واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وفاقی حکومت اگر آٹا نہیں دے سکتی تو اسے سرحد کی بجلی پر کوئی حق نہیں‘سراج الحق

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-10-08, 01:47 PM   #1
وفاقی حکومت اگر آٹا نہیں دے سکتی تو اسے سرحد کی بجلی پر کوئی حق نہیں‘سراج الحق
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 16-10-08, 01:47 PM

وفاقی حکومت اگر آٹا نہیں دے سکتی تو اسے سرحد کی بجلی پر کوئی حق نہیں‘سراج الحق
مردان……جماعت اسلامی سرحد کے امیر سراج الحق نے حکومت پاکستان پر واضح کیا ہے کہ اگر وفاقی حکومت آٹا نہیں دے سکتی تو اسے سرحد کی بجلی پر کوئی حق نہیں۔گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت سرحد کے غریب عوام کیلئے آٹے کا بندوبست نہیںکر سکتی تو اس کو کوئی حق حاصل نہیں ہے کہ وہ سرحد کی بجلی استعمال کرے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت آٹے کے بحران پر خاموش تماشائی بننے کے بجائے مرکز پر دباؤ ڈالے۔ انہوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکمران عوام کو دوبارہ لالٹین کے دور میں لے جانا چاہتے ہیں تو پھر تیل سستا کریں۔ سراج الحق نے کہا کہ مشکل وقت میں اے این پی کے رہنما قوم کی رہنمائی کے بجائے انہیں بے سروسامانی کے عالم میں چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے۔ انہوں نے ان کیمران سیشن کے حوالے سے کہا کہ پارلیمنٹیرین کو بریفنگ دراصل امریکی پالیسی پر انگوٹھے لگوانے کے لئے ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مردان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا
مردان……صوبہ سرحد کے دیگر علاقوں کی طرح جنوبی ضلع مردان میں بھی آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سرحد کے آبائی شہر اور حلقہ انتخاب مردان میں آٹے کا بحران ایک بار پھر شدت اختیارکر گیا ہے اور 20 کلو گرام فائن آٹے کا تھیلا 850 اور سرکاری آٹا 750 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔من مانی قیمتوں کے باوجود ڈیلروں کے گوداموں میں آٹا دستیاب نہیں۔آٹے کی قلت کے باعث عوام میں بے چینی ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ سرکاری آٹا انتہائی ناقص ہے جس سے مختلف قسم کی بیماریان پھیل رہیں ہیں،اس لئے وہ فائن آٹا مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔دوسری جانب آٹا ڈیلروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ارکان اسمبلی سے کوٹہ واپس لیا جائے۔ڈیلران کا کہنا ہے کہ حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے آٹے کی بحران پیدا ہو ا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
آ

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 142
Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
Real_Light (22-10-08)
جواب

Tags
فروخت, پاکستان, وزیر, منصوبہ, امیر, اسلامی, اعلیٰ, شہر, عالم, صوبائی, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
گر جائیں زمیں‌پہ تو محمدعدنان شہزاد نئیر 5 04-09-11 03:47 AM
کیا آپ کو اردو آتی ہے؟ اگرآتی ہے تو بتائیں کہ راجہ اکرام گپ شپ 30 16-01-11 06:46 PM
کہیں آپ کا شناختی کارڈ نمبر ملک دشمن تو نہیں‌استعمال کر رہے؟ عبدالقدوس خبریں 12 18-09-09 08:29 PM
کہ جھوٹ بولنا نہیں‌چاہتی سچ بتا نہیں‌سکتی The Great شعر و شاعری 0 26-08-09 11:04 AM
محبتوں میں‌عجب تو نہیں محمدعدنان شاعری اور مصوری 11 04-10-07 01:56 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:42 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger