واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وسط دسمبر تک عسکریت پسندوں کا خاتمہ کردیں گے،جی ایچ کیو میں بریفنگ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-11-07, 07:01 AM   #1
وسط دسمبر تک عسکریت پسندوں کا خاتمہ کردیں گے،جی ایچ کیو میں بریفنگ
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 15-11-07, 07:01 AM

اسلام آباد ( جنگ اسپیشل رپورٹ) پاک فوج دسمبر کے وسط تک سوات سے عسکریت پسندوں کا خاتمہ کرکے تمام پولیس اسٹیشن مقامی انتظامیہ کے حوالے کردے گی اور وہاں بھی انتخابات کے انعقاد میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ اس عزم کا اظہار بدھ کی صبح جی ایچ کیو میں پاکستان بھر کے اخبارات کے مدیروں‘ کالم نویسوں اور نجی ٹی وی چینلوں کے معروف اینکرپرسنز کے ایک گروپ سے بریفنگ میں کیا گیا۔ شمالی جنوبی وزیرستان‘ دوسرے قبائلی علاقوں اور سوات میں کارروائیوں سے متعلق اعلیٰ افسروں نے تصاویر‘ سلائیڈز اور اعداد و شمار کی مدد سے ملک کے سینئر صحافیوں کو بتایا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پورا فاٹا جل رہا ہے۔ چند محدود علاقوں میں شرپسندوں کی طرف سے وارداتیں ہورہی ہیں۔ پاک فوج اپنی پیشہ ورانہ مہارت پاک سرزمین کے تحفظ کے مقدّس جذبے اور بے مثال قربانیوں سے اس انتہائی خطرناک دشمن کے عزائم ناکام بنارہی ہے۔ اب تک 966فوجی افسر اور جوان شہید 2259 زخمی ہوئے ہیں جبکہ القاعدہ کے کئی اہم رہنما ہلاک اور گرفتار کئے گئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں 488 غیرملکی‘559 مقامی جنگجو شامل ہیں۔ اس طرح 1066سے زیادہ گرفتار کئے گئے۔ جتنی جلد ممکن ہوا پاک فوج وزیرستان فرنٹیئر کور کے حوالے کرکے واپس آجائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ پاک فوج تو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں ایمرجنسی سے پہلے سے ہی مصروف تھی۔ اس کے بعد بھی اسی طرح ایکشن جاری ہے۔ ہمیں پتہ نہیں چلا کہ ایمرجنسی لگی ہوئی ہے یا نہیں کیونکہ اس کی وجہ سے کوئی اضافی فوجی دستے حرکت میں نہیں آئے۔ البتہ یہ فرق ضرور پڑا ہے کہ پہلے سوات میں پاک فوج بلائی تو گئی لیکن اس وقت کے وزیراعلیٰ نے ایک خاص حد سے آگے نہیں جانے دیا تھا۔ اب پاک فوج نے اس علاقے کو شرپسندوں سے پاک کرنے کے لئے باقاعدہ حکمت عملی ترتیب دے دی ہے اور اس کے تحت آگے بڑھا جارہا ہے۔ ہم دسمبر کے وسط تک اپنی کارروائی مکمل کرلیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بیت الله محسود کی طرف سے بات چیت کے بعد کوئی ایکشن نہیں کیا گیا۔ اگر کوئی قدم اٹھایا گیا تو بیت الله محسود کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ اتحادی فوجوں کی طرف سے اگر کوئی کارروائی پاکستان میں ہوتی ہے تو وہ پاک فوج کے اشتراک سے ہوتی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یقیناً ان کارروائیوں کا بڑا سبب افغانستان میں غیرملکی افواج کی موجودگی ہے اور جب تک یہ فوجیں وہاں رہیں گی پاکستان میں عسکریت پسندی جاری رہے گی۔ اتحادی افواج سے اشتراک کی پالیسی پر نظرثانی سیاسی فیصلہ ہوگا۔ یہ ہمارے دائرہ اختیار میں شامل نہیں ہے۔ ایک اور سوال پر کہا گیا کہ عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ کسی اور کی نہیں، ہماری جنگ ہے۔ سوسائٹی کو چاہئے کہ وہ دہشت گرد، انتہا پسند اور مذہب کے نام پر قتل و غارت کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھائے۔ ایک گھنٹہ طویل بریفنگ میں بتایا گیا کہ فاٹا اور سوات میں عسکریت پسندوں کی سرگرمی اور بعض علاقوں میں ان کے غلبے کے اسباب مقامی انتظامیہ اور پولیس کی ایسے حالات سے نمٹنے کی صلاحیت کا نہ ہونا، مجموعی طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کمزوری‘ افغانستان سے مسلسل مداخلت‘ افغانستان کے راستے بھارتی کرنسی کی بڑی تعداد میں گردش ہے۔ سب سے زیادہ یہ کہ جنگجوؤں کی ان کارروائیوں کے لئے مذہب کا سہارا بہت زیادہ لیا جا رہا ہے۔ مقامی آبادی بھی اس لئے ان کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنتی ہے۔ مذہب کے نام پر عسکریت پسندی کا سلسلہ افغانستان میں روسی مداخلت کے خلاف جہاد سے شروع ہوا تھا۔ سرحدی علاقوں میں دینی مدارس نے اس رجحان کے پھیلاؤ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ جی ایچ کیو کے مطابق ملکی اور غیر ملکی جنگجوؤں کو پاکستان، افغانستان اور ایران کے درمیان ڈھائی ہزار کلومیٹر سے زیادہ غیرواضح اور دشوارگزار سرحد کے باعث آنے جانے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔ 2030 سے لے کر 24700 فٹ تک بلند سرحد پر چوکیاں قائم کرنا اور ان میں آپس میں رابطہ رکھنا آسان نہیں ہے۔ منقسم خاندان کے ارکان میل ملاپ کیلئے سرحد پار کرتے رہتے ہیں۔ سرحد اور بلوچستان میں افغان پناہ گزینوں کے کیمپ بھی منشیات اور اسلحے کی نقل و حمل میں بھرپور شرکت کرتے ہیں۔ یہ علاقے دہشت گردوں کیلئے جنّت بنے ہوئے ہیں۔ دونوں ملکوں کی سرحدوں پر تربیت یافتہ اسٹاف بہت کم تعداد میں ہے۔ چمن میں آمدورفت کو باضابطہ بنانے کیلئے بائیومیٹرک سسٹم شروع کیا گیا۔ افغان بھائیوں نے اسے ناکام بنا دیا۔ مشینیں اور گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔ بتایا گیا کہ سرحد کے جنوبی اضلاع میں بنوں کے پاس جانی خیل عسکریت پسندوں کا گڑھ بنا ہوا ہے۔ سب سے زیادہ سرگرمیاں یہیں ہورہی ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں سراج حقانی گل بہادر بی ایم نذیر خان کے گروہ بم دھماکوں اور فوج کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ باجوڑ میں مولوی فقیر‘ مہمند میں مولوی عبدالولی قیادت کر رہے ہیں۔ باڑہ بھی محفوظ نہیں ہے۔ مٹہ اور آس پاس کے سرحدی علاقوں میں مولانا فضل اللہ کا غلبہ ہے۔ یہاں اب پاک فوج نے موثر کارروائی شروع کی ہے۔ مینگورہ میں فوج اپنا بیس بنا چکی ہے۔ ایکشن شروع کر دیا ہے۔ مدین کالام خالی کروائیں گے‘ مقامی روایات‘ دستور کا احترام کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ آبادی کو خوفزدہ نہیں کرنا چاہتے۔ پہلے کچھ ناکامیاں مختلف وجوہ کی بناء پر ہوئی ہیں۔ انہیں ہم دہرانا نہیں چاہتے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان اس وقت بہت مستحکم ہے۔ وہاں ایک عرصے سے عسکریت پسندی کی کوئی بڑی رپورٹ نہیں آئی۔ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ فاٹا میں بھی ترقیاتی منصوبے یقیناً نتیجہ خیز ہوں گے۔ بڑی تعداد میں سڑکوں پلوں اسکولوں اور اسپتالوں کی تعمیر ہو رہی ہے۔ غریب اور ذہین بچوں کو پاک فوج کے اسکولوں میں تعلیم دی جا رہی ہے۔ تعلیم عسکریت پسندی اور مخصوص ذہنی رویّوں کے خلاف سب سے موثر ہتھیار بن سکتا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 380
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاک, پاکستان, قدم, مکمل, ممکن, آبادی, ایران, اللہ, انتظامیہ, اسلام, اعلیٰ, بچوں, تعلیم, جواب, جلد, خلاف, دستور, صلاحیت, صبح, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دو ڈرون حملوں میں آٹھ عسکریت پسند ہلاک راجہ اکرام خبریں 0 10-01-10 02:32 PM
بلوچ مسلح عسکریت پسند تنظیموں نے دوبارہ کارروائیاں شروع کردیں ابن جلال خبریں 0 17-09-08 11:10 PM
دھماکے کی ذمہ داری پاکستانی عسکریت پسندوں پر عائد ابو کاشان خبریں 0 16-01-08 09:55 AM
آئی ایس آئی نے اپنے ہی تیار کردہ عسکریت پسندوں کا کنٹرول کھو دیا، نیو یارک ٹائمز شیخ ہمدان سیاست 2 16-01-08 01:53 AM
بھارت میں مسلم عسکریت پسند تخریبی کارروائیاں کر سکتے ہیں، خفیہ ادارے خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:18 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:40 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger