واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وسٹا کے بعد ونڈوز 7 تیار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-05-09, 02:01 PM   #1
وسٹا کے بعد ونڈوز 7 تیار
ariese ariese آف لائن ہے 02-05-09, 02:01 PM

سافٹ ویئر کی سب سے بڑی کمپنی مائیکرو سافٹ اگلے ہفتے ونڈوز کے نئے ورژن کی نمائش کر رہی ہے۔

نیا سافٹ ویئر’ونڈوز سیون‘ ونڈوز وسٹا کے بعد کا ورژن ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ اس بار وہ سب کچھ نہیں ہوگا جو ونڈوز وسٹا کے اجرا کے موقع پر ہوا تھا۔

ونڈوز وسٹا کے اجرا پر صارفین نے شکایت کی تھی کہ یہ پروگرام دوسرے کئی سافٹ ویئر سے ہم آہنگی نہیں رکھتا جس کی وجہ انہیں اپنے کمپیوٹروں پر مزید رقم خرچ کرنی پڑی تھی۔

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ونڈوز سیون کی دوسرے تمام پروگرموں سے ہم آہنگی ہو گی اور صارفین کو ونڈوز سیون استعمال کرنے کے لیے نئے کمپیوٹر یا موجودہ کمپیوٹر کے اپ گریڈ پر خرچا کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

برطانیہ میں مائیکروسافٹ کےڈائریکٹر جان کرن نے بی بی سی کو بتایا کہ ونڈوز وسٹا کی لانچ کےموقع پر بعض صارفین کو مشکلات پیش آئی تھیں لیکن اس بار ایسی صورتحال سے بچنے کی کوشش کی گئی ہے۔

جان کرن نے کہا کہ مائیکروسافٹ نے ماضی سے سبق سیکھا ہے اور اپنے پارٹنرز کے ساتھ ملکر ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو تمام پرانے سافٹ ویئر سے مطابقت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا جن صارفین کے کمپوٹر ونڈوز وسٹا چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ ونڈوز سیون بھی چلا سکیں گے۔

مائیکروسافٹ نے ونڈوز وسٹا کو پہلی نمائش کے پانچ ماہ بعد صارفین کے لیے جاری کر دیا تھا لیکن ونڈوز سیون کے بارے میں کمپنی کوئی تاریخ دینے سے گریزاں ہے۔

مائیکروسافٹ ڈائریکٹر جان کرن کا کہنا ہے کہ ونڈوز سیون صرف اسی وقت جاری کیا جائے گا جب وہ تیار ہوگا۔انہوں نے کہا مائیکروسافٹ نے ونڈوز وسٹا کے اجرا کے تین سال کے بعد نیا ورژن جاری کرنے کا پروگرام بنایا تھا اوراس کے مطابق جنوری دو ہزار دس میں ونڈوز سیون صارفین کی دسترس میں ہونا چاہیے۔

جن کمپوٹر ماہرین کو ونڈوز سیون کو ٹیسٹ کرنے کا موقع ملا ہے ان کا کہنا ہے کہ نیا سافٹ ویئر ونڈوز وسٹا سے رفتار میں بہتر ہے اور اس کے ساتھ کمپیوٹر کے آن اور آف ٹائم میں خاصی کمی ہو جاتی ہے۔

‭BBC Urdu‬ - ‮سائنس‬ - ‮ وسٹا کے بعد ونڈوز 7 تیار‬

ariese
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 33
شکریہ: 0
19 مراسلہ میں 51 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 142
Reply With Quote
ariese کا شکریہ ادا کیا گیا
منتظمین (02-05-09)
جواب

Tags
ونڈوز, موقع, موجودہ, مائیکرو, رفتار, سافٹ, سال, صورتحال, صلاحیت, صارفین, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایران پر حملے سے دنیا کا تیل بند ہو جائے گا :انرجی انڈسٹری جاویداسد خبریں 0 04-09-10 01:57 PM
ونڈوز وسٹا کا ultimate upgrade edition کا کچھ پتہ ہو تو وہ شیر کرئے چاچا کمال سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 7 28-07-09 05:07 PM
ونڈوز وسٹا کی زبردست سائیٹ شازل کمپیوٹر کی باتیں 15 15-03-09 03:01 PM
ونڈوز وستا تھری ڈی فلپ ایفیکٹ اب ونڈوز ایکس پی میں حسن مغل سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 17 16-11-08 01:52 AM
ونڈوز ویسٹا کے سات ایڈیشنز کا تعارف ( ونڈوز کے گزشتہ ورژنز کے مختصرجائزے کے سات عبدالقدوس مائیکروسوفٹ ونڈوز 4 28-12-07 05:59 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:40 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger