے ہیں۔ وزیرستان کےرہائشیوں کے مطابق ڈرون حملوں سے عام شہریوں کو خطرہ نہیں ہے اور اگر کسی کو ان سے خطرہ ہے، وہ یا تو شدت پسند ہیں یا ان کے حمائیتی۔
لوگ چاہتے ہیں کہ القاعدہ اور طالبان کے مراکز ختم ہوں، ان کا نیٹ ورک وہاں نہ رہے اور لوگ ان کے ہاتھوں یرغمال نہ رہیں کیونکہ لوگ طالبان اور القائدہ کے دہشت گردوں کے ہاتھوں فاٹا کے لوگ بری طرح تنگ ہیں۔
دہشت گردی اور غیر ملکی جہادیوں کی بہتات کی وجہ سے فاٹا کے بہت سے لوگ اپنا گھر بار اور کاروبار چھوڑ کر دوسرے علاقوں مین آٓباد ہو گئے ہیں اور فاٹا ایریا اور صوبہ ک پی کے دوسرے علاقوں مین غربت میں بہت اضافہ ہو گیا ہے.
یہ درست ہے کہ ہماری آزادی و خودمختاری کو ختم کرنے کی پہل اسامہ بن لادن کی جماعت القائدہ اور دوسرے غیر ملکی جہادیوں نے کی تھی جنہوں نے شمالی وزیرستان کے بڑے حصہ پر قبضہ کرکے وہان پاکستان کی حاکمیت اور قانون کی عملداری ختم کرکے رکھ دی ہے ۔ کیا یہ ہماری ریاست کی ذمہ داری نہ ہے کہ ہم تمام غیر ملکی جہادیوں کو پاکستان سے نکال باہر کریں؟ اور ہم نے کس حد تک اس ذمہ داری کو نبھایا ہے۔ غیر ملکی جہادی،القائدہ اور حقانی نیٹ ورک کے لوگ پاکستان مین ویزا لے کر نہیں آئے ۔ اور نہ ہی غیر ملکی جہادیوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہماری ہے۔
ہمارے دشمن کو ہماری ہی صفوں سے حمایت اور تقویت مل رہی ہے‘ جس کا وہ خوب فائدہ اٹھا رہا ہے۔ مذہبی جماعتوں ،سیاست اور میڈیا میں جو لوگ دانستہ یا نادانستہ دہشت گردوں کی حمایت کے مرتکب ہو رہے ہیں‘ انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ ان کی طاقت میں اضافہ ہوتا رہا‘ تو وہ خود بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔
دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسلام ظلم و دہشت سے نجات کا نام ہے۔دہشت گردی اگر سوات اور فاٹا میں قابل مذمت ہے تو کراچی اور حیدر آباد اور دنیا بھر میں بھی قابل مذمت ہے۔

Last edited by A Nawaz Khan; 27-01-12 at 02:51 PM. وجہ: Typo's
A Nawaz Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-02-12, 01:07 PM   #4
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2012
مقام: Lahore
مراسلات: 12
کمائي: 222
شکریہ: 33
5 مراسلہ میں 6 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

"ہماری آزادی و خودمختاری کو ختم کرنے کی پہل اسامہ بن لادن کی جماعت القائدہ اور دوسرے غیر ملکی جہادیوں نے کی تھی جنہوں نے شمالی وزیرستان کے بڑے حصہ پر قبضہ کرکے وہان پاکستان کی حاکمیت اور قانون کی عملداری ختم کرکے رکھ دی ہے ۔ کیا یہ ہماری ذمہ داری نہ ہے کہ ہم تمام غیر ملکی جہادیوں کو پاکستان سے نکال باہر کریں؟ اور ہم نے کس حد تک اس ذمہ داری کو نبھایا ہے۔ غیر ملکی جہادی،القائدہ اور حقانی نیٹ ورک کے لوگ پاکستان مین ویزا لے کر نہیں آئے ۔ اور نہ ہی غیر ملکی جہادیوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہماری ہے۔"
یہ انتہائی اہم مسئلہ ہے جو دن بدن سنگین ہوتا جارہا ہے۔ بڑی تعداد میں غیر ملکیوں کی پاکستان میں موجودگی باعث تشویش ہے اور سیکورٹی کا مسئلہ بھی ہے مگر اس مسئلہ پر بھی قوم میں اتحاد کا فقدان ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم متحد ہوکر اپنے مسائل حل تلاش کریں۔
Ijaz Tahir آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں عسکریت پسندوں نے راکٹ مارا جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق کلمہ حق خبریں 3 19-12-11 10:52 PM
مستعفی وزراء کو نئی کابینہ میں نہ لینے کا مطلب ناپسندیدگی نہیں، صدر، وزیراعظم گلاب خان خبریں 2 12-02-11 02:52 AM
شمالی وزیرستان :عسکریت پسند وں کا فورسز سے نہ لڑنے کافیصلہ ابن جلال خبریں 1 17-10-08 06:27 PM
قیام پاکستان کے مخالفین نے ملک بھر میں انتہاپسندی پھیلائی ،ماضی کی غلط پالیسوں نے پاکستان کو مشکلات سے دوچار کر دیا،الطاف حسین عبدالقدوس خبریں 0 04-02-08 06:32 AM
جنوبی وزیرستان: شدت پسندوں کے حملے، امن جرگہ کے8ارکان جاں بحق ابن ضیاء خبریں 0 07-01-08 10:08 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:37 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger