|
وزیر اعظم نہیں بننا چاہتا ،ق لیگ کے سوا تمام جماعتوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں،زرداری

07-02-08, 02:39 AM
وزیر اعظم نہیں بننا چاہتا ،ق لیگ کے سوا تمام جماعتوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں،زرداری
نو ڈیرو (جنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ق لیگ سیاسی یتیموں کا ٹولہ ہے، اس کے علاوہ تمام جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، انتخابات کے بعد قومی حکومت کا قیام ضروری ہے تاہم اس میں ق لیگ کا عمل دخل نہیں ہونا چاہئے، میں پارلیمنٹ کا حصہ یا وزیراعظم نہیں بننا چاہتا۔ بینظیر بھٹو خطرے کے باوجود جمہوریت کی بحالی کیلئے وطن واپس آئیں، 73 کا آئین ختم نہیں ہونا چاہئے، ہم نیا آئین نہیں بنائیں گے بلکہ چاروں صوبوں کے اتفاق رائے سے موجودہ آئین میں ترامیم کی جائیں گی، بینظیر بھٹو قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ سے ہی کرائی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار نہیں ہیں، حکومت جان بوجھ کر اس سلسلے میں خبریں پھیلا رہی ہے، وزیر اعظم سے متعلق بابر اعوان کے بیان بارے انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی وزیر اعظم بننے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، بابر اعوان نے جو بیان دیا وہ انکی اپنی سوچ ہوسکتی ہے، اسے پارٹی کا موقف نہیں بنایا جانا چاہئے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت نہ جانے کیوں بے نظیر بھٹو شہادت کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کرانے سے خوف زدہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ فاروق لغاری پیپلز پارٹی کی حکومت کو برطرف نہ کرتے تو ملک آج اس بحران میں مبتلا نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کا حکمرانوں سے کیا گیا معاہدہ ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کی وصیت اسلئے ظاہر کی کہ سندھ کی روایت ہے کہ چالیس دن کے بعد تمام معاملات دوبارہ ریویو کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وصیت میں جو باتیں بینظیر نے کی ہیں ہم اس مشن کو مکمل کرینگے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|