واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وکلاء تحریک فوجی آمریت کے خاتمے تک جاری رہے گی، اعتزاز احسن

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-10-07, 10:09 AM   #1
وکلاء تحریک فوجی آمریت کے خاتمے تک جاری رہے گی، اعتزاز احسن
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 27-10-07, 10:09 AM

وکلاء تحریک فوجی آمریت کے خاتمے تک جاری رہے گی، اعتزاز احسن

) ممتاز قانون دان اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ وکلاء تحریک چیف جسٹس کی بحالی پر ختم نہیں ہوئی ہم اپنی جدوجہد فوجی آمریت کے خاتمے اور جمہوریت کی بحالی تک جاری رکھیں گے۔ وہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلاء تحریک کے بارے میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی میں خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر حامدخان، علی احمد کرد اور صاحبزادہ انورحمید بھی موجود تھے۔ اعتزازاحسن نے کہاکہ اگر جنرل پرویزمشرف کی 2000ء سے شروع ہونے والی پہلی مدت غیرآئینی ہے تو کیا پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز بھی غیرآئینی ہیں ؟ ججز کی طرف سے یہ کہنا کہ پہلے قوم کو سڑکوں پر لایا جائے غلط ہے۔ آرمی چیف کسی بھی صورت سیاست میں حصہ نہیں لے سکتا۔ انہوں نے کہاکہ جنرل پرویزمشرف کی پہلی مدت 21جون 2000ء اور دوسری مدت 16نومبر 2002ء کو شروع ہوتی ہے لیکن بعض ججز کا یہ کہنا ہے کہ ان کی پہلی مدت کے وقت آئین معطل تھا، اس لئے وہ مدت آئین کے مطابق نہیں ہے تو پھر ان سے سوال ہے کہ جن ججز نے پی سی او کے تحت حلف اٹھایا کیا وہ بھی غیرآئینی ہیں ہمیں امید ہے کہ عدالتی فیصلہ حق سچ اور قانون کے مطابق ہوگا۔ علی احمد کرد نے کہاکہ یہ سپریم کورٹ وہ ہے جس پر داغ اور دھبے لگے ہوئے ہیں جسے دھونے کے لئے انہیں نظریہ ضرورت اور اس کی روح کو بھی ہمیشہ کے لئے دفن کرنا ہوگا ا حامدخان نے کہاکہ کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ امریکی ایجنڈا لے کر اقتدار پر قابض ہو۔ انہوں نے کہاکہ فوجی حکمرانوں نے ماضی میں بھی پاور ٹرانسفر نہیں کی تھی بلکہ پاور شیئرنگ کا منصوبہ بنایا تھا اور ان کی اسی حرکت کی وجہ سے پاکستان دو حصے ہوگیا اور اب ایک دفعہ پھر پاورشیئرنگ کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو ملک کیلئے نقصان دہ ہوگا۔ صاحبزادہ انورحمید نے کہاکہ وکلاء نے جس کامیابی کے ساتھ چیف جسٹس کی بحالی کی تحریک میں حصہ لیا ہے، اسی جوش و جذبہ کے ساتھ آمریت کے خاتمے کی تحریک میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر وکلاء تحریک اور 18اکتوبر کو کراچی میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی

بشکریہ
جنگ
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 441
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, موقع, منصوبہ, سپریم, سیاست, علی, صاحبزادہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نئے گورنر پنجاب کے لئے اعتزاز سمیت 9 ناموں‌ پر غور گلاب خان خبریں 4 07-01-11 02:48 AM
کیا سوچتے ہو، پھولوں کی رت بیت گئی، رُت بیت گئی خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 3 21-12-10 04:54 PM
پنجاب بار کونسل نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور اعتزاز احسن کی رکنیت معطل کر دی جاویداسد خبریں 2 02-10-10 08:08 PM
ججوں کی بحالی کیلئے دو تہائی اکثریت کی ضرورت نہیں،اعتزاز احسن عبدالقدوس خبریں 0 05-02-08 09:35 AM
اعتزاز احسن بھاری اکثریت سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخباعتزاز احسن بھاری اکثریت سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب عبدالقدوس خبریں 0 28-10-07 08:31 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:43 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger