واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وفاقی اداروں کے فنڈز کے استعمال پر پابندی، پی پی کے وزراء پریشان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-06-10, 03:42 AM   #1
وفاقی اداروں کے فنڈز کے استعمال پر پابندی، پی پی کے وزراء پریشان
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 20-06-10, 03:42 AM

18ویں ترمیم کی منظوری سے کنکرنٹ لسٹیں ختم ہوگئیں، اب یہ ادارے صوبوں کو منتقل ہونگے
اسلام آباد (انصار عباسی) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے اربوں روپے کے فنڈز استعمال کرنے سے روکنے کے معاملے پر چند وفاقی وزراء پریشان ہیں۔ 18ویں ترمیم کے نتیجے میں آئین سے یکسر کنکرنٹ لسٹوں کے خاتمے کے بعد اب اربوں روپے کے نقد اثاثے اور جائیدادیں صوبوں کو منتقل ہوجائیں گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے چند وزراء اس صورتحال سے پریشان ہیں کیونکہ اربوں روپے استعمال کرنے کے معاملے میں نہ صرف ان کے ہاتھ بندھے ہیں بلکہ انہیں ان کے محکموں کے تحت نئے منصوبے شروع کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے کیونکہ اب یہ کام صوبوں کو منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ان وزراء کو ایسے اداروں میں اپنے من پسند افراد کو مقرر کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر رضا ربانی اور 18ویں ترمیم پر عملدرآمد کیلئے قائم کردہ کمیشن کے دیگر ارکان نے جمعہ کو فنڈز کے استعمال کو روکنے کے صوبوں کے مطالبے کی بھرپور حمایت کی لیکن پیپلز پارٹی کے چند وزراء کی رائے ہے کہ ایسی پابندی سے پارٹی کو نقصان ہوگا کیونکہ پہلے ہی اس پر دباؤ ہے کہ وہ اپنے ورکرز کو زیادہ سے زیادہ ملازمتیں دے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں وہ شخصیات بھی پریشان ہوگئی ہیں جنہوں نے اپنی آنکھیں 160 ارب روپے کے اثاثوں والے ای او بی آئی، 30 ارب روپے والے ورکرز ویلفیئر بورڈ اور اربوں روپے کی پراپرٹی والے ادارے متروکہ ٹرسٹ پراپرٹیز جیسے امیر اداروں پر مرکوز کر رکھی تھیں۔ ایسے تمام اداروں کے فنڈز اور جائیدادیں صوبوں کو منتقل ہوجائیں گے۔ 18ویں ترمیم کے بعد زراعت، لائیو اسٹاک اینڈ ڈی ڈی، بورڈ آف ریونیو، ماحولیات، صحت، داخلہ، ہائر ایجوکیشن اسکول ایجوکیشن لٹریسی اینڈ این ایف بی ای اسپیشل ایجوکیشن، انفارمیشن، کلچرل اینڈ یوتھ افیئرز، لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز، پاپولیشن ویلفیئر، سوشل ویلفیئر اینڈ وومن ڈویلپمنٹ، سیاحت، زکواة اینڈ عشر، ٹرانسپورٹ، بلدیاتی حکومتیں، قانون اور پارلیمانی امور اور محکمہ اوقاف کے متعلق معاملات صوبوں کو منتقل ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے صوبوں کو یہ منتقلی 30/ جون 2011ء تک مکمل ہوجائے گی۔ پنجاب حکومت کی پیش کردہ پریزنٹیشن، جس پر تمام صوبوں نے اتفاق کرکے عمل کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی، میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ سرکاری املاک کی فروخت یا ایواکیوئی ٹرسٹ پراپرٹی کی منتقلی، بھرتیوں، ای او بی آئی کی سرمایہ کاری میں تبدیلی، مزدوروں کی کم سے کم اجرت اور ایک محکمے سے دوسرے محکمے تک ونگ کی منتقلی جیسے معاملات کو اسٹیٹس کو رکھ کر منجمد کرنے کے احکامات جاری کرے۔ صوبوں کو منتقلی کا عمل اگست 2010ء سے شروع ہوگا اور وفاقی ڈویژنوں کو 31/ اگست 2010ء تک ایک انونٹری لسٹ بنانا ہے۔ صوبوں کا اعتراض تھا کہ ان محکموں اور ان کے اثاثوں پر وفاقی حکومت کا کوئی اختیار نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بھاری رقوم ایسے منصوبوں پر خرچ کی جا رہی ہیں جو سیاسی نوعیت کے ہیں۔ یہ بھی کہا گیا تھا کہ منتقل کئے جانے والے محکموں کی رقوم اس لئے خرچ کی جا رہی ہیں تاکہ جب انہیں صوبوں کے حوالے کیا جائے تو ان کا دیوالیہ نکل چکا ہو۔
یہ خبر روزنامہ جنگ میں شائع ہوئی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,236 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 82
Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, فروخت, کرے۔, پہلے, پابندی،, پسند, وزیراعظم, مکمل, منتقل, منتقلی, مطابق, امیر, استعمال, بی, بنانا, ترمیم, جانے, خبر, شروع, عملدرآمد, عباسی, صوبوں, صورتحال, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پنجاب: پیپلز پارٹی کے 13 پارلیمانی سیکرٹری فارغ، پی پی وزراء کو کابینہ سے نکالنے کی سمری گورنر کو بھ گلاب خان خبریں 0 27-02-11 04:41 AM
پی پی پی اب زرداری پارٹی ہے اسے بھٹو کا نام استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں فیصل ناصر خبریں 2 01-12-10 08:35 AM
حیدرآباد ، دوسرے روز بھی ریلوے لائن پر دھماکہ، زکریا ایکسپریس بچ گئی، ٹریفک معطل گلاب خان خبریں 1 03-11-10 04:53 AM
جلوزئی کیمپ میں افغان مہاجرین کیخلاف آپریشن دوسرے روز بھی جا ر ی عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 09:16 AM
صحافت پر پابندیوں اور ججوں کی معطلی کیخلاف 45ویں روز بھی احتجاج عبدالقدوس خبریں 0 18-12-07 07:35 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:41 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger