|
وندر: ایف سی کی گاڑی الٹنے سے ایک چینی انجینئر ہلاک،4اہلکار زخمی

14-04-08, 09:35 AM
وندر: ایف سی کی گاڑی الٹنے سے ایک چینی انجینئر ہلاک،4اہلکار زخمی
وندر…بلوچستان کے علاقے وندر میں ایف سی کی گاڑی الٹنے سے ایک چینی انجینئر ہلاک اور چار ایف سی اہلکاراور ایک چینی انجینئر زخمی ہوگئے ہیں ۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیاجب چینی انجینئر ایف سی گا ڑی میں کراچی سے بلوچستان کے علاقے کنراج میں واقع ایک پروجیکٹ پر کام کرنے کے لیے جارہے تھے ۔ وندر کے قریب حاجی خمسہ گوٹھ کے قریب گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس سے گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے میں ایک چینی انجینئر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ ایف سی کے چار اہلکار زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر کراچی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|