واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ولی تو نہیں مگر ملک میں تبدیلی نہیں دیکھ رہا، شہباز شریف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-12-10, 04:48 AM   #1
ولی تو نہیں مگر ملک میں تبدیلی نہیں دیکھ رہا، شہباز شریف
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 19-12-10, 04:48 AM

لاہور (نمائندہ جنگ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں ولی تو نہیں ہوں کہ کسی تبدیلی کے بارے میں کہہ سکوں لیکن میں ملک میں مستقبل میں ایسی کوئی سیاسی تبدیلی نہیں دیکھ رہا، وہ ”رابطہ سڑک آشیانہ ہاﺅسنگ پراجیکٹ“ کی سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر میڈیا کی جانب سے اس سوال کا جواب دے رہے تھےکہ" ملک میں سیاسی تبدیلی کی صورت میں کیاآشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم جاری رہے گی؟" ۔ انہوں نے کہا کہ اصل حاکمیت تو اللہ کی ہے۔ اللہ نے موقع دیا تو میں محنت کشوں اور غریبوں کے آشیانہ ہاﺅسنگ پراجیکٹ کو خود اپنی نگرانی میں مکمل کراﺅں گا۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ کم لاگت ہاﺅسنگ اسکیم "آشیانہ" نہ صرف پنجاب بلکہ ملک کی پہلی اسکیم ہو گی جہاں کم آمدن والے افراد اور محنت کشوں کو بھی اشرافیہ کی ہاﺅسنگ اسکیموںکی طرح تمام بنیادی سہولتیں جن میں نہ صرف اعلیٰ معیار کا تعمیراتی کام ہو گا بلکہ اسکول‘ ڈسپنسریاں‘ کرکٹ ‘ ہاکی اور دیگر کھیلوںکے گراﺅنڈز سمیت تمام معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور اس کا موازنہ کسی بھی بہترین ہاﺅسنگ اسکیم سے کیا جا سکے گا۔ انہوںنے کہا کہ میں غریبوں کے اس رہائشی منصوبے کی خود نگرانی کروں گا اور اس کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بناﺅں گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم میں رہائشی سہولتوں کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے بھی ایک مربوط پروگرام وضع کیا گیا ہے جس کے تحت یہاںکاٹیج انڈسٹری کے لئے علیحدہ جگہ مختص کی جا رہی ہے تاکہ محنت کشوں کو لاہور اور قصور جانے کی بجائے مقامی طور پر روزگار کے مواقع حاصل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آشیانہ ہاﺅسنگ سکیموں میں یتیموں‘ بیواﺅں اور شہدا ءکے لئے 10 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے جس کے لئے طریقہ¿ کار بھی وضع کر لیا گیا ہے جبکہ باقی 90 فیصد گھر شفاف طریقے سے قرعہ اندازی سے دیئے جائیں گے- انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں صوئے آصل کے مقام پر 6ہزار گھر تعمیر کئے جائیں گے اور ان گھروں کو ایک سال میں مکمل کیا جائے گا- ان گھروں کے لئے اب تک 70ہزار فارم تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حالات میں عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کا قیام ایک چیلنج سے کم نہیں تھا لیکن افواج پاکستان‘ رینجرز‘ پولیس‘ انتظامیہ‘ علمائ‘ منتخب نمائندوںاور عوام کے تعاون سے عاشورہ محرم الحرام پر امن رہا اور صوبے میں کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عاشورہ کے موقع پر صوبہ بھر میں بہترین سیکورٹی انتظامات پر انتظامیہ، پولیس، پاک فوج، رینجر، ریسکیو 1122، محکمہ صحت اور رضاکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی-
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,236 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 125
Reply With Quote
پرانا 19-12-10, 06:44 AM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,187
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شئرنگ کا شکریہ بھائی جان
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-12-10, 10:50 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,774
کمائي: 26,399
شکریہ: 934
1,275 مراسلہ میں 2,905 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پاکستان میں ولی بننا کیا مشکل ہے ایک دو پیش گوئیاں کرلو بیٹھے بٹھائے ولایت مل جائے گی پیر ۔۔۔۔۔۔صاحب کی طرح۔
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
عبیداللہ عبید کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (19-12-10)
جواب

Tags
ہے۔, فارم, گھر, پہلے, مکمل, میڈیا, موقع, موجودہ, ملک, اللہ, انڈسٹری, اسکیم, بہترین, جواب, جلد, دیکھ, سال, طور, عوام, علیحدہ, عاشورہ, غریبوں, صوبہ, صحت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
فرض کریں اس دنیا میں عورت کا وجود نہیں تو دنیا کیسی ہوگی ؟؟؟ فیصل ناصر گپ شپ 32 07-03-12 12:25 PM
جواس حال میں فوت ہو جائے کہ نہ تو جہاد میں شریک ہوا اور نہ کبھی دل میں خیال پیدا ہوا۔ میاں شاہد صحیح المسلم 4 25-02-11 02:04 PM
پیٹ میں روٹی نہیں اور چلے لڑنے کو پاگل نہیں تو اور کیا؟ جاویداسد خبریں 0 16-09-10 10:35 PM
کلاس میں وہ آتے ہیں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں The Great مزاحیہ شاعری 2 20-09-09 10:59 PM
سبز شاخیں کبھی ایسے تو نہیں چیختی ہیں Shani شعر و شاعری 0 08-11-08 05:34 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:42 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger