|
وعدوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،پی پی سے اتحاد ججوں کی بحالی کی شرط پر کیا،شہباز شریف

24-02-08, 12:01 PM
وعدوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،پی پی سے اتحاد ججوں کی بحالی کی شرط پر کیا،شہباز شریف
لاہور (جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ہفتہ کے روز اپنی رہائش گاہ پرنو منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے کہا ججوں کی بحالی کیلئے قوم سے جو وعد کئے گئے، ان کے ایک ایک لفظ پر قائم ہیں اور کسی صورت بھی ان وعدوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ پی پی سے اتحاد‘ ججوں کی بحالی کی شرط پر کیا گیا۔ انہوں نے کہا معزول ججز بحال ہوئے تو عدلیہ کا وقار بلند ہو گا۔ ملک میں خوشحالی آئے گی اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے۔ ملاقات میں انتخابات کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال‘ پنجاب میں حکومت سازی اور ق لیگ کے اراکین کومسلم لیگ (ن) میں واپس لینے کے حوالے سے غور کیا گیا۔ ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے اراکین اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت پنجاب میں حکومت بنائے گی جبکہ (ق) لیگ کے صرف ان اراکین کو واپس لیا جائے گا، جنہوں نے (ن) لیگ کو نقصان نہیں پہنچایا۔ اس موقع پر موجود اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شہباز شریف کو یقین دلایا کہ وہ پارٹی ڈسپلن اور ہدایات پر مکمل عمل پیرا ہو کر عوام کی خدمت کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|