واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وعدہ کرکے مکر گیا ہائے ۔۔۔۔۔۔۔ سجن بے ایمان نکلا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-08-10, 04:39 PM   #1
وعدہ کرکے مکر گیا ہائے ۔۔۔۔۔۔۔ سجن بے ایمان نکلا
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 17-08-10, 04:39 PM

واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈیسک)امریکی صدر باراک اوباما کی طرف سے گراونڈ زیرو پر مسلمانوں کی ایک مسجد کی تعمیر کی حمایت کرنے پر امریکہ میں صدر اوبامہ کو شدید تنقیدکا سا منا ہے اور صدر اپنے موقف کا دفاع اور وضاحت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔امریکہ میں9/11کے دہشت گردانہ حملوں کی جگہ گراونڈ زیرو کے قریب مسجد اور ایک اسلامی ثقافتی مرکز ایک تیرہ منزلہ کمپلیکس کی صورت میں تعمیر کئے جائیں گے۔ یہ تعمیراتی منصوبہ گزشتہ کئی مہینوں سے انتہائی متنازعہ ہے۔ ابھی حال ہی میں ایک امریکی عدالت نے بالواسطہ طور پر اپنے ایک فیصلے کے ذریعے اس منصوبے کو جائز قرار دے دیا تھا۔ امریکہ میں بہت سے قدامت پسند حلقے، ریپبلکن سیاستدان اور نیویارک کے بہت سے شہری بھی مین ہیٹن کے علاقے میں ایک بہت بڑی اور نئی مسجد کی تعمیر کے خلاف ہیں۔امریکی صدر اوباما نے ہفتے کی رات ریاست فلوریڈا کے ایک دورے کے دوران کہا کہ انہوں نے یہ تبصرہ نہیں کیا تھا کہ آیا سابقہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی جگہ سے بہت قریب نئی مسجد تعمیر کرنا کوئی دانش مندانہ فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا، میں ایسا کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ اصل بات بہت مشکل حالات میں بھی یہ یاد رکھنا ہے کہ مذہبی آزادی کے حق سمیت امریکہ کی بنیادی اقدار کیا ہیں۔امریکہ میں نائن الیون کے متاثرین کی تنظیم کا دعویٰ ہے کہ مین ہیٹن میں قرطبہ مسجد کمپلیکس کی مجوزہ تعمیر قریب تین ہزار ہلاک شدگان کے لواحقین کو اشتعال دلانے کی کوشش ہے، جو مبینہ طور پر مزید نفرت اور خونریزی کا سبب بنے گی۔امریکہ میں اسی بحث کے دوران ملکی کانگریس کے ریپبلکن رکن پیٹر کنگ نے الزام لگایا ہے کہ صدر اوباما اپنے موقف کے ساتھ درست سیاسی رویے کے دائرہ کار سے باہر نکل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی مسلمان اس مسجد کی تعمیر کے ذریعے اپنے حقوق کا غلط استعمال کرتے ہوئے بہت سے انسانوں کی بلاوجہ تذلیل کر رہے ہیں۔اس کے برعکس نیویارک کے میئر مائیکل بلومبرگ نے نہ صرف صدر اوباما کے واضح اصولی موقف کا خیر مقدم کیا ہے بلکہ یہ بھی کہا ہے کہ جس طرح صدر نے مذہبی آزادی کے بنیادی حق کا دفاع کیا ہے، وہ قابل تعریف ہے۔ بلومبرگ کے مطا بق دیگر عقیدوں کے پیروکاروں کی طرح مسلمانوں کے بنیادی اور مساوی مذہبی اور قانونی حقوق کی بھی مکمل حمایت کی جانی چاہئے۔

Attached Thumbnails
8843_obama.jpg  

__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 76
Reply With Quote
جاویداسد کا شکریہ ادا کیا گیا
اویسی (18-08-10)
جواب

Tags
ہے۔, کوشش, پسند, واشنگٹن, وضاحت, نفرت, مکمل, منصوبہ, مسلمانوں, مسجد, آزادی, ایمان, الزام, امریکہ, اسلامی, بے, حال, خلاف, طور, عقیدوں, علاقے, عدالت, غلط, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوگیا!! وعدے قرآن حدیث تو نہیں گلاب خان عمومی بحث 10 08-03-11 01:08 PM
فلسطینی طلبہ نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کا آغاز کر دیا ھارون اعظم خبریں 14 05-05-10 11:13 AM
جادوعشق۔۔۔ شیراز احمد شاعری اور مصوری 1 15-07-09 12:20 PM
زرداری کے شورٰی کے وعدے محمد الیاس شاعروں کی بیٹھک 1 09-11-08 12:05 AM
وعدہ میاں شاہد اختر شیرانی 0 08-04-08 09:05 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:40 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger