|
ووٹ کے ذریعے ثابت ہوگیا، پشتون انتہا پسند اور دہشتگرد قوم نہیں، اسفند یار

21-02-08, 03:21 AM
ووٹ کے ذریعے ثابت ہوگیا، پشتون انتہا پسند اور دہشتگرد قوم نہیں، اسفند یار
اسلام آباد (جنگ نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ پشتونوں نے ووٹ کے ذریعے ان کی جماعت کو واضح برتری دلا کر بتا دیا ہے کہ پشتون انتہا پسند اوردہشت گرد قوم نہیں ہے۔ بدھ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ صوبہ سرحد میں زیادہ نشستیں حاصل کرنے کے ناتے ان کی جماعت دوسری جماعتوں سے مل کر حکومت بنانے کی کوشش کرے گی جبکہ مرکزمیں ایشوزکی بنیاد پر اتحاد قائم کیا جائے گا۔ اسفند یار ولی خان نے کہا کہ صوبہ سرحد کے پشتونوں نے اے این پی جیسی معتدل جماعت کو انتخابی برتری دلا کر گیند عالمی قوتوں اور پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے کورٹ میں پھینک کر انہیں یہ پیغام دیا کہ پشتون من حیث القوم انتہا پسند اور دہشت گرد نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشتونوں نے انتخابی نتائج سے پوری دنیا کو یہ پیغام دیدیا ہے کہ ہمیں بندوق نہیں قلم،گولیاں نہیں کتابیں، خودکش بمبارکے جیکٹس نہیں بلکہ اسکول کے یونیفارم چاہئیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|