واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وکلاء تحریک ایٹم بم سے بھی زیادہ طاقتور ہے، علی احمد کرد

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-04-08, 04:23 PM   #1
وکلاء تحریک ایٹم بم سے بھی زیادہ طاقتور ہے، علی احمد کرد
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 14-04-08, 04:23 PM

وکلاء تحریک ایٹم بم سے بھی زیادہ طاقتور ہے، علی احمد کرد
راولپنڈی۔۔۔۔۔ پاکستان بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین اور وکلاء تحریک کے رہنما علی احمد کرد نے کہا ہے کہ وکلاء تحریک انقلاب کی جانب گامزن ہے اور یہ تحریک ایٹم بم سے بھی زیادہ طاقتور اور مضبوط بن چکی ہے ، 2 نومبر والی عدلیہ کی بحالی کیلئے الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت دیگر 60 ججز بحال نہ ہوئے تو عوامی سیلاب سب کو بہا کر لے جائیگا، وکلاء تحریک میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، شیر افگن نیازی پر وکلاء نے تشدد نہں کیا ، وکلاء تحریک کو بد نام کرنے کیلئے وکلاء پر پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر کے روز راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے صدر سردار عصمت اللہ خان ، راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کے سیکرٹری جنرل ساجد خان تنولی، لائی کورٹ بار کے جنرل سیکرٹری ملک صدیق اعوان، فرہاد اقبال خان خٹک اور معروف قانون دان سید انتخاب حسین شاہ سمیت معزول چیف جسٹس کے ترجمان اطہر من اللہ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ علی احمد کرد نے کہاکہ وکلاء تحریک دنیا کی عظیم تحریک ہے۔ اور اس تحریک کا وہ ایک ادنیٰ کارکن ہیں۔ جبکہ تحریک ایک انقلاب کی جانب گامزن ہے۔ اور اب بہت جلد انقلاب آنے والا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس عوام انقلاب کی قوت ایٹم بم سے بھی زیادہ ہے۔ اب ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اس عوامی قوت کو وطن عزیز کی بہتری کیلئے استعمال کریں۔ ہم نے اس انقلاب کو روکنے والوں کو تنبیہہ کردیا ہے کہ وہ اس انقلاب کو روکنے کی کوشش نہ کریں۔ کیونکہ عوامی انقلاب کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔ انہوںنے کہاکہ ایسے شیر افگن نیازی کو جیب میں لیکر گھومتے ہیں جبکہ سپریم کورٹ بار کے صدر نے خود جا کر اس تشدد کو روکا۔ وکلاء میں کوئی دہشت گرد موجود نہیں ہے۔ اور نہ ہی وکلاء نے شیر افگن پر تشدد کیا۔ وکلاء اس جبہ موجود ضرور تھے لیکن چوہدری اعتزاز احسن کے کہنے پر وکلاء نے شیر افگن کو چھوڑ دیا۔ انہوںنے کہاکہ 12 گھنٹے کے اندر شیر افگن خان نیازی نے تین مرتبہ اپنا بیان تبدیل کیا۔ انہوںنے کہاکہ وکلاء کو صرف یہ سبق دیا جاتاہے کہ وہ ظلم اور نا انصافی کے خلاف جنگ لڑیں۔ وکلاء تحریک آئینی جنگ لڑ رہی ہے۔ اسے خوامخواہ تشدد کا رنگ دیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ وہ تحریک ہے جس کے گزشتہ ایک سال کے دوران درخت کا ایک پتا اور گملا تک نہ ٹوٹا۔انہوںنے کہاکہ وکلاء اعلان کرتے ہیں کہ وہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ڈرتے۔ انہوںنے کہاکہ وکلاء رہنمائوں کو تحریک میں شامل وکلاء پر اندھا اعتماد ہے۔ انہوںنے کہاکہ وکلاء تحریک سے کوئی ٹکرانے کی کوشش نہ کرے یہ دیوانوں اور قلندروں کی تحریک ہے جو اس تحریک سے ٹکرائے گا اس کا دما دم مست قلندر ہو جائیگا۔ اس تحریک کو آگے پیچھے کا نہیں بلکہ صرف انہیں منزل کا علم ہے۔ انہوںنے کہاکہ معزول ججوں کی بحالی کا کائونٹ ڈائون 31 مارچ سے شروع ہو چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم سیاسی ورکروں اور جماعتوں کا احترام کرتے ہیں۔ اور ہمیں ان پر اعتماد ہے۔ اور وکلاء تحریک کے حوالے سے جو حکومت نے اعلان مری کیا ہے ہمیں قوی امید ہے کہ اس پر من ومن عمل ہوگا۔ ہم اعلان مری میں کسی زیر زبر کی تبدیلی قبول نہیں کرینگے۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معزول چیف جسٹس کے ترجمان اطہر من اللہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ کچھ عرصہ سے خفیہ ہاتھ وکلاء تحریک کے بارے میں خدشات پیدا کر رہے ہیں لیکن انہیں یہ معلوم نہیں کہ اب یہ تحریک اس مور پر جا چکی ہے جہاں سے یہ وکلاء اپنی منزل کے حصول کے بغیر نہیں لوٹیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری تحریک کی جان نوجوان وکیل ہیں۔ جنہوںنے گزشتہ ایک سال سے ملک و قوم کے لئے اپنی جان ہتھیلی پر رکھی ہوئی ہے۔ ان وکلاء کو زندہ جلایا گیا لیکن وہ اپنے مقصد سے پیچھے نہ ہٹے۔ جبکہ راولپنڈی بار کے وکلاء آرمی ہائوس پر ناجائز قبضے کو واگزار کرانے میں مصروف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ معزول جج خلیل الرحمان رمدے کے سامان کو گھر سے باہر پھینک کر وکلاء کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی لیکن یہ خفیہ ہاتھ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہوںنے کہاکہ جس دن چیف جسٹس کو قید کیا گیا اس دن پر پاکستانی اس غیر قانونی آئینی اقدام کے خلاف اٹھ کھڑا ہوتا لیکن وکلاء نے قانون اور آئین کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے تھے اس لئے انہوںنے کسی بھی موقع پر قانون کو ہاتھ میں نہ لیا۔ انہوںنے کہاکہ وکلاء کو جس طرح ٹارگٹ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس کے ردعمل میں وکلاء مشتعل ہونا چاہئے تھا لیکن یہ نہ ہوا۔ لاہور میں اعتزاز احسن نے اپنی جان پر کھیل کر وکلاء تحریک کے خلاف بولنے والے ایک شخص کی جان بچائی۔ انہوںنے کہاکہ چند خفیہ ہاتھ اعلان مری کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ جان لیں کہ ان ہاتھوں کے سامنے شیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہو جائیں گے۔ کیونکہ عوام کی آواز بھی عدلیہ کی آزادی اور معزول ججوں کی بحالی کیلئے بلند ہو رہی ہے۔ (اب+پ ب)
خبرنمبر 98…… 14اپریل 2008ئ………
2030 ء تک متبادل توانائی کے ذریعے 9700 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، راجہ پرویز اشرف
99ء سے اب تک کوئی نیا پاور پلانٹ نہیں لگایا گیا، وفاقی وزیر پانی و بجلی کا قومی اسمبلی میں بیان
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک بجلی چوری کرنے کے حوالے سے گزشتہ مالی سال میں 26404 گھریلو صارفین اور 125 صنعتی صارفین پر مقدمات قائم کئے گئے ہیں۔ ان تمام کے بجلی کے میٹروں کو ان کے احاطوں سے باہر منتقل کردیا گیا ان کے فیڈروں کی مسلسل جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ جبکہ صنعتی یونٹوں کی روزانہ کی بنیاد پر ریڈنگ لی جاتی ہے۔ مشکوک کیپوں پر رات کے وقت چھاپے مارے جاتے ہیں۔ اور نئے کنکشنوں کے بل مقررہ تاریخ پر بھجوائے جاتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے ایوان کو بتایاکہ بجلی کی مانگ اور پیداوار میں واقع فرق پایا جاتا ہے۔ اس کی مختلف وجوہات ہیں جن میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے پن بجلی کی پیداوار میں 2000 میگا واٹ کی کمی کا سامنا ہے۔ آئی پی پیز میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اوسطاً 10 فیصد کمی دیکھنے میں آدھی ہے جبکہ سرکاری سطح پر حکومتی پالیسی کے مطابق بجلی کے نئے یونٹس کی تنصیب روک دی گئی ہے۔ پچھلے سالوں کے مقابلے میں بجلی کے استعمال میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ جو 10 فیصد تک دیکھنے میں آیا ہے جبکہ نجی کمپنیاں معاہدوں پر اترنے سے قاصر رہی ہیں۔ 99ء سے لیکر اب تک کسی نئے پاور پلانٹ کا اضافہ نہیں ہوا ہے۔ ان تمام وجوہات کی وجہ سے پیسکو 3000 میگا واٹ تک لوڈ مینجمنٹ کر رہی ہے۔ جبکہ رواں مالی سال میں ہائیڈل کی مد میں 929.87 تھرمل 5712.43 اور نیوکلیئر کی مد میں 2030 تک متبادل توانائی کے ذریعے 9700 ایم ڈبلیو بجلی پیدا کرنے کاہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ای ڈی بی نے ملک کے چاروں صوبوں میں 31 دیہاتوں میں گرڈ سے ہٹ کر واقع دور افتادہ 1762 گھروں کو قابل تجدید ٹیکنالوجیز آر ای ٹی کے ذریعے بجلی مہیا کی جائیگی۔ انہوںنے ایوان کو بتایا کہ تربیلا دیم جو بجلی کی مانگ پوری کرنے کا بڑا ذریعہ ہے کہ عمرٹوٹل 83 سال ہے۔ ملک میں بجلی کی کمی پورے کرنے کیلئے 5 منصوبوں اخوڑی، بھاشہ، کالا باغ، کرم تنگی اور منڈا ڈیم کو 2016 تک تمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔ بھاشا ڈیم اور منڈاڈیم کے منصوبوں کی تعمیر کا فوری آغاز کردیا جائے۔ جبکہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر تمام صوبوں کے اتفاق رائے حاصل کرنے کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق مناسب وقت پر اس منصوبے پر کام کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے ایوان کو بتایا کہ نیشنل پاور پلان کے مطابق 1994ء سے 2008 تک صرف 2 بجلی گھروں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 1994 کی پاور پالیسی کے تحت سرکاری شعبہ کی بجائے نجی شعبے میں بجلی پیدا کرنے کی نئی اسکیمیں لائی جائیں گی۔ انہوںنے بتایا کہ سال 2006-7 میں 87837 جی ڈبلیو ایچ میگا واٹ بجلی کی مانگ تھی جبکہ 10756 میگا واٹ بجلی فراہم کی گئی۔ وزیر پانی و بجلی نے اب تک بجلی کی مد میں ہونے والے نقصانات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ 2004-5 اور 2005-6 میں علی الترتیب 22.9فیصد اور 22.4 فیصد رہا ہے جبکہ ایک فی صد نقصان کی مالیت 13 ارب روپے ہے حکومت ان نقصانات کو روکنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ (اب)
خبرنمبر 99…… 14اپریل 2008ئ………
صدر آزاد جموں و کشمیر راجہ ذوالقرنین کی وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی سے ملاقات
مسئلہ کشمیر سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد (آئی این پی) صدر آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ ذوالقرنین خان نے سوموار کے روز وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضاگیلانی سے وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں مسئلہ کشمیر متاثرین زلزلہ و متاثرین منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ صدر آزادکشمیر نے مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 23 مارچ 1940ء کو قرار داد لاہور میں ہمارے قائدین اور بزرگوں نے بھی شرکت کی اور اس بات کا عہد کیا کہ جب نئی مملکت خدا داد معرض وجود میں آئے گی تو ساری ریاست جموں و کشمیر اس کا حصہ ہوگی اور پھر قیام پاکستان سے وبل 19 جولائی 1947ء کو پوری ریاست کے نمائندہ اجلاس میں تاریخ ساز قرار داد الحاق پاکستان سے منظور کرکے ریاست کے عوام نے اپنا مستقبل وطن عزیز پاکستان کے ساتھ وابسطہ کرلیا۔ لیکن انگریز ہندو سازش کے نتیجہ میں مسلح بھارتی افواج نے جبراً مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کرلیا۔صدر آزادکشمیر نے اس کے علاوہ متاثرین منگلاڈیم ریزنگ پراجیکٹ کے تحفظات و خدشات سے وزیراعظم پاکستان کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اضافہ کنبہ جات ، زراعت کیلئے پانی کی فراہمی، دھان گلی پل کی تعمیر اور متاثرین کیلئے تیار ہونے والے تائونز پر کام کی سست روی کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ متاثرین زلزلہ کی بحالی اور تعمیر نو کے سلسلہ میں جملہ مسائل وزیراعظم پاکستان کے نوٹس میں لائے۔ وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے متاثرین منگلا ڈیم و متاثرین زلزلہ کے مسائل میں گہری دلچسپی لی اور بتدریج ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق اور ریاست جموں و کشمیر کے عوام کو مکمل اعتماد میں لیکر حل کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریگی۔ ہماری حکومت جموں و کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔ انہوںنے کہاکہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور میری شہید قائد محترمہ بینظیر بھٹو نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی۔ ہم مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے اور بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ امید ہے کہ بھارت بھی مثبت سوچ اور اچھے رویے کا مظاہرہ کریگا۔ (اب)

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 181
Reply With Quote
جواب

Tags
فورم, ہندو, فرض, کورٹ, پاکستان, پاکستانی, وزیر, وزیراعظم, قید, مکمل, منتقل, منصوبہ, مسائل, معلوم, ایٹم بم, اقوام متحدہ, اللہ, جواب, خلاف, خان, خدا, ذوالفقار علی بھٹو, زلزلہ, علی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
رحمن ملک کا جمیل فخری کے بیٹے کی بازیابی کیلئے انٹرپول سے رابطہ جاویداسد خبریں 2 06-12-10 05:22 PM
ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے سربراہ ایرانی ایٹمی معلومات امریکا کو دیتے رہے گلاب خان خبریں 1 03-12-10 11:22 AM
ایٹم بم زیادہ خطرناک یا ․․․․․․․․پروپیگنڈہ مہم؟ طاھر عمومی بحث 14 27-08-09 12:27 PM
چین کے ساتھ مزید دو ایٹمی بجلی گھر کے معاہدے کئے گئے۔ وزیر خارجہ ابن جلال خبریں 0 18-10-08 03:01 PM
ایٹمی توانائی کا استعمال تمام قوموں کا حق ہے : پاپ خرم شہزاد خرم خبریں 0 04-01-08 09:15 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:43 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger