واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ونی کیس، مطلوب رکن اسمبلی روپوش

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-08-07, 09:16 PM   #1
ونی کیس، مطلوب رکن اسمبلی روپوش
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 16-08-07, 09:16 PM

سپریم کورٹ کی جانب سے ونی کیس میں جرگے کے دیگر ساتھیوں سمیت گرفتاری کے احکامات جاری ہونے کے بعد ضلع کشمور سے پی پی کے رکن قومی اسمبلی میر ہزار خان بجارانی اپنے دس ساتھیوں سمیت روپوش ہوگئے ہیں۔
کشمور پولیس کے سربراہ نور احمد پیچوہو نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لیے جہاں سے بھی میر ہزار خان بجارانی کی موجودگی کی اطلاع ملے گی وہاں چھاپہ ضرور مارا جائےگا۔

کشمور میں جمعرات کی رات ضلع کے تمام پولیس افسران کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

ادھر عدالتی احکامات کے بعد میر ہزار خان بجارانی کے موبائل اورگھر کے فون سے جواب موصول نہیں ہو رہا ہے۔ ان کے قریبی ساتھی سردار جہانگیر راہوجو نے بھی بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے میر ہزار خان بجارانی سے کسی بھی رابطے کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر عدالتی احکامات کی خبر نشر ہونے کے بعد وہ رابطے میں نہیں رہے۔

میر ہزار بجارانی کے قریبی ساتھیوں کے مطابق عدالتی احکامات آنے کے وقت وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک تھے اور گرفتاری کے احکامات کے بارے میں سنتے ہی خاموشی سے اسمبلی سے باہر چلے گئے۔

پی پی پی رہنما اور سابق وزیرِ مملکت برائے دفاع میر ہزار خان بجارانی، تحصیل ٹھل کے تعلقہ ناظم علی اکبر بنگلانی اور پیر آف بھرچونڈی عبدالخالق سمیت چودہ افراد کے خلاف جرگہ کرنے اور تین سے چھ سال کی پانچ بچیاں ونی کےطور پر قتل کے معاوضے میں دشمن فریق کو دینے کا فیصلہ دینے کا الزام ہے۔

عدالت نے ٹھل کے قریب بنگلانی قبیلے کے دو فریقین میں صلح کرانے کے لیے کیےگئے اس جرگے کی رپورٹ مقامی اخبارات اور ٹی وی چئنلز پر آنے کے بعد ازخود نوٹس لیا تھا اور سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس لینے کے بعد اٹھائیس جون دو ہزار چھ کو تھانہ ٹھل میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور مقامی پولیس نے ایک سال کے بعد بھی صرف تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

بدھ کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری ،جسٹس جاوید اقبال ،جسٹس سردار محمد رضا،جسٹس فقیر محمد کھوکھر اور جسٹس جاوید بٹر پر مشتمل پانچ رکنی بینچ نے اس ونی کیس کی سماعت کی اور کشمور پولیس کو حکم جاری کیا کہ ہزار خان بجارانی سمیت کیس کے تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔عدالت نے مقدمے کی سماعت تین ستمبر تک ملتوی کردی تھی۔

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 474
Reply With Quote
پرانا 16-08-07, 10:02 PM   #2
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,530
شکریہ: 0
561 مراسلہ میں 1,027 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ویسے مجھے ونی کے بارے میں تھوڑا بہت علم تو ہے لیکن مکمل تفصیل نہیں جانتا کو کوئی مجھے سمجھا ئے گا کہ ونی دراصل ہے کیا
__________________
[SIGPIC][/SIGPIC]
زبیر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
images, کورٹ, پولیس, مکمل, موبائل, اکبر, الزام, اردو, جواب, جاوید اقبال, حکم, خلاف, خان, خبر, سپریم, سال, سردار, علی, صلح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
شیخوپورہ : 8 سالہ بچی کے نکاح کی کوشش دولہا اسکا باپ اور نکاح خواں گرفتار گلاب خان خبریں 1 29-11-10 08:03 PM
ڈاکٹر نورروپوش نیلم خان آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 93 21-05-10 07:13 AM
روپوش ہوجائیں! ھارون اعظم سیاسی تصاویر اور ویڈیوز 0 25-04-10 01:52 AM
ارباب رحیم کیس، وارنٹ جاری ابن جلال خبریں 0 17-10-08 05:57 PM
یورپی مبصرین کادورہ شیخوپورہ ، عام انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لیا ابو کاشان خبریں 0 16-01-08 09:58 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:43 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger