واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وکلاء تنظیموں نے پی سی او ججوں کے سوشل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا،ملک بھر کے وکلاء،ماتحت عدالتوں میں روزانہ ایک گھنٹے ہڑتال کر یں گے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-12-07, 09:00 AM   #1
وکلاء تنظیموں نے پی سی او ججوں کے سوشل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا،ملک بھر کے وکلاء،ماتحت عدالتوں میں روزانہ ایک گھنٹے ہڑتال کر یں گے
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 06-12-07, 09:00 AM

وکلاء تنظیموں نے پی سی او ججوں کے سوشل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا،ملک بھر کے وکلاء،ماتحت عدالتوں میں روزانہ ایک گھنٹے ہڑتال کر یں گے



لاہور (نمائندگان جنگ)وکلا تنظیموں نے پی سی او ججوں کی عدالتوں کے بائیکاٹ کے بعد ان کے سوشل بائیکاٹ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ وکلا تنظیموں کے اعلان کے مطابق ملک بھر کے وکلا ماتحت عدالتوں میں بھی روزانہ باقاعدہ ایک گھنٹے کی ہڑتال کریں گے۔متعلقہ بارز کو ہڑتال کے اوقات میں اضافہ کرنے کا اختیار ہوگا۔پاکستان بار کونسل، پنجاب بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ملک کی تمام ہائیکورٹس بار ایسوسی ایشنوں کے نمائندہ وکلاء نے ملک میں ایمرجنسی اور پی سی او کے نفاذ کے خلاف تحریک جاری رکھنے اور پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججوں کا سوشل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ وکلا پی سی او ججوں کی عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں وکلا روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ عدالتوں کا بائیکاٹ کرکے ہڑتال کریں گے اور ہر جمعرات کو ملک کی تمام عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کرکے احتجاجی جلسے اور جلوس منعقد کئے جائیں۔فیصلے کے تحت بار کونسلیں اپنے دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائیں گی جبکہ وکلاء بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے، سپریم کورٹ بار کے دفاتر کوتالے لگانے کی مذمت بھی کی گئی، مختلف مقامات پر وکلاء نے ججوں کی برطرفی کے نوٹیفکیشن کو آگ لگادی۔ملک بھر میں وکلا ء نے پی سی او ججز کی عدالتوں کا بائیکاٹ کیا، لاہور بار کا آج یوم سیاہ منانے کا اعلان، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اجلاس کرنے سے روکنے پر سپریم کورٹ بار کے عہدیداروں نے اعتزازاحسن کے گھر کے باہر اجلاس کیا، آج جمعرات کوملک بھرمیں وکلاء عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاجی جلسے منعقد کریں گے اور ریلیاں نکالیں گے۔ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی چیئرپرسن عاصمہ جہانگیر نے عدلیہ بچاؤ کمیٹی کے الٹی میٹم کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ملک میں ایمرجنسی اور پی سی او کے نفاذ اور میڈیا پر پابندیوں کیخلاف ملک بھر کے وکلاء کی طرف سے احتجاج کا سلسلہ بدھ کے روز بھی جاری رہا، وکلاء نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججوں کا بائیکاٹ کیا اور بار رومز میں احتجاجی اور بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے۔ دوسرے شہروں کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہورمیں بھی وکلاء کااحتجاج جاری ہے۔ وکلاء نے پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے 37 ججوں کی برطرفی کے نوٹیفکیشن کو مسترد کر دیا اور کہا کہ جن ججوں نے پی سی او کے تحت حلف نہیں اٹھایا، وہی آئینی جج ہیں۔ سینکڑوں وکلاء نے ایوان عدل میں اخبارات میں شائع ہونے والے پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کی برطرفی کے نوٹیفکیشن کی خبروں کو آگ لگا دی ۔ ایوان عدل میں بھوک ہڑتالی کیمپ میں بھی اس نوٹیفکیشن کی مذمت کی گئی۔ لاہور بار کے صدر نے کہا یہ نوٹیفکیشن آئینی نہیں، انتقامی ہے آج مکمل طور پر یوم سیاہ منایا جائے گا اور عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ ہو گا۔مزیدبرآں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی چیئرپرسن عاصمہ جہانگیر نے عدلیہ بچاؤ کمیٹی کے الٹی میٹم کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ملتان سے نمائندگان جنگ کے مطابق ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی وکلاء کا احتجاج جاری ہے۔ بدھ کے روز ملتان ، رحیم یار خان ، ڈیرہ غازیخان ، حاصل پور ، جہانیاں ، میلسی ، خانیوال ، مظفرگڑھ ، چشتیاں اور دیگر شہریوں میں 4 گھنٹے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 390
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, مکمل, آج, خلاف, خان, سپریم, صوبائی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عباد کو کچلنے والی گاڑی میں سوار دونوں اہلکار بھی سی آئی اے سے وابستہ تھے گلاب خان خبریں 0 25-02-11 06:09 AM
کسی بھی براوزر سے سٹور پاسورڈ کو ریکور کریں زارا سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 3 23-01-11 08:40 PM
رئیسانی کے سوا وزارت اعلیٰ کا کوئی امیدوار ہوا تو منہ کالا کرکے سڑکوں پر گھمائیں گے، صادق عمرانی گلاب خان خبریں 2 27-12-10 02:42 AM
بھیک مشن :پاکستانیوں کے سوا کسی سے امداد نہیں لوں گا، ایدھی کوئٹہ … معروف عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:33 PM
بھیک مشن :پاکستانیوں کے سوا کسی سے امداد نہیں لوں گا، ایدھی مسٹر گرزلی خبریں 0 22-06-08 03:04 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:43 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger